گوجر خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,راجہ طارق ایوب۔ 08 جنوری2024ء)—پنجاب ٹیچر یونین حلقہ قاضیاں کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری،پی ٹی یو ضلع راولپنڈی کے صدر قاضی عمران نے حلف لیا۔پی ٹی یو حلقہ قاضیاں کے عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب حبیب چوک اعظم مارکی میں منعقد ہوئی جس میں پی ٹی یو راولپنڈی کے صدر قاضی عمران، اگیگا کے صدر راجہ طاہر محمود، راجہ سعادت،بشارت قادری،سابق اے ای او اعظم پرویز،انوارحسین شاہ،انور بٹ، ناصر ہاشمی،محمد عدنان، محمد روف،راجہ طارق،محمد ظہیر،اسلم گوندل،ایس ایس محمد افتخار، محمد جاوید، سابق ہیڈ ماسٹر محمد شبیر، جاوید بھٹی،مرکز کلر،مرکزچوآ،مرکزگوجرخان،مرکز مندرہ،مرکز دولتالہ کے عہدیداران اور اساتذہ کرام کے علاوہ مرکز قاضیاں کی خواتین اساتذہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔صدر مرزا عابد نے کہا کہ یونین اساتذہ کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ان کے مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کرتا ہے کوئی فرد،کوئی دھڑا، کوئی گروپ یونین کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتا، یونین اتحاد سے ہے۔پی ٹی یو راولپنڈی کے صدر قاضی عمران نے کہا کہ گزشتہ تالہ بندی تحریک میں حلقہ قاضیاں کے عہدیداران اور اساتذہ کرام نے جس طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہ قابل تعریف ہے اس پر میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔قاضی عمران نے حلقہ قاضیاں کے نو منتخب صدر اور عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔اس تقریب سے صدر اگیگا راجہ طاہر محمود، سابق اے ای او اعظم پرویز، بشارت قادری، جاوید بھٹی نے بھی خطاب کیا۔ آخرمیں صدر پی ٹی یو راولپنڈی قاضی عمران نے حلقہ قاضیاں کے نو منتخب صدر اور عہدیداران سے حلف لیا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض عمر فاروق نے سرانجام دیئے۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کو کھانا کھلایا گیا۔
Gujar Khan (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub. January 8, 2024)- The swearing-in ceremony of the newly elected office bearers of Punjab Teachers Union Qazian Constituency, PTU District Rawalpindi President Qazi Imran took oath.
PTU Qazian Constituency Officials The swearing-in ceremony was held at Habib Chowk Azam Marquee in which PTU Rawalpindi President Qazi Imran, President Raja Tahir Mehmood, Raja Saadat, Basharat Qadri, former AEO Azam Parvez, Anwar Hussain Shah, Anwar Butt, Nasir Hashmi, Mohammad Adnan, Mohammad Rauf, Raja Tariq, Mohammad Zaheer, Aslam Gondal, SS Mohammad Iftikhar, Mohammad Javed, former Headmaster Mohammad Shabbir, Javed Bhatti, officials and teachers of Kallar Center, Choa Center, Gujar Khan Center, Mandra Center, Daultala Center.
In addition, women teachers of Qazian Center also participated in large numbers. President Mirza Abid said that the union is a platform of teachers that plays a role in solving their problems, no individual, no faction, no group.
There is no position in front of the union, the union is from the alliance. PTU Rawalpindi President Qazi Imran said that the way the office-bearers and teachers of the Qazian participated actively in the previous lockout movement is commendable.
I greet them. Qazi Imran congratulated the newly elected president and office bearers. President Raja Tahir Mehmood, former AEO Azam Parvez, Basharat Qadri, Javed Bhatti also addressed the event. Finally, President PTU Rawalpindi Qazi Imran administered the oath to the newly elected president and office bearers of Qazian. Umar Farooq performed the duties of the stage secretary.