DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: RO of NA-51 consisting of Kallar Syedan, Kahuta, Kotli Sattian and Murree approved the nomination papers of 36 candidates

کلرسیداں کہوٹہ کوٹلی ستیاں اور مری پر مشتمل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 کے ریٹرننگ آفیسر اویس منظور تارڑ نے 36 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31،دسمبر,2023)—کلرسیداں کہوٹہ کوٹلی ستیاں اور مری پر مشتمل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 کے ریٹرننگ آفیسر اویس منظور تارڑ نے 36 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیئے، جن میں واحد خاتون امیدوار عابدہ بی بی سمیت مسلم لیگ ن کے محمود شوکت بھٹی،راجہ ندیم احمد،راجہ اسامہ سرور،راجہ عتیق سرور،شاہد ریاض ستی،بلال یامین ستی،راجہ محمد علی،سردار محسن اختر عباسی،حافظ عثمان عباسی۔پیپلز پارٹی کی مہرین انور راجہ،آصف شفیق ستی اور پی ٹی آئی کے سردار سلیم،راجہ طارق محمود مرتضی شامل ہیں۔پی ٹی آئی کے دو سابق ارکان اسمبلی غلام مرتضی ستی اور میجر لطاسب ستی کے کاغذات نامزدگی مسترد قرار پائے۔کاغذات نامزدگی منظور ہونے والوں میں محمود شوکت بھٹی،راجہ ندیم احمد،راجہ محمد علی،بلال یامین ستی،راجہ اسامہ سرور،راجہ عتیق سرور،شاہد ریاض ستی،حافظ عثمان عباسی،سردار محسن اختر عباسی،سردار محمد سلیم،راجہ طارق محمود مرتضی،راجہ عبداللہ سرور،مہرین انور راجہ،آصف شفیق ستی،یمنی اشفاق،نوید اقبال،راجہ طارق محمود جنجوعہ،سردار منصور سلیم،جاوید اختر عباسی،محمد داود عباسی،محمد سفیان،راجہ تنویر احمد،محمد ساجد عباسی،عابدہ بی بی،محمد زبیر عباسی،راجہ زمرد اقبال،محمد نذیر،محمد عثمان،ثاقب امتیاز،حماد عباسی،سیف الرحمان،محمد نعمان عباسی شامل ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 31, December, 2023)- Owais Manzoor Tarar, the returning officer of National Assembly Constituency NA-51 comprising of Kallar Syedan Kahuta Kotli Sattian and Murree, approved the nomination papers of 36 candidates, who Among the only female candidates are Abida Bibi, PML-N’s Mehmood Shaukat Bhatti, Raja Nadeem Ahmed, Raja Osama Sarwar, Raja Atiq Sarwar, Shahid Riaz Satti, Bilal Yameen Satti, Raja Muhammad Ali, Sardar Mohsin Akhtar Abbasi, Hafiz Usman Abbasi. Mehreen Anwar Raja, Asif Shafiq Satti and Sardar Saleem of PTI, Raja Tariq Mehmood Murtaza are included. The nomination papers of two former members of the assembly of PTI Ghulam Murtaza Satti and Major Latasab Satti were rejected. The nomination papers were approved for Mahmood Shaukat Bhatti, Raja Nadeem Ahmed, Raja Muhammad Ali, Bilal Yamin Satti, Raja Osama Sarwar, Raja Atiq Sarwar, Shahid Riaz Satti, Hafiz Usman Abbasi, Sardar Mohsin Akhtar Abbasi, Sardar Muhammad Saleem, Raja Tariq Mahmood Murtaza, Raja Abdullah Sarwar, Mehreen Anwar Raja, Asif Shafiq Satti, Yemeni Ashfaq, Naveed Iqbal, Raja Tariq Mehmood Janjua, Sardar Mansoor Saleem, Javed Akhtar Abbasi, Muhammad Dawood Abbasi, Muhammad Sufyan, Raja Tanveer Ahmad, Muhammad Sajid Abbasi, Abdah Bibi, Muhammad Zubair. Abbasi, Raja Zumrad Iqbal, Muhammad Nazir, Muhammad Usman, Saqib Imtiaz, Hamad Abbasi, Saifur Rehman, Muhammad Noman Abbasi are included.

