DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Nadir Khaqan Abbasi, son of former PM Shahid Khaqan Abbasi announces to contest election along with 31 other candidates

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے نادر خاقان عباسی سمیت 31امیدواران قومی اسمبلی نے الیکشن لڑنے کے لیئے کا غذات نامزدگی

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر,22،دسمبر,2023)— سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے آبائی حلقہ این اے 51 سے شاہدخاقان عباسی کے بیٹے نادر خاقان عباسی سمیت 31امیدواران قومی اسمبلی نے الیکشن لڑنے کے لیئے کا غذات نامزدگی وصول کر لیئے۔جبکہ تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلرسیداں کے صوبائی حلقہ پی پی 7سے 33امیدوار میدان میں آ گئے۔ تفصیل کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے آبائی حلقہ این اے 51میں شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے نادر خاقان عباسی، سابق ممبرقومی اسمبلی غلام مرتضی ستی، سردار سلیم، سابق چیئرمین بلال یامین ستی، حافظ عثمان عباسی،راجہ طلال خلیل، شو کت محمود بھٹی اور دیگر امید واروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیئے۔جبکہ تحصیل کہوٹہ اورتحصیل کلرسیداں صوبائی حلقہ پی پی 7کے لیئے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی، کرنل(ر) وسیم جنجوعہ، کرنل (ر) شبیر اعوان، طارق مرتضیٰ، ریٹائرڈ ایس پی راجہ طیفور آف مٹور، راجہ صغیر احمد سابق ایم پی اے،شوکت محمود بھٹی، راجہ وحید احمد،راجہ تنویر جماعت اسلامی، راجہ عمران ستار، چوہدری ظہیر احمد، راجہ ندیم احمد، ڈاکٹر عارف قریشی سمیت 33امیدوار صوبائی اسمبلی نے کاغذات نامزدگی وصول کر لیئے۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, December 22, 2023)- In The National Assembly 31 candidates have filed nominations, including Nadir Khaqan Abbasi, son of Shahid Khaqan Abbasi, in the constituency NA-51 of former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi.  While 33 candidates from PP 7 of Tehsil Kahuta and Tehsil Kallar Syedan came to the fray. According to the details, in NA-51, the native constituency of former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi, the son of Shahid Khaqan Abbasi, former member of National Assembly Ghulam Murtaza Satti, Sardar Saleem, former chairman Bilal Yameen Satti, Hafiz Usman Abbasi, Raja Talal Khalil, Shaukat Mahmood Bhatti and other aspirants submitted nomination papers. While for Tehsil Kahuta and Tehsil Kallar Syedan Provincial Constituency PP-7, former MPA Raja Muhammad Ali, Colonel (Rtd) Wasim Janjua, Colonel (Rtd) Shabbir Awan, Tariq Murtaza, 33 candidates including P. Raja Tafur of Mator, Raja Sagheer Ahmed, former MPA, Shaukat Mehmood Bhatti, Raja Waheed Ahmed, Raja Tanvir Jamaat-e-Islami, Raja Imran Sattar, Chaudhry Zaheer Ahmed, Raja Nadeem Ahmed, Dr. Arif Qureshi have received their nomination papers.

ریٹرنگ آفیسر (اے سی کہوٹہ) فضل الرحمن کے آفس میں حلقہ پی پی سیون سے امیدوران صوبائی اسمبلی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

In the office of Returning Officer (AC Kahuta) Fazlur Rahman, candidates from PP7 Constituency and Provincial Assembly submitted their nomination papers

مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22دسمبر2023)
ریٹرنگ آفیسر (اے سی کہوٹہ) فضل الرحمن کے آفس میں حلقہ پی پی سیون سے امیدوران صوبائی اسمبلی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،گذشتہ روزریٹرنگ آفیسر (اے سی کہوٹہ) فضل الرحمن کے آفس میں حلقہ پی پی سیون سے امیدواروں سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان، سابق ایم پی اے راجہ صغیر، بلال یامین ستی،راجہ احمد صغیر، راجہ طارق محمود مرتضی،راجہ تنویر احمد،سردار طیفور اختر اور دیگر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،اس موقع پر کرنل محمد شبیر اعوان کے ہمراہ ان کے ساتھی چوہدری واحد آف دکھالی، عدیل افضل، ماسٹر زبیر، تنویر ستی، ملک اخلاص موجود تھے،راجہ صغیر احمدکے ہمراہ کونسلر راجہ عرفان سرور (چیئرمین سرور گروپ) ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود، راجہ ثقلین آف ممیام، ٹھیکیدار قمر عباسی، ماسٹر انور عباسی، اعجاز عباسی ایڈوکیٹ،راجہ بلال بنگیال،سردار شاہدپلوٹ اور دیگر کارکنان موجود تھے۔

اونر نجی آئل کمپنی سابق MD بیت المال پاکستان شیخ عابد کا دورہ غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس اینڈ کڈنی سنٹر

Owner Private Oil Company Former MD Baitul Mal Pakistan Sheikh Abid visits Ghulam Rabbani Qureshi Free Dialysis and Kidney Center

مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22دسمبر2023)
اونر نجی آئل کمپنی سابق MD بیت المال پاکستان شیخ عابد کا دورہ غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس اینڈ کڈنی سنٹر مریضوں کی عیادت کی جبکہ الفتح ویمن ووکیشنل ٹکینیکل اینڈ ٹرینگ سنٹر مکے لیے 20 سلائی مشینوں کا عطیہ چیئرمین غلام ربانی قریشی ویلفیئر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی کی جانب سے انکا شکریہ تفصیلات کے مطابق اونر نجی آئل کمپنی سابق MD بیت المال پاکستان شیخ عابد حسین کا دورہ غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر مریضوں کی عیادت کی اور انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ بلقیس ربانی ڈائگناسٹک سنٹر اور محمد بشیر کمپیوٹر لیب کا دورہ بھی اس موقع پر الفتح ویمن ووکیشنل ٹکینیکل اینڈ ٹرینگ سنٹر میں انھوں نے 20 طلباء کے لیے سلائی مشینوں کا عطیہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ پرویز مغل اور انکے صاحبزادے بھی تھے جبکہ چیئرمین غلام ربانی قریشی ویلفیئر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی نے شیخ عابد کو بریفنگ دی شیخ عباد نے آصف ربانی قریشی کی انسان دوست خدمات کو سراہا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا انکا کہنا تھا کہ مخلوقات خدا کی خدمت ہی زندگی کا اصل مقصد ہے انھوں نے مریضوں کی عیادت کی اور ان دے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شیخ عابد کی آمد پر انکا پرتباک استقبال کیا گیا۔

روزنامہ اوصاف راجہ مہتاب خان سی ای او راجہ محسن کے گھر پولیس کا دھاوا چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا

Daily Usaf Raja Mehtab Khan CEO and Raja Mohsin’s house was raided by the police

مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22دسمبر2023)
پاکستان کے معروف صحافی چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف راجہ مہتاب خان سی ای او راجہ محسن کے گھر پولیس کا دھاوا چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں راجہ مہتاب خان الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کی انتہائی شریف النفس شخصیت ھیں جنہوں نے ھمیشہ اعلیٰ اوصاف کا اظہار کرتے ہوئے اسلام اور پاکستان کی ترجمانی کی ہے جناب راجہ مہتاب خان اور محسن بلال خان کی رہائش گاہ پر چھاپہ نہ صرف قابل مذمت بلکہ ہر شریف النفس شخص کی دل آزاری اور توہین ہے ہر فورم پر پولیس گردی کے خلاف بھرپور آواز اٹھاہیں گے چیف جسٹس سپریم کورٹ فوری اور سخت نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے چیف آرگنائزر کیپٹن(ر) فائز اختر کیانی، پریس کلب کہوٹہ کے صدر راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی،ممبران و عہددیران جنرل سیکرٹری ہومین رائٹس کمیٹی ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ، پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے عہدیداران ممبران و دیگر نے کیا انھوں نے کہا کہ راجہ مہتاب خان اور محسن بلال نے ہمیشہ مثبت تعمیری صحافت کا علم بلند رکھا اور وہی تحریر کیا جسے حق اور سچ سمجھا آزادی اظہار رائے کو ملحوظ رکھتے ہوئے اسلامی افکار کے سانچے میں ڈھلی صحافت کو فروغ دے کر آئیں اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ملکی سالمیت کو مدنظر رکھ کر صحافت کو پروان چڑھایا مہتاب خان کے گھر پر پولیس گردی آزادی صحافت پر حملہ آور پولیس کی بدترین پولیس گردی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے36 گھنٹے گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنا ماورائے قانون اور آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ فوری طور پر نوٹس لے کر ملوٹ افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کریں ان کا کہنا تھا کہ فلفور آئی جی اسلام آباد پولیس گردی پر سخت اایکشن لیکر ایف آئی آر درج کریں انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا۔

عطااللہ، نصر اللہ اور حبیب اللہ کی والدہ محترمہ وفات پا گیں

Mother of Attaullah, Nasrullah and Habibullah passed away

مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22دسمبر2023)
عطااللہ، نصر اللہ اور حبیب اللہ کی والدہ محترمہ وفات پا گیں نمازے جنازہ میں سابق MPAراجہ صغیر احمد، چیئرمین راجہ عامر مظہرسمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،گاؤں نڑالہ والے عطااللہ، نصر اللہ اور حبیب اللہ کی والدہ محترمہ،پٹواری خالد کی ساس صاحبہ، عنائت اللہ ستی،مجیب اللہ ستی کی دادی جان اور ٹھیکیدار توصیف ستی کی نانی جان گذشتہ روز وفات پا گیں ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں نڑالہ میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں سابق MPAراجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب، سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل،وائس چیئرمین اسد محمود ستی،”شہزادہ پوٹھوہار”سردار منیب سدزوئی،سابق صدر پی ٹی آئی بابو خورشید احمد ستی،کرنل راجہ تبسم جنجوعہ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جاوید اختر،خالد ستی محکمہ ہائی وئے، بابو عاطف ستی محکمہ ہائی وئے،نوجوان سیاسی شخصیت ثاقب ستی،سید منیر حسین شاہ، سید ضمیر حسین شاہ،سید مناظر حسین،سیدصداقت شاہ،طاہر عباسی المدینہ بک شاپ،عابد اقبال عباسی،ساجد ستی گلہ،راشد ستی بنڈھیا،ٹھیکیدار راجہ طالب، راجہ عبادت علیوٹ،سردار ارشدمجید،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button