AJKDailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London / Chakswari, AJK: Overseas Kashmiri shot dead by fake police man as he arrived from Islamabad airport on his way to Dadyal

لندن / چکسواری، اے جے کے: اسلام آباد ایئرپورٹ سے ڈڈیال جاتے ہوئے جعلی پولیس اہلکار نے اوورسیز کشمیری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 10 جنوری2024ء) — اسلام آباد ایر پورٹ پر پولیس وردی کے ہاتھوں برطانیہ کا کشمیری نوجوان ڈڈیال موضع بہاری ڈھوک چوہدریاں کا نوجوان چوہدری تصرف ولد چوہدری محمد صدیق شہید جو برطانیہ سے اپنے آبائی گاؤں بہاری ڈڈیال اسلام آباد ائرپورٹ سے گھر کی طرف روانہ ہو تھا کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے سات بجے بہاری سیداں ڈڈیال میں ادا کی گئ
اس ظلم بربریت کی شدید مذمت اور حکومت سےمطالبہ کہ اوورسیز کمیونٹی کو واپس اپنے وطن آمد پر حفاظتی انتظامات اور اقدامات کرنے ہونگے ورنہ اوورسیز کشمیری کمیونٹی پاکستانی حکمرانوں کی عدم دلچسپی اور قتل غارت پر پاکستانی سفارت خانوں کے اجتماع کرنا حق بجانب سمجھتے ہوئے اپنی آواز بلند رکھیں گے

London /Chakswari, AJK (Pothwar.com, Special Correspondent Allah Ditta Bismill, January 10, 2024) — In a shocking incident at Islamabad Airport, the life of Dadyal resident and young man Chaudhry Tasaraf son of, Muhammad Sadiq, was cut short at the hands of fake police officials. The 23-year-old had just arrived from the UK and was on his way to his ancestral village of Bahari Dadyal in Azad Kashmir when the unfortunate incident occurred.

The funeral prayers (Namaz-e-Janaza) for the departed soul took place today at 7:00 PM in Bahari, dhok Chaudhrian, Dadyal. The entire community, deeply aggrieved by the tragic incident, gathered to pay their respects and bid farewell.

The brutal act by the fake policeman has sparked widespread condemnation, with calls for justice echoing across the country. The Pakistani government is being urged to take immediate action and ensure the safety of overseas Pakistani and Kashmiri communities returning to their homeland. Activists warn that failure to address this issue promptly may lead the overseas Pakistani and Kashmiri communities to lose faith in the Pakistani authorities, potentially resulting in protests outside Pakistani diplomatic missions worldwide.

The community demands justice for Muhammad Sadiq and calls for stringent measures to be taken to prevent such incidents from occurring in the future.

In this time of sorrow, the community stands united in condemning the brutality and vows to raise its voice against any form of injustice. The tragic event serves as a stark reminder of the challenges faced by overseas communities, emphasizing the need for enhanced protection and support from their home country.

حکومت نے کبھی بھی اوورسیز کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش نہیں کی۔

