DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

SSP Retired Sardar Tafur Akhtar has submitted nomination papers to participate in the election from PP-7.

ایس ایس پی ریٹائرسردار طیفو ر اختر نے پی پی 7سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25دسمبر2023)
ایس ایس پی ریٹائرسردار طیفو ر اختر نے پی پی 7سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے، وہ معززین حلقہ کے ہمراہ ریٹرننگ آفس کہوٹہ پہنچے جہاں کارکنوں نے انکے حق میں نعرے بازی بھی کی،کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے سردار طیفو ر اختر نے کہا کہ حلقہ کی عوام کے پرزور اصرار پر صوبائی اسمبلی کی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے حلقہ پی پی سیون سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں عوام کی بھرپور حمایت سے تاریخی فتح حاصل کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور اس کاز کی خاطر ہمیشہ سرگرم عمل رہا ہوں آئندہ بھی عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا جائے گا اور انتخابات میں فتح یاب ہو کر حلقہ کی تعمیر و ترقی کے نئے باب کا آغاز کیا جائے گاا س موقع پر سابق ناظم سردار الیاس اختر، راجہ جاوید احمد، سردار ظہور اختر، سردار شعور اختر، ماسٹر راجہ نعیم احمد، راجہ نذر اور راجہ ظفر بھی ہمراہ موجود تھے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 25 December 2023)
SSP Retired Sardar Tafur Akhtar submitted his nomination papers to participate in the election from PP-7, he along with the dignitaries of the constituency reached the Returning Office in Kahuta where the workers also raised slogans in his favor. Sardar Tafur Akhtar said that on the strong insistence of the people of the constituency, nomination papers have been submitted from the PP7 Constituency to participate in the provincial assembly election. I believe in the politics of service and have always been active in this cause. In the future, the politics of public service will be promoted and a new chapter of construction and development of the constituency will be started by winning the elections. But the former Nazim Sardar Ilyas Akhtar, Raja Javed Ahmed, Sardar Zahoor Akhtar, Sardar Zhivat Akhtar, Master Raja Naeem Ahmed, Raja Nazar and Raja Zaffar were also present.

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے یوم پیدائش پرمبارکباد

Birthday celebration of  founder of Pakistan Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah and former Prime Minister Mian Muhammad Nawaz Sharif

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25دسمبر2023)
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے یوم پیدائش پرمسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ ندیم احمد امیدوار برائے قومی و صوبائی اسمبلی حلقہ این اے اکاون اور پی پی سیون نے کہوٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیں خطہ ارضی لیکر دیا جبکہ میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ناقابل تسخیربنایا ہے۔نواز شریف ہی ملک کو جناح کے ویژن کے مطابق چلا سکتے ہیں۔قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کا نہ صرف یوم پیدائش ایک ہے بلکہ نواز شریف نے قائد کے ویژن پر حقیقی معنوں پر عملدرآمد کیا۔ اپنے سابقہ ادوار حکومت میں نواز شریف نے ثابت کیا ہے کہ وہ واحد رہنما ہیں جو پاکستان کے مستقبل کو محمد علی جناح کے تصور کے عین مطابق ڈھال سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں اس پرمسرت موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کرتا ہوں کہ آئندہ انتخابات میں برسر اقتدار آنے کے بعد میاں نواز شریف پاکستان کو دوبارہ معاشی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیں گے۔

امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون عبد المجید مغل نے کارکنوں کے جھرمنٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

Candidate for Member of Provincial Assembly Constituency PP7 Abdul Majeed Mughal has submitted his nomination papers

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25دسمبر2023)
امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون عبد المجید مغل نے کارکنوں کے جھرمنٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے عبد المجید مغل بڑے قافلے کے ہمراہ ریٹرنگ آفیسر حلقہ PP7 کے آفس میں آئے اس موقع پر انکے حق میں نعرے بھی لگائے گئے تفصیلات کے مطابق معروف سیاسی و سماجی شخصیت امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون عبد المجید مغل سینئر رہنماء مسلم لیگ ن UAEٹریڈنگ ونگ کے صدر نے حلقہ PP7 کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے عبد المجید مغل بڑے قافلے کے ہمراہ RO آفس پہنچے اس موقع پرشاہد مغل، حافظ ذیشان مغل، سردار عدیل، جاوید احمد،محمد رقیب،محمد صغیر، راجہ عمر، راجہ ناصر، عثمان جنجوعہ،اظہر بھٹی و دیگر بڑی تعداد میں انکے حمایتی موجود تھے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں آیا ہوں پورا یقین ہے پارٹی میری وابستگی اور قربانی کو دیکھتے ہوئے مجھے ٹکٹ دے گی پارٹی کے فیصلے کا خیر مقدم کرونگا انہوں نے کہا کہ قائد محترم میاں محمد نواز کی ملک واپسی سے پارٹی کا گراف بہت بڑا ہے انشاء اللہ ن لیگ چاروں صوبوں سمیت وفاق میں بھی حکومت بنائے گئی انہوں نے کہا کہ آئندہ اگر پی پی سیون کا ٹکٹ ملا جو میرا حق ہے تو میں انشاء اللہ یہ سیٹ بھاری اکثریت سے جیت سیٹ اپنے قائد کو تحفہ میں دوں گا۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. بہتے سارے نویں بھارو اس واری الیکشن دے اکھاڑے وچ آ گۓ نے۔اے نی معلوم واٰ بھارو کسرح دے نے۔

Back to top button