کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،9جنوری2024) پوری امید ہے پی ٹی آئی ٹکٹ دے گی میرے ٹکٹ کو روکنے کے لیے کچھ پرچی اور ایجنسی والوں کو شامل کیا گیا ہے۔ الیکشن لڑنا اور کمپین کرنا ہمارا جمہوری حق ہے لوگو ذات برادری، انفرادیت سے باہر نکل کر اپنے حلقے اور پاکستان کو سوچیں پرچی والوں کو جلد بے نقاب کرونگا۔ نسل نو کا مستقبل تاریک نہیں ہونے دیں گے۔ ہمارے حلقے کے عوام غیور ہیں۔ ان سادح لوح عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دونگا۔ کچھ ایجنسی کے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو کر میرے ٹکٹ کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور پارٹی کو کمزور کر رہے ہیں۔ وہ ہوش کے ناخن لیں اپنے حلقے کے عوام کے حقوق کے لیے ڈٹ کر کھڑا تھا کھڑا ہوں اور کھڑا رہونگا۔ شاہد میرا آخری الیکشن ہو پر ضرور لڑونگا کیونکہ نسل نو کے مستقبل کا سوال ہے۔ سرکاری پرچی والے ایک حلقہ چھوڑ کر دوسرے حلقے میں جا کر الیکشن لڑنے والوں کو عوام پہچان چکے ہیں۔ ایسے لوگوں کو بے نقاب کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے و امیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی PP7 غلام مرتضی ستی نے غوثیہ ہال میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیت راجہ جاوید اختر، ساجد ستی آف گلہ، تظرف حسین ستی طاہر ارشاد ستی سمیت سینکڑوں کارکنان ورکرز معززین علاقہ نے شرکت کی۔ غلام مرتضی ستی نے مزید کہا کہ مری، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ کے عوام اور میڈیا کا شکرگزار ہوں۔جنہوں نے ساتھ دیا اور آواز اٹھائی میں اس حلقے کی بیواوٗں، یتیموں، مظلوموں کو تنہا نہیں چھوڑونگا پورا یقین ہے کہ میرے کاغذات منظور ہو جائیں گے نہ بھی ہوں تو حقوق کی جنگ لڑونگا۔جھکنے والا نہیں ہوں عوام ایسے لوگوں کو پہچانیں اور انکے خلاف کلمہ حق بلند کریں جنہوں نے 75 سالوں سے سوائے دھوکے دکھ پسماندگی کے کچھ نہیں دیا۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 9th January 2024) I am very hopeful that PTI will give ticket, some slip to stop my ticket, and the agency ones are included. It is our democratic right to fight elections. No abuse will be allowed with these innocent people. Some agency people are trying to block my ticket by joining PTI and weakening the party. I stand and will continue to stand. This is my last election, but I will fight because the future of the new generation is in question. The public has recognized those who contest elections by leaving one constituency and going to another constituency with official slips. I will expose such people. These views were expressed by former MNA and candidate for Member of National Assembly PP7 Ghulam Murtaza Satti while addressing the corner meeting held at Ghousia Hall. On this occasion, political and social personalities Raja Javed Akhtar, Sajid Satti of Gullah, and Tazarif Hussain Satti were present. Tahir Irshad Satti, including hundreds of workers, and dignitaries of the area participated. Ghulam Murtaza Satti further said that I am grateful to the people and media of Murree, Kahuta, Kotli Sattian and Kallar Syedan. I will not leave the widows, orphans, and oppressed people of this constituency alone. If it happens or not, I will fight for their rights. I am not going to bow down. People should recognize such people and raise the word of truth against them who have given nothing but deception, suffering, and backwardness for 75 years.
کہوٹہ کے معروف صحافی ملک شاہد محمود کا دورہ چکوال مندرہ کے قریب چکوال روڈ پرتاجر سکندر سے ملاقات
Journalist Malik Shahid Mehmood, meeting with businessman Sikandar
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9جنوری2024) کہوٹہ کے معروف صحافی ملک شاہد محمود کا دورہ چکوال مندرہ کے قریب چکوال روڈ پرتاجر سکندر سے ملاقات، ان کی شاپ سے وہاں کے مشہور پکوڑے، سموسے اور شکر والی دودھ سے بھی لطف اندوز ہوئے،صحافی ملک شاہد محمود نے شاپ کے آنر سکندر اور ان کے تمام کاریگروں کے کام کی تعریف کی،صفائی کے بہترین نظام اور معیار کی تعریف کی،شاپ کے مالک سکندر نے کہوٹہ کے معروف صحافی ملک شاہد محمودکا شکر یہ ادا کیا۔
راجہ تصور جنجوعہ اپنے صاحبزادوں راجہ تصدق جنجوعہ اور راجہ عمیر جنجوعہ کے ہمراہ عمرئے کی ادائیگی
Raja tasawar Janjua along with his sons Tasadeq and Umair performed Umrah
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9جنوری2024) حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ تصور جنجوعہ اپنے صاحبزادوں راجہ تصدق جنجوعہ اور راجہ عمیر جنجوعہ کے ہمراہ عمرئے کی ادائیگی، سیاسی وسماجی شخصیات معززین علاقہ کی طرف سے مبارکباد، سلطان خیل کی رہائشی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات راجہ تصور جنجوعہ نے صاحبزادوں راجہ تصدق جنجوعہ اور راجہ عمیر جنجوعہ کے ہمراہ عمرئے کی ادایگی کی، راجہ تصور جنجوعہ،راجہ تصدق جنجوعہ اور راجہ عمیر جنجوعہ کو عمرئے کی ادایگی پرراجہ تصور حسین جنجوعہ،راجہ فرحت جنجوعہ حال مقیم uk فخرے مٹور،راجہ شجاع جنجوعہ ممیام، راجہ زاکر جنجوعہ بگلہ راجگان،راجہ محمود جنجوعہ، راجہ مانی جنجوعہ آف بگلہ راجگان،فرقان جنجوعہ، کبیر احمد جنجوعہ،عامر جنجوعہ، راجہ شاہپال، راجہ بنیامین جنجوعہ سمیت دیگر عزیز و اقار ب نے کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