گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,30،دسمبر,2023)—نگران وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ فنڈز کی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رنگ روڈ کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر انہیں منصوبہ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا اس وقت 538 کی تعداد میں مختلف ہیوی مشینری منصوبہ پر کام کر رہی ہے۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ روزانہ کی بنیاد پر منصوبہ پر اپ ڈیٹ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق سے ریلوے کا این او سی جلد مل جائے گا اور تمام ضروری معاونت موجود رہے گی۔ رنگ روڈ راولپنڈی کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے اور کام کی رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
Gujar Khan (Pothwar.com, 30, December, 2023) – Minister for Primary and Secondary Health and Population Welfare Punjab Dr. Jamal Nasir has said that plans have been made to complete the Rawalpindi Ring Road ahead of schedule. He expressed these views on the occasion of his visit to the Ring Road. On this occasion, he was briefed about the project and told that currently, 538 different heavy machinery are working on the project. Dr. Jamal Nasir said that the Chief Minister takes updates on the project on a daily basis. He said that the NOC of Railways will be received from the Federation soon and all necessary support will be available. Ring Road is the flagship project of Rawalpindi and there will be no compromise on the speed of work.