DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: First day of document verification at Kahuta RO office Nomination papers of 9 candidates cleared,

کہوٹہ آر او آفس میں کاغذات کی جانچ پڑتال کا پہلا دن 9امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کلیئر،

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28دسمبر2023)
کہوٹہ آر او آفس میں کاغذات کی جانچ پڑتال کا پہلا دن 9امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کلیئر،باقی امیدوارں کو کے کاغذات کا جانچ پڑتال کا مر حلے اگلے دو دن جاری رہے، مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ندیم احمد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے اکاون و صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد،راجہ احمد صغیر،سابق ایم پی اے راجہ محمد علی، سردار طیفور اختر،محترمہ یامنہ اشفاق،ظہور احمد،طارق محمود،اور نوید اقبال اپنے اپنے تجویز اور تائید کنیدہ کے ساتھ ریٹرینگ آفیسر کہوٹہ کے سامنے پیش ہوئے جہاں آر او کہوٹہ نے تمام امیدواروں کے کاغذات چیک کر نے کے بعد کلیئر قرار دیے،اس موقع پر چوہدری خضران لطیف، چوہدری وقاص،سابق ناظم سردار الیاس اختر، راجہ جاوید احمد،سردار ظہور اختر، سردار شعور اختر، ماسٹر راجہ نعیم احمد،مرزا نور مغل،ٹھیکیدار راجہ ساجد، ٹھیکیدار قمر عباسی، ٹھیکیدار راجہ جلیل، ماسٹر انور عباسی، راجہ ثقلین ممیام،راجہ بلال، سردار شاہد، راجہ ماجد،منیر احمد، طارق محمود، ذاکر، جاوید اقبال، حاجی محمد رشید، محمد بشارت، ساجد کیانی ایڈووکیٹ، عبدالرحمن، وحید اقبال اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 28 December 2023)
On the first day of document verification in Kahuta RO office, the nomination papers of 9 candidates were cleared, and the process of document verification for the rest of the candidates continued for the next two days. Constituency NA Account and Provincial Assembly Punjab Constituency PP7, Former MPA Raja Sagheer Ahmed, Former MPA Raja Muhammad Ali, Sardar Tefur Akhtar, Ms. Yamna Ashfaq, Zahoor Ahmed, Tariq Mehmood, and Naveed Iqbal. With their proposal and endorsement, they appeared in front of the Returning Officer Kahuta where RO Kahuta declared all the candidates clear after checking their papers, on this occasion Chaudhry Khizran Latif, Chaudhry Waqas, former Nazim Sardar Ilyas Akhtar, Raja Javed Ahmed, Sardar Zahoor Akhtar, Sardar Shivati Akhtar, Master Raja Naeem Ahmed, Mirza Noor Mughal, Contractor Raja Sajid, Contractor Qamar Abbasi, Contractor Raja Jalil, Master Anwar Abbasi, Raja Saqlain Mamyam, Raja Bilal, Sardar Shahid, Raja Majid, Munir. Ahmed, Tariq Mehmood, Zakir, Javed Iqbal, Haji Mohammad Rasheed, Mohammad Basharat, Sajid Kayani Advocate, Abdul Rehman, Waheed Iqbal and others were also present.

عوام علاقہ کا بھی کرنل وسیم احمد جنجوعہ پر بھی بھر پور اعتماد کا اظہار

The people of the region also expressed full confidence in Colonel Waseem Ahmed Janjua

