DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: A dignified cake-cutting ceremony on the occasion of the birthday of the founder of Pakistan, Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کے موقع پر کیک کاٹنے کی پر وقار تقریب

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 27دسمبر2023)
معروف لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے آفس میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے یوم پیدائش کے موقع پر کیک کاٹنے کی پر وقار تقریب،سابق چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین،راجہ رفاقت حسین،راجہ تنویر بنارس،سرفراز قریشی بھی موجود تھے، اس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب پی پی سیون نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیں خطہ ارضی لیکر دیا جبکہ میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ناقابل تسخیربنایا ہے۔نواز شریف ہی ملک کو جناح کے ویژن کے مطابق چلا سکتے ہیں قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کا نہ صرف یوم پیدائش ایک ہے بلکہ نواز شریف نے قائد کے ویژن پر حقیقی معنوں پر عملدرآمد کیا۔ اپنے سابقہ ادوار حکومت میں نواز شریف نے ثابت کیا ہے کہ وہ واحد رہنما ہیں جو پاکستان کے مستقبل کو محمد علی جناح کے تصور کے عین مطابق ڈھال سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں اس پرمسرت موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کرتا ہوں کہ آئندہ انتخابات میں برسر اقتدار آنے کے بعد میاں نواز شریف پاکستان کو دوبارہ معاشی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیں گے۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 27 December 2023)
A dignified ceremony of cutting the cake on the occasion of the birthday of the founder of Pakistan Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah and former Prime Minister Mian Muhammad Nawaz Sharif held in the office of the well-known League leader Dr. Muhammad Arif Qureshi, former chairman UC Dakhali Raja Shaukat Hussain, Raja Raffaqat Hussain, Raja Tanveer Banaras, Sarfaraz Qureshi were also present, on this occasion, Dr. Muhammad Arif Qureshi, candidate for provincial assembly Punjab PP 7, talking to the media representatives said that Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah gave us the land while Mian Muhammad Nawaz Sharif. has made Pakistan invincible. Only Nawaz Sharif can run the country according to Jinnah’s vision. Nawaz Sharif in his previous tenures in government has proved that he is the only leader who can shape the future of Pakistan in accordance with Muhammad Ali Jinnah’s vision, he said, “I express this belief while congratulating on this auspicious occasion.” That after coming to power in the upcoming elections, Mian Nawaz Sharif will lead Pakistan again on the road of economic development.

سردار منیب سدوزئی کی مختلف مقامات پر کارنر میٹنگ

Corner meeting of Sardar Munib Saduzai at different places

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 27دسمبر2023)نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت “شہزادہ پوٹھوہار”سردار منیب سدوزئی کی مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز، سینکڑوں افراد نے غلام مر تضیٰ ستی کی حمائت کا اعلان کر دیا، غلام مر تضیٰ ستی پر اعتماد کا اظہار کرنے پرسردار منیب سدوزئی نے معززین علاقہ کا شکر یہ ادا کیا،تفصیل کے مطابق آمدہ الیکشن کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے ہر امیدوار اور اس کے چیف سپورٹرزدن رات ایک کر رہے ہیں گذشتہ روزقبل نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت “شہزادہ پوٹھوہار”سردار منیب سدوزئی نے یوسی ہوتھلہ کے علاقوں، بن، پنیالی،ہوتھلہ، عثما ن پور،لاودی میں کارنر میٹنگز کی کیں اور آمدہ الیکشن میں غلام مر تضیٰ ستی کے لیے ووٹ دینے کو کہاجس پر ڈاکٹر طاہر، راجہ عابد حسین، ممبر خالد، حاجی حفیظ، راجہ نثار، راجہ صدف ضمیر، راجہ تصور ضمیر، حاجی نسیم،راجہ ندیم، سعد رشید،راجہ ادریس، راجہ تاج محمد، راجہ یسین,راجہ اظہر، راجہ امانت،راجہ ندیم، ملک زبیر،رفاقت قریشی،قیصر قریشی، فرید قریشی اور دیگر معززین علاقہ نے اپنے خاندان کے سبھی افراد کے ہمراہ غلام مر تضیٰ ستی کی حمائت کا اعلان کر دیا۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 27 December 2023)
Corner meetings of young political and social personality “Shahzada Pothohar” Sardar Munib Saduzai at different places, hundreds of people announced their support for Ghulam Murza Satti, Sardar Munib Saduzai thanked the dignitaries of the area for expressing their trust in Ghulam Murza Satti. According to the details, the political activities regarding the upcoming election are getting faster. Every candidate and his chief supporters are doing it day and night. , At corner meetings asked to vote for Ghulam Murza Satti in the upcoming election, on which Dr. Tahir, Raja Abid Hussain, Member Khalid, Haji Hafeez, Raja Nisar, Raja Sadaf Zameer, Raja Fantazameer, Haji Naseem, Raja Nadeem, Saad Rashid, Raja Idris, Raja Taj Mohammad, Raja Yasin, Raja Azhar, Raja Amanat, Raja Nadeem, Malik Zubair, Rafafaat Qureshi, Qaiser Qureshi, Farid Qureshi and other dignitaries of the area. Along with all the members of his family, he announced the support of Ghulam Marza Satti.

