DailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: Late Khawaja Muhammad Saddique was laid to rest in UK

خواجہ محمدصدیق مرحوم کوبرطانیہ میں سپرد خاک کردیاگیا

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,23,دسمبر,2023) — نائیک (ر) محمدایوب راتھر کے چچازادبھائی اورچکسواری پریس کلب کے سرپرست اعلے خواجہ محمداقبال کے چچا اورمحکمہ برقیات چکسواری کے میٹرریڈر خواجہ عتیق الرحمن خواجہ شفیق الرحمن خواجہ محمدرفیق کے بڑے بھائی اورگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا فیض پورشریف کے ایلیمنٹری ٹیچر خواجہ محمداویس کے ماموں خواجہ محمدصدیق مرحوم کوبرطانیہ میں سپرد خاک کردیاگیاجوبرطانیہ میں اچانک دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے فاتحہ خوانی نئی آبادی بوعہ کلاں یونین کونسل فیض پورشریف میں جاری ہے چکسواری پریس کلب کے جملہ عہدیداروں واراکین نے مرحوم کے جملہ سوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

Chakswari: (Pothwar.com, Allah Dutta Bismill, 23, December 2023) — Late Khawaja Muhammad Saddique was laid to rest in the UK, who died of a sudden heart attack in the UK. All the officials of the club have expressed their heartfelt condolences to all the bereaved of the deceased and prayed for forgiveness for the deceased.

مولانا محمداحمدرضاچشتی حیدر ی کاجامع مسجدغوثیہ میلادنگردھمیال چکسواری میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب

Maulana Muhammad Ahmad Raza Chishti Haidre speech at Jamia Masjid Ghosia Milad Nagar Dhamiyal Chakswari

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,23,دسمبر,2023) —انجمن نوجوانان اسلام ضلع میرپور کے صدر مولانا محمداحمدرضاچشتی حیدر ی نے کہاہے کہ اسلام کے بنیادی ارکان توحیدنمازروز ہ ز کوۃ اورحج جیسے عظیم فرائض سے عبادت کامقصد اسی صورت میں پوراہوتاہے جب اس کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے مال وجان کی حفاظت کوبھی عبادت سمجھ کرکریں حقوق اللہ اورحقوق العباد کی کماحقہ ادائیگی میں ہی نجات ہے اسلامی تعلیمات کے ذریعہ سے ملک وقوم کی خدمت احسن انداز سے کی جاسکتی ہے آج وطن عزیز میں اکثروبیشتر علاقوں میں شہریوں کی جان ومال عزت آبرو کے تحفظ کا مسئلہ ہے عوام کاغیر ذمہ دارانہ رویہ بھی اس کی بڑی وجہ ہے حکمرانوں کواس طرف خصوصی توجہ دے کرموثراقدامات کیے جائیں اسلام امن وآشتی مذہب ہے آپ ﷺ کافرمان ہے کہ مسلمان وہ ہے جس کی زبان اورہاتھ سے دوسرے محفوظ رہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار جامع مسجدغوثیہ میلادنگردھمیال چکسواری میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے انہوں نے اپنے خطاب کے آخر میں اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحاد پاکستان کی سلامتی وخوشحالی افواج پاکستان کی سرفراز ی مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے دعاکرائی مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہارہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ آج پوری دنیا بے حسی کاشکار ہے فلسطینیوں پرمظالم کی انتہاء کردی گئی ہے اقوام متحدہ سمیت تمام انسانی حقوق کی تنظیموں کا کردار شرمناک ہے

Show More

Related Articles

Back to top button