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28دسمبر2023)
کرنل وسیم احمد جنجوعہ کا عوامی رابطہ مہم میں تیزی ڈور ٹو ڈور بھی رابطے، عوام علاقہ کا بھی کرنل وسیم احمد جنجوعہ پر بھی بھر پور اعتماد کا اظہار تفصیل کے مطابق کرنل وسیم احمد جنجوعہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کے قافلے میں عوام جوق در جوق شامل ہونے لگے گذشتہ روز ایک اجلاس جس میں علامہ ندیم رضوی،حافظ توصیف آزاد،احتشام عمر سیکرٹری نشروا عات،ملک ابرار،اظہر علی ضیائی،واجد عباسی اور دیگر موجود تھے،اس موقع پر کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ اسلامی نظام کے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے عوام کی بدقسمتی رہی ہے کہ یہاں جو بھی حکمران آیا اس نے کبھی عوامی امنگوں، امیدوں اور وعدوں کے مطابق اقدامات نہیں کئے۔ اقتدار کے حصول کے بعد سب کچھ پس پشت ڈال کر ذاتی مفادات کیلئے بیرونی ایجنڈے کو پروان چڑھایا جس کے نتیجہ میں ملک بجائے ترقی کرنے کے تنزلی کی طرف چلتا رہا اور آج آئی ایم ایف کے قرضوں کے بوجھ تلے دبے سسک رہے ہیں کرنل وسیم احمد جنجوعہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے کہا کہ ہم اپنی دینی اقدار کو بھول چکے ہیں دنیا میں عزت و وقار سے جینے کیلئے ہمیں اپنے رویے بدلنے ہوں گے صرف قوم اور ملک کا سوچنا ہوگاملک میں جب تک اسلامی نظام نہیں آئے حالات ٹھیک نہیں ہو نگے جب تمام فیصلے اللہ، رسولﷺ کے احکامات اور قرآن و سنت کی روشنی میں ہونگے تو خود بخود حالات ٹھیک ہو جاہیں گے،

دسمبر27ملک کا سیاہ ترین دن تھا جس دن پاکستان اور دنیا کو ایک عظیم لیڈر سے محروم کر دیا گیا

December 27 was the darkest day of the country on which Pakistan and the world lost a great leader

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28دسمبر2023)
27دسمبر2007ملک کا سیاہ ترین دن تھا جس دن پاکستان اور دنیا کو ایک عظیم لیڈر سے محروم کر دیا گیا،بھٹو خاندان کی اس ملک کے لیے قربانیوں کی ایک طویل داستان ہے جسے کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا ن خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ27 دسمبر 2007 کو آج ہی کے دن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اپنی الیکشن مہم کے اختتامی مرحلے پر راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام میں شرکت کے لیے گئی تھیں، ان کی زندگی کو لاحق شدید خطرات کے بارے میں اطلاعات پہلے سے موجود تھیں، لیکن بہادر خاتون نے چھپنے کی بجائے خوف کا سامنا کرنے کا راستہ اختیار کیا کیونکہ یہی ان کا فطری میلان تھا۔ اس سے پہلے بیرون ملک سے کراچی آمد پر ان کے استقبال کے لیے آنے والے جلوس پر سنگین خودکش حملہ ہوا تھا، وہ چاہتی تو قلعہ بند ہو سکتی تھیں، مگر ان کو ڈرایا نہیں جا سکا، یہی ان کے دشمنوں کی شکست تھی، جس سے بوکھلاکر لیاقت باغ میں خون آشام حملہ کیا گیا،جس کا مقصد اس ملک سے توازن اور لبرل سیاست کا خاتمہ کرنا تھا، مگر ان پر حملہ کرنے والے یہ بھول گئے تھے کہ صدیوں کا سبق یہی ہے، ظالم مٹ جاتے ہیں اور مظلوم زندہ رہتا ہے۔

سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد عوامی لیڈر ہیں وہ اخلاقی، دلیر اور نڈر شخصیت ہیں

Former MPA Raja Saghir Ahmed is a public leader, he is a moral, courageous and fearless person

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28دسمبر2023)
ماسٹر خوشی محمد ستی نے کہا کہ سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد عوامی لیڈر ہیں وہ اخلاقی، دلیر اور نڈر شخصیت ہیں وہ انتہائی خوشگفتار اور با کر دار ہیں اسی لیے عوام میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں ماسٹر خوشی محمد ستی نے مزید کہا کہ راجہ صغیر احمد کی ایک اور بہت بڑھی خوبی ہے ان کو کسی وقت بھی کال کریں اور لبیک کہتے ہیں ہر شخص کی بات وہ غور سے سنتے ہیں اور سننے کے بعد حق اور سچ کے ساتھ درست رہنمائی کی کوشش کرتے ہیں وہ انتقامی سوچ سے بالا تر ہیں ماسٹر خوشی محمد ستی نے مزید کہا کہ راجہ صغیر احمد نے دوران اقتدار کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کراوئے ہیں جن کی وجہ سے کوہسار برادری میں ان کی مقبولیت کا سر اونچا ہے وہ آزاد حثیت سے الیکشن لڑھیں یا ٹکٹ پر کامیابی ان کے قدم چومے گی ہر ووٹر سپورٹرحمائت کے لیے کوشاں ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button