DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: The process of submission of election nomination papers continued on the second day as well

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری رہا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 23دسمبر2023)
کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری رہا 30 کے قریب امیدواران نے حلقہ PP7 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے پہلے دن 12 امیدواران جبکہ دوسرے روز 17 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ختمی تاریخ میخ دو دن توسیع کر دی تفصیلات کے مطابق حلقہ PP7 میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری 30 کے قریب امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں راجہ ندیم احمد،چوہدری صداقت حسین،کرنل وسیم احمد جنجوعہ، چوہدری ظہیر، راجہ محمد علی، راجہ محمد سعید، راجہ عمران ستار جنجوعہ، ظہور احمد، راجہ طارق محمود، نوید اقبال، شہناز بیگم، حافظ محمد ہارون، چوہدری محمد ظہیر، ناصر نذیر ستی، قرار حسین شاہ، راجہ آفتاب حسین، غلام مرتضی ستی، شعیب صادق حسین،سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان، سابق ایم پی اے راجہ صغیر، بلال یامین ستی،راجہ احمد صغیر، راجہ طارق محمود مرتضی،راجہ تنویر احمد،سردار طیفور اختر سمیت دیگر امیدواران شامل ہیں جبکہ راجہ ندیم احمد،غلام مرتضی ستی، بلال یامین ستی، راجہ محمد علی نے این اے 51 سے بھی کاغذات جمع کروائے الیکشن کمیشن نے ختمی تاریخ میں دو دن کی توسیع کر دی جس سے مزید امیدواران بھی کاغذات جمع کروا سکتے ہیں۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua 23 December 2023)
The process of submission of nomination papers continued on the second day as well. Around 30 candidates submitted nomination papers from Constituency PP7. On the first day, 12 candidates submitted their nomination papers, while on the second day, 17 candidates submitted their nomination papers. According to the extended details, the process of submission of nomination papers continues in Constituency PP7. Around 30 candidates have submitted their nomination papers, including Raja Nadeem Ahmed, Chaudhry Sadaqat Hussain, Colonel Waseem Ahmed Janjua, Chaudhry Zaheer, Raja Muhammad Ali, Raja Muhammad Saeed. , Raja Imran Sattar Janjua, Zahoor Ahmed, Raja Tariq Mehmood, Naveed Iqbal, Shahnaz Begum, Hafiz Muhammad Haroon, Chaudhry Muhammad Zaheer, Nasir Nazir Satti, Qara Hussain Shah, Raja Aftab Hussain, Ghulam Murtaza Satti, Shoaib Sadiq Hussain, Ex-MP Colonel Mohammad Shabbir Awan, former MPA Raja Sagheer, Bilal Yameen Satti, Raja Ahmad Sagheer, Raja Tariq Mehmood Murtaza, Raja Tanveer Ahmed, Sardar Tafur Akhtar and other candidates are included while Raja Nadeem Ahmed, Ghulam Murtaza Satti, Bilal Yameen Satti. Raja Muhammad Ali also submitted papers from NA-51 Election Commission has extended the last date by two days so that more candidates can also submit papers.

جنجوعہ راجپوت خاندان کے دادا پیر کالا المعروف راجہ سلطان احمد ثانی ؒ کے مزار اقدس میں سہولیات ناپید،خاندان کے بڑھے سیاسی افراد نوٹس لیں