ممیام سے سلطان خیل اور 1 ممیال سے سلطان خیل دونوں روڈ کی بہت خستہ حالی ہیں

Both Mamiyam to Sultan Khail road is in very bad condition

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 27دسمبر2023)
موضوع کنڈیاری گاؤں سلطان خیل راجگان یہ موضوع 2 حصوں پر مشتمل ہے 1 حصہ پہاڑی کی ایک طرف ایک دوسری طرف ہیں میں راجہ عابد حسین جنجوعہ چھوٹے بھائی راجہ تصور جنجوعہ ہم 40 سال مسلم لیگ نون راجہ ظفر الحق، راجہ محمد علی، شاہد خاقان عباسی کے ساتھ چلے ہیں لیکن ان نے آج دن تک کوئی کام نہیں کر کر دیا صر ف باتیں کرتے رہے عملی طور پر کوئی کام نہیں ہو سکا ہمارے گاؤں کی 2 من روڈ ہیں 1 ممیام سے سلطان خیل اور 1 ممیال سے سلطان خیل دونوں روڈ کی بہت خستہ حالی ہیں کوئی گاڑی والہ بھی نہیں جاتا اس کے بعد سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف جو پیپلز پارٹی کے ہیں ان کی سپورٹ کی اور گاؤں سے الیکشن بھی کامیاب کریا ان نے ممیام سے بلیلہ تک سروے بھی کریا لیکن وہ سروے تک محدود رہا عملی کام نہیں ہوا راجہ صغیر احمد جب آزاد الیکشن لڑے ان کو بھی اچھی لیڈر سے الیکشن کامیاب کریا اس کے بعد جب pti ٹکٹ پر راجہ صغیر احمد لڑے پھر کامیاب کریا اس ٹیم ان نے کچھ فنڈ دیا جو نہ ہونے کے برابر ہیں اور اس کے بعد کرنل شبیر اعوان ptiکے ٹکٹ پر الیکشن لڑے ان کو بھی کامیاب کریا لیکن کسی بھی لیڈر نے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا ہے ہم اہلیان سلطان خیل والے یہ واضح کر رہے ہیں پہلے روڈ بعد میں باقی کام ان خیالات کا اظہار سلطان خیل کے رہائشی راجہ عابد حسین جنجوعہ راجہ تصور حسین جنجوعہ راجہ زاہد حسین جنجوعہ راجہ ثقلین جنجوعہ راجہ عامر جنجوعہ راجہ شاپال جنجوعہ راجہ بنیامین جنجوعہ راجہ تصدق جنجوعہ راجہ عزیر عابد جنجوعہ راجہ عمیر تصور جنجوعہ راجہ شمریز جنجوعہ راجہ نوید جنجوعہ راجہ ناصر محمود جنجوعہ راجہ ندیم جنجوعہ راجہ طیب جنجوعہ راجہ منصور شاہد جنجوعہ راجہ خاقان تصور جنجوعہ راجہ غیور جنجوعہ راجہ بلال جنجوعہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ہے

 

Show More

Related Articles

Back to top button