مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30دسمبر2023) سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے کزن بزر گ سیاسی شخصیت حاجی راجہ نصرت کمال وفات پا گے ان کے نمازے جنازہ مٹور کے مقام پر ادا کیا گیا نمازے جنازہ معروف عالم دین صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں سابق ایم پی اے راجہ محمد علی، سابق ایم پی اے شوکت بھٹی،راجہ ندیم احمد امیدوار برائے قومی و صوبائی اسمبلی،راجہ طارق عظیم امیدوار برائے ایم این اے،ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شوکت جنجوعہ، ڈاکٹر محمد عارف قریشی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجا ب، سیاسی وسماجی شخصیت ظفر اقبال کیانی بگلہ راجگان، معروف سیاسی وسماجی راجہ جاوید اقبال آف سکوٹ،،سید حاکم امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب، ن لیگی شخصیت راجہ رفاقت جنجوعہ، ٹھیکیدار آفتاب کیانی نارہ،کامر ان کیانی آف بگلہ راجگان، کونسلر راجہ عرفان سرور، برگیڈئیر خالد جنجوعہ، سردار الیاس اختر، سابق ناظم راجہ الطاف حسین، خاور جنجوعہ،کونسلر محمود چوہان،چیئرمین راجہ ممتاز لہڑی،راجہ عامر عظیم،راجہ تنویر بنارس، حاجی سلیم، صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 30 December 2023) Haji Raja Nusrat Kamal, the cousin of former MPA Raja Sagheer Ahmed, a political personality, has passed away. Raja Muhammad Ali, Former MPA Shaukat Bhatti, Raja Nadeem Ahmed Candidate for National and Provincial Assembly, Raja Tariq Azim Candidate for MNA, District General Secretary Muslim League-N Shaukat Janjua, Dr. Muhammad Arif Qureshi Candidate for Provincial Assembly Punjab, Political and social personality Zaffar Iqbal Kayani Bagla Rajgan, a well-known politician and social Raja Javed Iqbal of Skot, Syed Hakim candidate for Provincial Assembly of Punjab, PML-N personality Raja Raffaqat Janjua, contractor Aftab Kayani Nara, Kayani of Bagla Rajgan, Councilor Raja Irfan Sarwar Brigadier Khalid Janjua, Sardar Ilyas Akhtar, former Nazim Raja Altaf Hussain, Khawar Janjua, Councilor Mahmood Chohan, Chairman Raja Mumtaz Lahri, Raja Amir Azim, Raja Tanveer Banaras, Haji Saleem, journalist Kabir Ahmed Janjua and a large number of political and social figures attended.
ٹھیکیدار مبین عباسی آف منیند کی قیادت میں سینکڑوں نوجوانوں، دوست احباب سمیت کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ کی بھرپور حمایت کا اعلان
Under the leadership of contractor Mobeen Abbasi of Manind, hundreds of youths, friends and relatives announced the full support of Colonel (Rtd) Waseem Ahmed Janjua
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30دسمبر2023) ٹھیکیدار مبین عباسی آف منیند کی قیادت میں سینکڑوں نوجوانوں، دوست احباب سمیت کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ کی بھرپور حمایت کا اعلان ایم سی کہوٹہ سیکرٹریٹ میں میٹنگ کا انعقاد کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر عہدیداران کارکنان نے بھی شرکت کی تفصیلات کے مطابق راجہ جید جہانگیر اور راجہ رائیس احمد جنجوعہ کی کاوشوں لانگ لے آئیں ٹھیکدار مبین عباسی آف منیند کی قیادت میں مختلف برادریوں سے وابستہ سینکڑوں نوجوانوں نے امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی PP7 کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر ٹھیکدار مبین عباسی نے کہا کہ ہم سب سے پرانے ورکرز ہیں پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں وہ 8 فروری کو کرین کا نشان پورے ملک میں اپنے نقوش چھوڑے گا اس موقع پر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے اس موقع پر تمام نوجوانوں کا شکریہ ادا کی اور کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بڑی تعداد میں نوجوان اس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ ہم سے اپنے اور نبی کے دین کا کام لے رہا ہے وہ دن دور نہیں کہ نبی پاک صل اللہ علیہ والہ وسلم کا دین اور نظام تخت پر آئے گا اسمبلیوں میں عاشقان رسول بیٹھے ہونگے کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے امیر ایم سی راجہ جنید جہانگیر، راجہ رائٹس جنجوعہ کی کاوشوں کو سراہا اور ٹھیکدار مبین عباسی کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر علامہ سید احمد شاہ، ماجد غازی ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا اور نوجوانوں کو پارٹی شمولیت پر ویلکم کیا اس موقع پر نوجوانوں نے بھرپور سپورٹ اور پارٹی کو مضبوط اور منظم بنانے کا عزم کیا
