Kahuta: “Tehsildar Malik Saeed Takes Action Against Unscrupulous Profiteers Selling Adulterated Milk, Cracking Down on Illicit Gains”
تحصیلدار کہوٹہ ملک سعید ان ایکشن ملاوٹ شدہ دودھ دہی فروخت کرنے والوں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی
Kabir Ahmed JanjuaDecember 20, 2023
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21دسمبر2023) تحصیلدار کہوٹہ ملک سعید ان ایکشن ملاوٹ شدہ دودھ دہی فروخت کرنے والوں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی ہزاروں روپے جرمانہ درجنوں دوکانداروں کو وارننگ ذخیرہ اندوزوں ناجائز منافع خوروں کو نہ صرف جرمانہ بلکہ مقدمات درج کریں گے کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا تحصیلدار کہوٹہ کی گفتگو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا عملہ بھی انکے ہمراہ تھا تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر تحصیلدار کہوٹہ ملک سعید کی نگرانی میں کہوٹہ شہر میں کئی عرصے سے کیمیکل اور پوڈر ملا دودھ دہی کی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے درجنوں دوکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ کیا اور غیر معیاری دودھ تلف کیا اسی طرح سبزی فروٹ اور دیگر اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کو بھی جرمانے کیے اس موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا عملہ پٹواری راجہ اختشام، حافظ اشتیاق احمد، سول ڈیفنس کے عبدالشکور کھٹڑ بھی ہمراہ تھے تحصیلدار ملک سعید نے کہا کہ روزانہ کیمیکل پوڈر ملا دودھ پلاسٹک کے مضر صحت ڈرموں میں لاکر 200 اور 220 روپے کلو فروخت کیا جاتا یے اور ایک ایک شخص نے چار 4 دوکانیں کھولی ہوئی ہیں ایسے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے سخت کاروائی ہو گی تاجر ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کریں وگرنہ سخت کاروائی ہو گی۔
Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 21 December 2023) Tehsildar Kahuta Malik Saeed in action against the sellers of adulterated milk and curd profiteers Thousands of rupees, and fined Dozens of shopkeepers warning The hoarders and illegal profiteers will not only be fined but cases will be filed No one will be pardoned, said Tehsildar Kahuta. The staff of the Punjab Food Authority was also with him. According to the details, under the supervision of Tehsildar Kahuta Malik Saeed, on public complaints, dozens of shopkeepers have been fined, action against those who have sold milk and yogurt mixed with chemicals and powder at expensive prices in Kahuta city. On this occasion, the staff of Punjab Food Authority Patwari Raja Ikhtsham, Hafiz Ishtiaq Ahmed, and Abdul Shakur Khattar of Civil Defense were also accompanied. Tehsildar Malik Saeed said that every day milk mixed with chemical powder is brought in harmful plastic drums and sold for 200 and 220 rupees per kg and each person has opened 4 shops and strict action has been taken against such people. Traders must sell items according to the rate list, otherwise strict action will be taken.
کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت و لاپروائی کی وجہ سے مین بازار کہوٹہ ٹو ٹا ہوا
Due to negligence and carelessness of Kahuta administration, Main Bazaar Kahuta road falling apart
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21دسمبر2023) کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت و لاپروائی کی وجہ سے مین بازار کہوٹہ ٹو ٹا ہوا سڑک کا چھوٹا سے ٹکرا راہگیروں کے لیے عذاب بن گیا، آئے روز حادثات معمول بن گئے متعدد موٹر سائیکل سوار یہاں حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہو چکے ہیں ملک قمر الیاس سمیت دیگر تمام دوکانداروں نے مشترکہ طور پر ایک درخواست AC کہوٹہ کو دی مگر کسی کے کان تک جوں نہیں رینگی اسی ٹوٹی ہوئی سڑک پر (ٹاون کمیٹی کہوٹہ) کا آفس میں جہاں بیٹھے ہوے ذمہ دار افراد کے تمام ٹھیکیداروں سے گہرے مراسم ہیں مگر ان کی آنکھوں پر بھی پٹی بندھی ہوئی ہے اگر ان کو عوام کے اس مسلے کا احساس ہوتا تو یہ کام کسی کو کہ کر کرا دیتے تمام دوکانداروں سے کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ کہوٹہ کی انتظامیہ کی ناقص کاکردگی کا نوٹس لیں اور ان کو ان کی ذمہ داری کا احساس دیلاہیں۔
گورنمنٹ ڈگری کالج خواتین کہوٹہ کی ہونہار طالبہ سمیہ ساجد کی شاندار کاکر دگی
Brilliant performance of Samia Sajid, a brilliant student of Government Degree College Women Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21دسمبر2023) معروف سیاسی شخصیت ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود آف ہوتھلہ کی صاحبزادی گورنمنٹ ڈگری کالج خواتین کہوٹہ کی ہونہار طالبہ سمیہ ساجد کی شاندار کاکر دگی راجہ ساجد محمود کی صاحبزادی سمیہ ساجد نے فورتھ ایئر کے امتحان میں اپنے کالج میں (فسٹ پوزیشن) حاصل کی، ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود آف ہوتھلہ کے عزیز و اقارب، ساتھیوں، دوستوں نے ان کی صاحبزادی سمیہ ساجد کی امتحان میں کامیابی پر ان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اظہار تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21دسمبر2023) کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا کونسلر راجہ پرویز اختر کی وفات پراظہار تعزیت،مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی، کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے (مرحوم) کونسلر راجہ پرویز اختر کے حوالے سے کہا کہ مر حوم کہوٹہ کی سیاست میں اپنا ایک اہم مقام رکھتے تھے انہوں نے ہمیشہ حق و سچ کی بات کی ہے انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت اوران کے درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی علاوہ ازیں کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے گذشتہ روز(مرحوم) کونسلر راجہ پرویز اختر کی نمازے جنازہ میں بھی شرکت کی۔
دودھ اور خوردنی اشیا میں ملاوٹ والوں کی سزا پھانسی ھونی چاھئیے۔