The facilities in the mausoleum of Janjua Rajput family’s grandfather Peer Kala, known as Raja Sultan Ahmad Thani, are missing, the senior political members of the family should take notice.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 23دسمبر2023)
جنجوعہ راجپوت خاندان کے دادا پیر کالا المعروف راجہ سلطان احمد ثانی ؒ کے مزار اقدس میں سہولیات ناپید،خاندان کے بڑھے سیاسی افراد نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار دادا پیر کالا المعروف راجہ سلطان احمد ثانی ؒ کے مزار اقدس پر راجہ ضیاء جنجوعہ،راجہ عابد سلطان خیل،عمیر جنجوعہ اور دیگر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وہ قومیں پیچھے رہ جاتی ہیں جو اپنی تاریخ بھول جاتی ہیں الحمدللہ ہمیں اپنی تاریخ پر بڑا فخر ہے ہمارے اباؤ اجداد جنہوں نے برازی پاک و ہند پر سربراہی ہی کی ہے لیکن بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم اپنی تاریخ کو بھولتے جا رہے ہیں جنجوا راجپوت ہمارے جد امجد راجہ مل خان کے سب سے چھوٹے بیٹے راجہ کالے خان جن کی اولاد تحصیل کا ہوٹا اور کلر زیدہ اور راولپنڈی کے ملحقہ علاقوں میں اباد ہے اور ان میں بڑی بڑی نامور شخصیات موجود ہیں لیکن ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ جو کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پیش ایا ہے گزشتہ ماں قبل دا پیر کالا کے مزار کے اندر موجود ایک قبر کی بے حرمتی کا سانحہ پیش ایا ہے جس میں ہمارے بڑے بھائی راجہ ظفر الحق، راجہ صغیر،راجہ تصدق جنجوعہ،راجہ ثقلین، راجہ شجاع جنجوعہ، راجہ ذاکر اور راجہ فرحت جنجوعہ نے بھرپور انداز میں حصہ لیامگر افسوس اتنی بڑی تعداد میں دادا کی اولاد ہونے کے بعد ہمارے بھائیوں کی بے کسی وہ بھی اپنے جد و امجد اور برادری کے حوالے سے ایک سوالیہ نشان ہے کہیں سو سال گزرے گزرنے کے بعد بھی ہمارے جد امجد کے مزار کی چار دیواری نہیں ہے پینے کے پانی کا مسئلہ ہے وہاں پر کوئی مہمان خانہ نہیں ہے ہمیں بحیثیت برادری یہ ساری باتیں سمجھنی پڑیں گی اور اس کے علاوہ ایک سال کے دوران یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے پہلی مرتبہ سامان چوری ہوا تھا اور اس مرتبہ قبر کی بے حرمتی ہوئی ہے ہمارے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے اخر ہمیں کب ہوش آئے گی کب ہم اپنے جد امجد اور برادری کی بہتری کے لیے کچھ کریں گے۔

بلال مختار کے کاروباری مرکز تاج میرج ہال نتھوٹ کی شاندار افتتاحی تقریب

Grand opening ceremony of Bilal Mukhtar’s business center Taj Marriage Hall Nathot

 

 

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 23دسمبر2023)
معروف مذہبی و کاروباری شخصیت مختار احمد کلیامی کے صاحبزادے بلال مختار کے کاروباری مرکز تاج میرج ہال نتھوٹ کی شاندار افتتاحی تقریب پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجدالرحمن نے خصوصی دعا کی سیاسی سماجی مذہبی شخصیات معززین علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی معروف مذہبی و کاروباری شخصیت مختار احمد کلیامی کے صاحبزادے بلال مختار کے کاروباری مرکز تاج بنکویٹ ہال پنڈی روڈ نتھوٹ کی شاندار افتتاحی تقریب سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن کی خصوصی شرکت فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اور خصوصی دعا کی اس موقع پر تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی سماجی شخصیات امیدوار برائے MPA حلقہ PP7 ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدر پوٹھوہار ویلفیئرٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان،سابق ممبران ایم سی عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ، مظہر اقبال بھٹی، امیر تحریک کہوٹین راجہ ناصر، جہانزیب راجپوت، جاوید قریشی سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ سیاسی سماجی مذہبی شخصیات وکلاء صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن نے خصوصی خطاب کیا اور مختار احمد کلیامی کے کاروباری مرکز کی اوپننگ پر انکو مبارکباد دی آخر میں مختار احمد کلیامی نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ کہوٹہ میں یہ میرج ہال کوالٹی کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہو گا آپکو ریلیف اور بہتر سہولیات دینا ہمارا اولین مقصد ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button