The government never tried to solve the problems of overseas

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 10 جنوری2024ء) — چودھری ظفر انورسینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کہا ہے کہ پاکستان میں منصفانہ الیکشن تمام سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے۔8فروری کو الیکشن کاانعقاد پاکستان کے تمام اداروں کا امتحان ہے۔مضبوط سیاسی حکومت ہی پاکستان کے معاشی استحکام کی ضمانت ہے۔ عالمی منظر نامہ پر جو بلاک بن رہے ہیں یا مشرق وسطیٰ کی جو صورتحا ل ہے اس میں ایک سیاسی حکومت ہی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔مضبوط پاکستان ہی کشمیریوں کے مفاد میں ہے۔جب پاکستان کمزور ہو گا تو ہمارا تحریک آزادی کا موقف کمزور ہو گا۔آزاد کشمیر میں سیاسی عدم استحکام کی بجائے ایک مضبوط حکومت بنائی جائے۔اگر تو وزیر اعظم کی تبدیلی عوامی مفاد میں ہے تو ہونی چاہیے ورنہ یہ ایک فضول پریکٹس ہو گی۔بجلی بلوں کے ایشو پر ایکشن کمیٹیوں،میرپور بار،صحافیوں اور سو سائٹی نے بھرپور تحریک چلائی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 31مطالبات میں سے 30تسلیم کئے جا چکے ہیں جن میں سے ٹیرف کا معاملہ زیرغور ہے۔جو حکومت کی طرف سے تیس مطالبات تسلیم کئے جانے کا زبانی اعلان ہو چکا ہے لیکن ابھی تک نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہو سکا۔ انہوں نے ان خیالات کااظہارچکسواری پریس کلب دورے کے دوران چکسواری پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاہے پاکستان میں صاف و شفاف الیکشن کی ہی امید کرتے ہیں لیکن جب تک انتخابات نہیں ہو جاتے اس وقت تک یہ نہیں کہہ سکتے کہ الیکشن منصفانہ ہوئے ہیں یا غیر منصفانہ۔8فروری کے الیکشن تمام اداروں کا امتحان ہے۔ اس وقت موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے پاکستان میں سیاسی و معاشی عدم استحکام جاری ہے۔انھوں نے تمام نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ چکسواری پریس کلب ماضی کی طرح اپنی روایت قائم رکھے گا اور عوامی مسائل کو اجاگر کرتا رہے گا۔ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں گے اور اپنے قلم سے کشمیریوں کی پہچان کو قائم رکھنے کی اپنی سی کوشش کریں گے۔ ہماری سیاسی قیادت کمزور ہو چکی ہے جسے جان بوجھ کر اقتدر کی بھول بھلیوں میں الجھا دیا گیا ہے۔ ہماری پہچان کشمیریت ہے جو کمزور ہو رہی ہے۔ ہمیں تحریک آزادی کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔پیش ازیں انہوں نے چکسواری پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں صدر محمداقبا ل خواجہ سرپرست اعلے عنصر محمود غزالی چیئرمین سپریم کونسل اللہ دتہ بسمل سینئرنائب نویدیونس چودھری نائب صدر چودھری الطاف احمدنائب صدر چودھری عبدالخالق سیکرٹری جنرل عابدحسین چودھری ڈپٹی سیکرٹری محمداسحاق خواجہ ایڈیشنل سیکرٹری محمدتاج جالب سیکرٹری نشرواشاعت معظم علی چودھری اورچودھری ثاقب ظفر سیکرٹری مالیات کومبار کبادپیش کی ہے نومنتخب عہدیداروں نے چودھری ظفرانور کاپریس کلب کادورہ کرنے باالخصوص نئے عہدیداروں کومبارک بادپیش کرنے پرشکریہ اداکیاہے۔ اس موقع پرچکسواری پریس کلب کے سابق صدر راجہ نثار احمدخان صدر سی یوجے آزادکشمیر ضلع میرپور سابق صدر مرزامحمدنذیر سابق صدر محمدرفیق بھٹی عابدحسین مرزاسابق ڈپٹی سیکرٹری بھی پریس کلب کے دفتر میں موجودتھے