چوہدری صداقت حسین کی کہوٹہ آر آفس آمد، کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور
Arrival of Chaudhry Sadaqat Hussain at Kahota R office, nomination papers approved after scrutiny
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30دسمبر2023) معروف لیگی رہنماء چیئرمین چوہدری صداقت حسین کی کہوٹہ آر آفس آمد، کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور،ووٹروں سپورٹروں کی طرف سے چیئرمین چوہدری صداقت حسین کا مبارکبا د، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئر مین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے تنویر ناز بھٹی اور راجہ طاہر ایوب کے ہمراہ آر او آفس کہوٹہ پہنچے جہاں جانچ پڑتال کے بعد ان کے کاغذات کلیئر قرار دیے گے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے ٹکٹ دیا تو انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کروں گا انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام کو اچھی طرع علم ہے کہ ہمارے قائد محترم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ناقابل تسخیربنایا ہے۔نواز شریف ہی ملک کو جناح کے ویژن کے مطابق چلا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنے سابقہ ادوار حکومت میں نواز شریف نے ثابت کیا ہے کہ وہ واحد رہنما ہیں جو پاکستان کے مستقبل کو محمد علی جناح کے تصور کے عین مطابق ڈھال سکتے ہیں انشاء اللہ ہمارے قائد آئندہ انتخابات میں برسر اقتدار آنے کے بعد میاں نواز شریف پاکستان کو دوبارہ معاشی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیں گے۔
نویداقبال مغل کے کاغزات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد کلیر
Naveed Iqbal Mughal’s nomination papers cleared after scrutiny
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30دسمبر2023) نویداقبال مغل کے کاغزات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد کلیر ہو گے،کانرمیٹنگ کا سلسلہ شروع کر دیا، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نوید اقبال مغل کاغزات نامزدگی جانچ پڑتال کے سلسلے میں آر آفس پہنچے جہاں جانچ پڑتال کے بعدان کے کاغذات کلیر ہو گے اس موقع پر منیر احمد، طارق محمود، ذاکر،جاوید اقبال، حاجی محمد رشید، محمد بشارت،راجہ ساجد کیانی ایڈووکیٹ، عبدالرحمن، وحید اقبال اور دیگر معززین بھی موجود تھے اس موقع پر نوید اقبال مغل نے الیکٹرونک وپرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کی عوام کے تعاون سے الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے عوام کی خدمت کروں گا۔
پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی حکومت نے گزشتہ 5 برسوں میں عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے
The government of PTI and PDM in the last 5 years has killed the people alive
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30دسمبر2023) پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی حکومت نے گزشتہ 5 برسوں میں عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے۔ مہنگائی کے ستائے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں،13جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے اپنے سولہ ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 22فیصد تک اضافہ کیا ہے۔ قوم جب ان لوگوں کو ووٹ دینے کا ارادہ کرے توان کی کارکردگی کو بھی مد نظر رکھے۔ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ملک عبدالقیوم چھنی بازار کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی تبدیلی اسلامی نظام سے ہی آئے گئی جماعت اسلامی ہی ملک کی سب سے بہتر جماعت ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی اقتدار میں آ کراپنے منشور پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے،ملک کے حالات کی بہتری کے لیے عوام اپنا ووٹ جماعت اسلامی کو دیں اور 8فروری کو ترازو پر مہر لگائیں۔