DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Heavy fog and cold hits in Kahuta and surrounding region

ملک کے دیگر شہروں کی طرح کہوٹہ میں شدید دھند اور سردی کے ڈیرے،رہی سہی کسر بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے نکال دی،

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5جنوری2024)
ملک کے دیگر شہروں کی طرح کہوٹہ میں شدید دھند اور سردی کے ڈیرے،رہی سہی کسر بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے نکال دی، بجلی اور گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا،سوئی گیس کے کم پریشر اور بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں سوئی گیس کی سپلائی میں کمی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے سبب گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ فوڈ کے کاروبار سے وابسطہ افراد بھی سخت پریشان ہیں ایک جانب شدید دھند سے درجہ حرارت پانچ ڈگری تک گرنے سے سردی میں شدید اضافہ ہو جاتا ہے تو دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ سوئی گیس کی مسلسل بندش نے صارفین کے مسائل میں اذیت ناک اضافہ کیا ہے سوئی گیس کی بندش سے گھروں کے چولھے بجھ چکے ہیں بیشتر لوگ بغیر ناشتے کے ڈیوٹیوں میں جانے پر مجبور۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, January 5, 2024) — Similar to other cities across the country, Kahuta is facing intense fog and cold weather, compounded by prolonged power outages and a gas crisis. The lack of electricity and gas supply has led to significant difficulties for the public, with low gas pressure and worsening load shedding exacerbating the challenges for urban dwellers. A series of gas supply shortages has now been initiated, adding to the woes of the citizens.

The unannounced load shedding in gas supply has not only affected households but has also put considerable strain on businesses involved in street food. Alongside domestic consumers, individuals associated with street food businesses are facing severe hardships. On one hand, the drop in temperature, with the mercury falling to five degrees, intensifies the cold, while on the other hand, persistent load shedding in electricity and continuous gas shutdowns have aggravated the troubles for the residents.

The ongoing gas crisis has resulted in the shutdown of stoves in homes, forcing many to skip meals due to the unavailability of cooking facilities. The gas-related issues have become a source of distress for the public, affecting their daily routines and creating an alarming situation in the city.

Local authorities are urged to take immediate action to address the energy crisis, ensuring a stable and uninterrupted supply of electricity and gas to alleviate the suffering of the citizens during this challenging period. As Kahuta grapples with these issues, residents are anxiously awaiting relief measures and a swift resolution to the ongoing problems.

راجہ طارق عظیم کی بھرپور حمایت کا اعلان

Declaration of full support of candidate Raja Tariq Azim

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5جنوری2024)
کہوٹہ، مری، کوٹلی ستیاں اور کلرسیداں سے مختلف برادریوں کے سرکردہ رہنماؤں اور تاجر برادری کا آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی راجہ طارق عظیم کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے حلقے کے عوام علاقے کی تعمیر ترقی چاہتے ہیں تو اس مرتبہ این اے 51 سے آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی راجہ طارق عظیم کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب بناہیں الیکشن 2024میں حلقہ این اے 51 سے آزاد امیدوار راجہ طارق عظیم کی الیکشن کمپین زور شور سے جاری ہے اور اس سلسلے میں راجہ طارق عظیم کی طرف سے کہوٹہ میں کمپین مکمل کرنے کے بعد تحصیل کلرسیداں میں انتخابی مہم کے سلسلے میں طوفانی کارنر میٹنگ کا انقعاد کلرسیداں کی تاجروں اور سیاسی سماجی حلقوں سمیت مختلف برادریوں کے سرکردہ رہنماؤں نے راجہ طارق عظیم کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے آٹھ فروری کو اپنا قیمتی ووٹ راجہ طارق عظیم کو دے کر کامیاب بنانے کی یقین دہانی کروائی ہے ان خیالات کا اظہار میں مختلف برادریوں کے سرکردہ رہنماؤں نے ایک پرہجوم کارنر میٹنگ میں جس کے مہمان خصوصی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 51 راجہ طارق عظیم تھے سے کارنر میٹنگ کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں کیا ہے۔

تھوہا خالصہ ;راجہ عرفان سرورنے اپنے علاقے کی عوام کی سہولت کے لیے نادرا ٹیم(نادرا وین) کو بھلایا

Thoa Khalsa; Raja Irfan Sarwar brought the Nadra Team (Nadra Van) for the convenience of the people of his area

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5جنوری2024)
راجہ عرفان سرور(چیئرمین سرور گروپ) کی کوششوں سے نادرا ٹیم کی تھوہا خالصہ آمدسینکڑوں افراد مستعفید ہو ئے، کونسلر راجہ عرفان سرور کو دعاہیں،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز یونین کونسل مٹور کے علاقہ تھوہا خالصہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت “فرزند تھوہاراجگان”راجہ عرفان سرورنے اپنے علاقے کی عوام کی سہولت کے لیے نادرا ٹیم(نادرا وین) کو بھلایا جو تھوہا ہسپتال کے احاطے میں کھڑی ہو ئی مساجد میں اعلان کرانے پرسینکڑوں کی تعداد میں اہلیان علاقہ نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا “فرزند تھوہاراجگان”راجہ عرفان سرور(چیئرمین سرور گروپ)نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا انشاء للہ اللہ پاک کے حکم سے چیئرمین سرور گروپ ہمیشہ ایسے ہی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button