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 10 جنوری2024ء) —پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما و اوورسیز کشمیری چودھری جمشید حسین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اوورسیز کو اپنا بلا معاوضہ سفیر کہتی ہے لیکن کسی بھی حکومت نے کبھی بھی اوورسیز کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش نہیں کی۔ پچھلے تین سال سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بند ہے جس سے دس لاکھ کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پی ٹی آئی کے بعد پی ڈی ایم کی حکومت آئی لیکن پی ڈٰ ی ایم حکومت نے بھی کوشش نہیں کی کہ اوورسیز کیلئے برطانیہ سے ڈائریکٹ فلائیٹ چلائی جائے۔ ہمیں اپنے وطن آنے کیلئے دھکے کھانے پڑتے ہیں۔راستے میں فلائیٹ بدلنی پڑتی ہے جس کی وجہ سے فیملی والے مسافر ذلیل وخوار ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہماری نئی نسل پاکستان آنا ہی نہیں چاہتی۔ آپ ہمیں دیگر سہولیات نہ بھی دیں لیکن فلائٹس تو چلوائیں۔ پی آئی اے کو آپریشنل کیا جائے۔ ایک طرف تو ہمارا نقصان ہو رہا ہے جبکہ دوسری طرف ہزاروں لاکھوں ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں۔ اوور سیز کشمیری حکومت پاکستان سے بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ برطانیہ پی آئی اے کی ڈائریکٹ فلائٹس چلائی جائیں تا کہ ہمیں اپنے وطن واپس آنے میں کوئی پریشانی یا دقت نہ ہو۔ہم لوگ قیمتی زرمبادلہ اور سرمایہ پاکستان لاتے ہیں جو چند نا عاقبت اندیش لوگوں کی وجہ سے وطن واپس نہیں آ رہا۔ ضلع میرپور میں معاشی سرگرمیاں ہم کشمیریوں کی وجہ سے جاری ہیں۔ اگر اوور سیز کشمیریوں نے واپس آنا بند کر دیا تو آزاد کشمیر سمیت حکومت پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 10 جنوری2024ء) — برطانیہ کی سیاسی و سماجی شخصیت طارق بشیر نے کہا ہے کہ آئے روز کشمیری نوجوان راولپنڈی اور اسلام آباد میں قتل ہو رہے ہیں۔گزشرہ روز چودھری تصرف کا قتل پاکستانی سیکورٹی اداروں کے ماتھے پر کلنک کا داغ بن گیا ہے۔برطانوی کمیونٹی میں بھی شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔کشمیری نوجوانوں کے قتل سے کشمیریوں میں پاکستان کے خلاف نفرت پیدا ہو رہی ہے۔ آج تک پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے بے گناہ کشمیریوں کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکے۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں ڈڈیال کے برطانیہ پلٹ نوجوان کے قتل سے اوور سیزکشمیریوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔اس سے قبل بھی بے شمار نوجوان قتل ہوئے ہیں لیکن اسلام آباد پولیس اور پنجاب پولیس ابھی تک کسی بھی قاتل کو گرفتار نہیں کر سکی۔ اس سے قبل بھی اوورسیز کشمیریوں کو اسلام آباد سے اپنے گھر میرپور جاتے ہوئے لوٹنے کا سلسلہ تو کافی عرصہ سے جاری ہے لیکن اب ان کو قتل کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان برطانوی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو اوور سیز کشمیری پاکستان کا سفر ہی نہیں کریں گے۔ پاکستان کے حالات کی وجہ پہلے ہی ہماری نئی نسل پاکستان جانے سے کتراتی ہے لیکن اگر اس سلسلہ کو نہ روکا گیا اور قاتلوں کو قرار واقعی سزا نہ دی گئی تو اوور سیز کشمیری پاکستان کا سفر نہیں کریں گے۔

چودھری محمدسلیم اورطارق محمود کے خاندان کے مرحومین کاسالانہ ختم شریف

Annual Khatam Sharif of the family of Chaudhry Muhammad Salim and Tariq Mehmood

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 10 جنوری2024ء) —چودھری محمدسلیم حال مقیم برمنگھم برطانیہ اوران کی اہلیہ کے خاندان کے جمیع مرحومین اورطارق محمود اورواجدحسین آف لدڑ پینڈا چکسواری کے خاندان کے جمیع مرحومین کے سالانہ ختم شریف کااہتمام کیاگیامرحومین کی ارواح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی اوردعائے مغٖفرت کااہتمام کیاگیا دعائیہ تقریب کاانتظام وانصرام طارق محموداورواجدحسین نے اپنی رہائش گاہ لدڑ پینڈا چکسواری میں کیادعائیہ تقریب کاآغاز تلاوت کلام پا ک سے کیاگیا راجہ قمراشفاق نے تلاوت کلام پا ک کی سعادت حاصل کی احمدیارعطاری نے ختم شریف پڑھا مولانا فاروق احمدچشتی نے دعاکرائی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button