پی ٹی ائی کے راجہ طارق محمود مرتضی،غلام مرتضی ستی اور راجہ وحید خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے

PTI’s Raja Tariq Mehmood Murtaza, Ghulam Murtaza Satti and Raja Waheed Khan’s nomination papers were rejected

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31،دسمبر,2023)—ریٹرننگ آفیسر کہوٹہ نے کلرسیداں کہوٹہ پر مشتمل صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 میں 29 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیئے۔ پی ٹی ائی کے راجہ طارق محمود مرتضی،غلام مرتضی ستی اور راجہ وحید خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے مسلم لیگ ن کے چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد،راجہ صغیر احمد،راجہ محمد علی،ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور بلال یامین ستی،عبدالمجید مغل، پی ٹی ائی کے کرنل محمد شبیر اعوان،راجہ عمران ستار،پیپلز پارٹی کے چوہدری ظہیر محمود،پاکستان راہ حق پارٹی کے محمد احسان،جے یو ائی کے حافظ محمد ہارون،جماعت اسلامی کے تنویر احمد،کرین پارٹی کے راجہ وسیم احمد سمیت سردار توفیق احمد،راجہ احمد صغیر،احمد شاہزیب ملک،محمد سعید،ظہور احمد،نوید اقبال،ناصر نزیر،کرار حسین شاہ،راجہ افتاب حسین،شعیب صادق کیانی،راجہ محمد طیفور،امجد ارباب عباسی،محمد فیاض،طارق محمود،شہناز بیگم کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لیئے گئے۔

تجویز تائید کنندگان کو پولیس آر او دفتر کے باہر سے پکڑ کر لے گئی ہے,غلام مرتضی ستی

The supporters have been arrested by the police from outside the RO office, Ghulam Murtaza Satti

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31،دسمبر,2023)—این اے 51 سے امیدوار اور سابق رکن اسمبلی غلام مرتضی ستی نے کہا ہے کہ ان کے تجویز تائید کنندگان کو پولیس آر او دفتر کے باہر سے پکڑ کر لے گئی ہے میں الیکشن چھوڑ کر ان کی تلاش میں ہوں اور ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل رھا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عوام لوٹ مار کرنے والوں کو آمدہ الیکشن میں شکست فاش دیں ہم ان کا ہر جگہ پیچھا کریں گے کوئی ہم سے کلمہ حق نہیں چھین سکتا۔

بلاک چوری کرنے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کی خلاف مقدمہ درج کروادیا

The elder brother filed a case against the younger brother for stealing the block

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31،دسمبر,2023)—بلاک چوری کرنے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کی خلاف مقدمہ درج کروادیا۔اصغرکیانی نے پولیس کو بتایا کہ میں نے گاؤں میں اپنے ذاتی پیسوں سے اپنا گھر تعمیر کیا۔ چونکہ میں روزگار کے سلسلے میں کراچی مقیم تھا اس لئے میں نے اپنے گھر کی دیکھ بھال کیلئے اپنے بھائی غلام عباس کو اس کی فیملی کے ہمراہ گھر میں رہنے کی اجازت دی ہوئی تھی۔ کراچی سے واپس آنے پر بھائی کو مکان خالی کرنے کا بولا تو اس نے لڑائی جھگڑا شروع کر دیااور گھر کے دیگر سامان جس میں فرنیچر،رضائیاں اور برتن وغیر ہ شامل ہیں کو سخت نقصان پہنچایا اور میرے گھر کی چاردیواری گرا کر بلاک بھی چوری کر لیے ہیں۔

چوآخالصہ میں سیرت کمیٹی،مقامی زمینداروں اورمحکمہ زراعت توسیع کلر سیداں کے تعاون سے نماز استقاء کا اہتمام کیا گیا

Namaz Istqa was organized with the support of Sirat Committee, local landowners and Department of Agriculture and Extension in Choa Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31،دسمبر,2023)—ہفتہ کے روز راجہ محمد ریاست شہید فٹبال سٹیڈیم چوآخالصہ میں سیرت کمیٹی،مقامی زمینداروں اورمحکمہ زراعت توسیع کلر سیداں کے تعاون سے نماز استقاء کا اہتمام کیا گیا جس میں اہل علاقہ کے علاوہ محکمہ زراعت توسیعِ کے عملہ نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت توسیعِ راولپنڈی ڈویژن سید شاھد افتخار بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت میں قلیدی حیثیت رکھتی ہے۔حکومت کی اولین ترجیحی زراعت کے مسائل حل کرنا ہے، خصوصاً گندم کی فصل کے لیے یوریا کھاد کی دستیابی کو یقینی بنایا ہے۔اس سلسلے میں سرکاری قمیت سے زیادہ نرخوں پر فروخت پر بھاری جرمانے اورکھاد ڈیلر کی دوکان سیل بھی کی جاے گی،اس موقع پر ڈاکٹر تانیہ صفدر بھی موجود تھیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button