کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 03 جنوری2024ء)— کلر سیداں پولیس نے ٹمپرنگ شدہ گاڑی فروخت کرنے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔بابر سعید سکنہ فتح جنگ نے پولیس کو بتایا کہ میں نے ایک عدد گاڑی ٹیوٹا کرولا ایکس ایل آئی گواہان کی موجودگی میں سعید اختر سکنہ باغ جمیری کلر سیداں سے خریدی تھی جس کی رقم مورخہ 20جنوری 2022کو کلیئر کر دی گئی۔اسٹام پیپر کے مطابق گاڑی میں کسی قسم کا کوئی نقص یا ٹمپرنگ وغیرہ پائی جانے کی صورت میں تمام طرح کی ذمہ داری فروخت کنندہ پر عائد ہوتی تھی اور ٹال مٹول کے بعد جب مورخہ 30دسمبر 2022،مسمی سعید اختر نے گاڑی کی ٹرانسفر بائیو میٹرک دی اور جب گاڑی ٹرانسفر کروانے کیلئے ایکسائز آفس اسلام آباد گئے تو لیبارٹری کروانے کے بعد گاڑی ٹمپرڈ پائی گئی اور گاڑی کو ایکسائز آفس میں ضبط کر لیا گیا۔ سائل نے جب سعید اختر کو گاڑی ضبط اور ٹمپرنگ ہونے کے بارے میں بتایا تو مسمی مذکور نے کہا کہ بیٹھ کر فیصلہ کرتے ہیں مگر آج تک وہ نہ صرف مسلسل ٹال مٹول سے کام لیے رہا بلکہ وہ گاڑی کی وصول شدہ رقم بھی واپس کرنے کو تیار نہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 03 January 2024)- Kallar Syedan police registered a case against a person for selling a tampered car. XLI was purchased from Saeed Akhtar of Bagh Jamiri by Babar Saeed of Fateh Jhan in the presence of witnesses, the amount of which was cleared on 20 January 2022. According to the stamp paper, if any kind of defect or tampering etc, is found in the vehicle, all kinds of responsibility is on the seller, on 30th December 2022, Saeed Akhtar gave the transfer biometric of the vehicle and when he went to Excise Office Islamabad to transfer the vehicle, the vehicle was found to be tampered with and was seized by the Excise Office. When he told Saeed Akhtar about the seizure and tampering of the vehicle, Saeed Akhtar said that they sit and decide, but till today he not only continued to avoid, but he also refused to return the amount received for the vehicle.
پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر مرغوں کی لڑائی میں ہونے والے جوئے کی محفل الٹ دی
The police raided on the tip of an informer and foiled a gambling match in a cockfight
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 03 جنوری2024ء)—کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر مرغوں کی لڑائی میں ہونے والے جوئے کی محفل الٹ دی۔ پانچ عدد اصیل مرغے، پانچ عدد موٹر سائیکلز اور داؤ پر لگی رقم قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ کھلی جگہ پر مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیل رہے ہیں اگر بروقت کارروائی کی جائے تو ملزمان پکڑے جا سکتے ہیں چنانچہ مخبر پر جب پولیس وہاں پہنچی تو وہاں موجود لوگ پولیس کی گاڑی کو دیکھ کر یکدم تتر بتر ہو نے لگے جن میں سے اکرام الحق سکنہ سموٹ کو قابو کر لیا گیا جبکہ بھاگ جانے والوں میں ذیشان شانو، مہران، قاسم بھٹی،ماجد بھٹی،شیر افضل،شجر شاہ ہمراہ پندرہ بیس نامعلوم اشخاص بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے۔موقع سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 22300روپے،پانچ عدد اصیل مرغے،پانچ عدد موٹر سائیکلز قبضہ میں لے لئے گئے۔
پریس کلب کلرسیداں کا انتخابی اجلاس,دلنواز فیصل خان کو صدر اور پرویز اقبال کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا
Dilnawaz Faisal Khan was elected as President and Pervez Iqbal as General Secretary at press club Kallar Syedan election
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 03 جنوری2024ء)—پریس کلب کلرسیداں کا انتخابی اجلاس زیر صدارت اکرام الحق قریشی منعقد ہوا جس میں اتفاق رائے سے 2024 کے لیے دلنواز فیصل خان کو صدر اور پرویز اقبال کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔دیگر عہدیداران درج ذیل ہیں۔سرپرست اکرام الحق قریشی، چئیرمین راجہ محمد سعید،وائس چئیرمین محمدجاوید اقبال، چوہدری محمد اشفاق،سینئر نائب صدرشیخ قمرالسلام،نائب صدور مرزا عتیق الرحمن،حافظ کامران حشر،جوائنٹ سیکرٹری چوھدری جواد مجید،سیکرٹری مالیات فیصل منظور،رابطہ سیکرٹری چوھدری محمد اشفاق،پریس فوٹو گرافر محمد جاوید،ایگزیکٹو ممبرز فیصل جاوید،عبدالرحمن،ہارون الرشید کامیاب قرار پائے۔
کلرسیداں شہر اور ملحقہ علاقوں میں بجلی صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک بند رہے گی
Electricity will remain off from 9 am to 2 pm in Kallar Syedan city and adjoining areas
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 03 جنوری2024ء)—آئیسکو اعلامیہ کے مطابق آج بروز بدھ کلرسیداں سٹی فیڈر بند رہنے سے کلرسیداں شہر اور ملحقہ علاقوں میں بجلی صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک بند رہے گی۔