DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Col Muhammad Shabbir Awan visited various union councils of the constituency, met with voters, supporters, dignitaries of the area.

کرنل محمد شبیر اعوان کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ،ووٹروں، سپورٹروں، معززین علاقہ سے ملاقاتیں

مٹور (نمائندہ پو ٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جنوری2024)
سابق MPA کرنل محمد شبیر اعوان کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ،ووٹروں، سپورٹروں، معززین علاقہ سے ملاقاتیں،فوتگی والے گھروں میں حاضری مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے اظہار تعزیت، کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے مٹور لٹوری سیداں کے مقام پر سید تصور حسین شاہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،مٹور کے مقام پر سعید بھٹی اہلیہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،مٹور کے مقام پر بزرگ سیاسی شخصیت حاجی نصرت کی وفات پر ان کے بیٹے اور بھائی سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،دھپری کے مقام پرٹھیکیدار سفیر اور ٹھیکیدار انعام کی والدہ محترمہ اور نانی جان کی وفات پر تعزیت کی اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،ٹنگی کے مقام پر محمد نصیر ستی کی وفات پر ان کے بیٹے سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،کیرل کے مقام پرمحمد قاسم اور محمد اعجاز کے بھائی عبدالقادر کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی,بیور کی نوجوان سیاسی شخصیت راجہ طاہر کیانی کی طرف سے سابق MPA کرنل محمد شبیر اعوان کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام اس موقع پر نوید ستی، ملک سہیل اور عدیل افضل بھی ہمراہ موجود تھے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 11 January 2024)
Former MPA Colonel Muhammad Shabbir Awan visited various union councils of the constituency, met with voters, supporters, and dignitaries, visited the homes of the deceased, recited Fatiha for the deceased, and expressed condolences to the families, Colonel Muhammad Shabbir Awan is a candidate for Provincial Assembly Punjab Constituency PP7.

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا راجہ گلزار گلزاری کے ہمراہ نتھوٹ کا دورہ

Former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi visited Nathot along with Raja Gulzar Gulzari

مٹور (نمائندہ پو ٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جنوری2024)
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا راجہ گلزار گلزاری کے ہمراہ نتھوٹ کا دورہ، بزرگ شخصیت راجہ سکندر کی عیادت کی،تفصیل کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے گذشتہ روز قبل سابق کونسلر راجہ گلزار گلزاری کے ہمراہ یونین کونسل ہوتھلہ کے علاقہ نتھوٹ کے رہائشی بزرگ شخصیت راجہ سکندر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی صحت یابی دریافت کی اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیات سید نذابت نقوی،راشد مبار ک عباسی،جابر کیانی اور صحافی کبیر احمدجنجوعہ،منگت خان،جنید گلزار اور دیگر افراد بھی ہمراہ موجود تھے۔

عبد المجید مغل،غلام مصطفی مغل اور عبد الحمید مغل کی ممانی جان کی دعائے قل

Dua e Qul observed for late aunty of Abdul Majeed Mughal, Ghulam Mustafa Mughal and Abdul Hameed Mughal

مٹور (نمائندہ پو ٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جنوری2024)
عبد المجید مغل،غلام مصطفی مغل اور عبد الحمید مغل کی ممانی جان کی دعائے قل، بڑھی تعداد میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کی شرکت،تفصیل کے مطابق معروف سیاسی وسماجی شخصیات صدر ٹریڈ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات عبد المجید مغل امیدوار برائےMPAحلقہ پی پی سیون کی ساس صاحبہ، مسلم لیگ ن کے رہنماء غلام مصطفی مغل، وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل اور حاجی شاہد مغل کی ممانی جان،ظفر اقبال مغل اور ارشد اقبال مغل کی والد ہ ماجدہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل کا اہتمام ا ن کی رہائش گاہ نارہ میں کیا گیا دعائے قل میں ممتاز عالم دین علامہ ادریس ہاشمی، ڈاکٹر نواز مغل، میجر اویس نواز مغل، معروف لیگی رہنماء آفتاب کیانی، بزرگ لیگی شخصیت حکیم برکت آف نارہ، شیخ جاوید آف نارہ،جاوید اقبال مغل، سجاد اقبال،چوہدری ابرار حسین نتھیہ شریف، صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر علمائے کرام نے قرآن و سنت کی روشنی میں والدین کی شان بیان کی آخر میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button