DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: CPO Rawalpindi Appreciation Certificate reward to police officer from Thoa Khalsa
سات سال گم جانے والے پولیس ملازم مستقیم کوڈھونڈنے والے کہوٹہ (تھوہا خالصہ) کے رہائشی پولیس ملازم کو سی پی او راولپنڈی کی طرف سے تعریفی سرٹیکفیٹ اور نقد انعام
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29دسمبر2023)
سات سال گم جانے والے پولیس ملازم مستقیم کوڈھونڈنے والے کہوٹہ (تھوہا خالصہ) کے رہائشی پولیس ملازم کو سی پی او راولپنڈی کی طرف سے تعریفی سرٹیکفیٹ اور نقد انعام،پولیس ملازم راجہ منصور جنجوعہ نے جوانمردی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پولیس ملازم مستقیم بھکاریوں سے بازیاب کرایا تھا،تفصیل کے مطابق آج سے تقریبا سات سال پہلے گم ہونے والا سابقہ پولیس ملازم مستقیم جب ایک بھکاری کے روپ میں ٹاہلی موری راولپنڈی کے علاقے میں اپنے بیچ میٹ راجہ منصور جنجوعہ جن کا تعلق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مٹور کے تاریخی گاوں تھوہا خالصہ سے ہے) کے سامنے آیا تو منصور نے اسے پہچاننے میں بالکل دیر نہیں لگائی اور اپنے دوست کو اس حالت میں دیکھ کر راجہ منصور کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ بغیر کوئی وقت ضائع کئے جب مستقیم کو اپنے ساتھ چلنے کے لئے کہا تو مستقیم نے بتایا کہ بھکاریوں کے سرغنے اس کی ریکی کر رہے ہیں اور آسانی سے اس کی جان نہیں چھوڑیں گے۔ منصور جنجوعہ نے 15 پہ کال ملائی اور خود بھی جوانمردی سے اپنے دوست کو اس گروہ سے نہ صرف آزاد کروایا بلکہ اپنی حاضر دماغی سے گروہ میں شامل دو خواتین کوموقع پر پکڑ کر متعلقہ سول لائین تھانے کے حوالے کیا اور مزید تفتیش کے بعد تھانہ سول لائن نے گروہ کے سرغنے کو بھی گرفتار کر لیا۔ راجہ منصور جنجوعہ کو سی پی او راولپنڈی کی طرف سے تعرفی سند پیش کی گئی اور کیش ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ راجہ منصور جیسے بہادر پولیس ملازم نہ صرف اپنے محکمے بلکہ ملک پاکستان کے لئے بھی باعث فخر ہیں۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 29 December 2023)
CPO Rawalpindi gave a certificate of appreciation and cash reward to the Police Officer, a resident of Kahuta (Thoa Khalsa), According to the details, the former police officer Malazam Mustakeem went missing about seven years ago, when he saw him as a beggar in Tahli Mori Rawalpindi area, Raja Mansoor Janjua did not take long to recognize him and seeing his friend in this condition, tears flowed from Raja Mansoor’s eyes. Without wasting any time, asking Mustaqeem to come with him, Mustaqeem said that the ringleaders of the beggars were raking him and would not spare his life easily. Mansoor Janjua bravely not only freed his friend from this group but with his presence of mind, caught two women in the group on the spot and handed them over to the concerned Civil Lion Police Station and after further investigation, Civil Police Station. The line also arrested the leader of the gang. Raja Mansoor Janjua was presented with a certificate of appreciation by CPO Rawalpindi and was also honored with a cash award.
بھون اعوان کے بڑھے سیاسی دھڑے نے ن لیگ کو خیر آباد کہ کر غلام مر تضیٰ ستی کی حمائت کا اعلان کر دیا،
The political faction of Bhoon Awan called to ditch PML-N and announced support of Ghulam Murza Satti
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29دسمبر2023)
سردار منیب سدوزئی کی کوششیں رنگ لے آہیں،بھون اعوان کے بڑھے سیاسی دھڑے نے ن لیگ کو خیر آباد کہ کر غلام مر تضیٰ ستی کی حمائت کا اعلان کر دیا،علاقے کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی آگئی،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت “شہزادہ پوٹھوہار”سردار منیب سدوزئی کی ایک ہفتے سے مختلف مقامات پر کارنر میٹنگزکا سلسلہ جاری ہے سینکڑوں افراد نے غلام مر تضیٰ ستی کی حمائت کا اعلان کر دیا، غلام مر تضیٰ ستی پر اعتماد کا اظہار کرنے پرسردار منیب سدوزئی نے معززین علاقہ کا شکر یہ ادا کیا،تفصیل کے مطابق آمدہ الیکشن کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے ہر امیدوار اور اس کے چیف سپورٹرزدن رات ایک کر رہے ہیں گذشتہ روزقبل نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت “شہزادہ پوٹھوہار”سردار منیب سدوزئی نے یوسی ہوتھلہ کے علاقوں، بن، پنیالی،ہوتھلہ، عثما ن پور،لاودی کے بعد بھون اعوان میں معروف سیاسی وسماجی شخصیات ماسٹر ملک نیاز، حاجی ملک جاوید،ملک علمدار عرف مودا،تیمور نے اپنے خاندان کے سینکڑوں افراد سمیت غلام مر تضیٰ ستی کی حمائت کا اعلان کر دیا، اس موقع پر سردار منیب سدوزئی نے ماسٹر ملک نیاز، حاجی ملک جاوید،ملک علمدار عرف مودہ،تیمور اور دیگر معززین کا شکر یہ ادا کیا۔
کہوٹہ آر او آفس میں کاغذات کی جانچ پڑتال کاسلسلہ جاری دوسرے دن 6امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کلیئر
Scrutiny of documents in Kahuta RO office continues, nomination papers of 6 candidates cleared on second day
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29دسمبر2023)
کہوٹہ آر او آفس میں کاغذات کی جانچ پڑتال کاسلسلہ جاری دوسرے دن 6امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کلیئر،2دنوں میں ٹوٹل 15امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کلیئر ہوئے،باقی امیدوارں کو کے کاغذات کا جانچ پڑتال کا مر حلے اگلے دو دن مزیدجاری رہے، دوسرے دن آر او آفس کہوٹہ میں سابق ایم پی اے کرنل (ر) محمد شبیر اعوان،راجہ سعیداحمد، طارق محمود مرتضیٰ،راجہ عمران ستار،احمد شاہ زیب،ناصر نذیر کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے،دوسرے دن کہوٹہ آر او آفس پولیس تھانہ کہوٹہ کی بہت زیادہ نفری دیکھنے کوملی کیونکہ آج جن چھ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں شاہد انہوں نے فارم میں اپنی پارٹی کلیئر نہ کی ہو مگر ان کا کسی نہ کسی طرع پی ٹی آئی سے ملتا ہے ایسا لگ رہا تھا کہ انہوں نے پی ٹی آئی سے منسلک امیدواروں کو گرفتار کرنا ہے مگر پی ٹی آئی کے امیدواروں کے تائید و تجوید کنند ہ کسی نہ کسی طر ع آفس پہنچ گے اور یوں چھ امیدواروں کے کاغذات منطور ہو گے۔
حیرت ھے کہ پولیس ملازم کو بھکاریوں نے قابو کر لیا اور بھیک مانگنے پر مجبور کیا۔ اس سے لگتا ھے جراٰم پیشہ لوگوں پولیس کا کوٰ ڈر نہیں ھے۔ کیا پولیس کے اندر ان کی کوٰ سرپرستی کرتا ھے؟