DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: “22 Candidates Submit Nomination Papers at Kohat Returning Officer’s Office”

ریٹرننگ آفیسر کہوٹہ کے آفس سے22امیداروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20دسمبر2023)
ریٹرننگ آفیسر کہوٹہ کے آفس سے22امیداروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیے،گذشتہ روز ریٹرننگ آفیسر کہوٹہ کے آفس سے آمدہ جنرل الیکشن میں حصہ لینے لیے 22امیداروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والوں میں راجہ ندیم احمد، غلام مرتضیٰ ستی،شبیر اعوان،راجہ صغیر احمد، طارق محمود مرتضیٰ،طارق محمو د،شہناز بیگم،چوہدری صداقت حسین،راجہ وحید احمد خان،محمد فیاض، راجہ محمد علی،ہارون کمال ہاشمی،ناصر نذیر،سردار طیفور اختر،نوید اقبال،حنظلہ بشیر جنجوعہ،راجہ وسیم احمد،چوہدری ظہیرسلطان،محمود شوکت، شعیب صادق کیانی،فرخ مصطفی ستی اور ثاقب لطیف ستی شامل ہیں۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 20 December 2023)
22 candidates submitted nomination papers at the office of Returning Officer Kahota, 22 candidates nomination papers to participate in the general election from the office of Returning Officer Kahuta are, Raja Nadeem Ahmed, Ghulam Murtaza Satti, Col M Shabbir Awan, Raja Sagheer Ahmed, Tariq Mehmood Murtaza, Tariq Mahmood, Shahnaz Begum, Chaudhry Sadaqat Hussain, Raja Waheed Ahmed Khan, Muhammad Fayaz, Raja Muhammad Ali, Haroon Kamal Hashmi, Nasir Nazir, Sardar Tafur Akhtar, Naveed Iqbal, Hanzala Bashir Janjua, Raja Wasim Ahmed, Chaudhry Zaheer Sultan, Mahmoud Shawkat, Shoaib Sadiq Kayani, Farrukh Mustafa Satti and Saqib Latif Satti are included.

بزرگ صحافی حاجی اصغر حسین کیانی کی کاوشوں سے محلہ فاروق کالونی ادوالہ میں واٹر سپلائی کا کام شروع

With the efforts of senior journalist Haji Asghar Hussain Kayani, water supply work has started in Mohalla Farooq Colony Adwala

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20دسمبر2023)
بزرگ صحافی حاجی اصغر حسین کیانی کی کاوشوں سے محلہ فاروق کالونی ادوالہ میں واٹر سپلائی کا کام شروع صوبیدار(ر) عبدالقیوم، محمد آزاد بھٹی، صوبیدار(ر) تصدق حسین، محمد خالق و اہلیان محلہ نے شکریہ ادا کیا تفصیلات کے مطابق محلہ فاروق کالونی ادوالہ میں واٹر سپلائی کا کام شروع پہلے مرحلے میں آڑہ ٹنکی سے مین لائن ڈالی جا رہی ہے 42 کروڑ کی یہ سکیم تھی جو مقامی سیاستدانوں کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے تعطل کا شکار تھی من پسند لوگوں کی گلیاں بھی بنائی گئی بزرگ صحافی حاجی اصغر حسین کیانی کی کاوشوں سے محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجینئر ساجد محمود نے کام شروع کرایا ان خیالات کا اظہار محمد آزاد بھٹی، صوبیدار(ر) عبدالقیوم، فرید کیانی، صوبیدار (ر) تصدق حسین، مصطفی احمد کیانی، مشتاق احمد، سجاد احمد، فردوس جمال، محمد خالق و دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ حاجی اصغر حسین کیانی نے ہمیشہ بے لوث خدمت کی صفائی کا نظام ہو گلیوں کا یا واٹر سپلائی کا انھوں نے ہمیشہ آواز بلند کی جسکا کریڈٹ انکو جاتا یے ہم اہلیان محلہ انکے اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے مشکور ہیں

ایس ڈی او مسائل حل کرنے ریلیف دینے میں مکمل ناکام

SDO completely failed to provide relief to resolve the issues

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20دسمبر2023)
ایس ڈی او واپڈا کہوٹہ عمران اشرف بے تاج بادشاہ بن گیا سائلین رل گئے نہ بل ٹھیک کرواتا ہے نہ خراب میٹر مردو خواتین دفتروں کے چکر لگا لگا کر تھ گئے ایس ڈی او مسائل حل کرنے ریلیف دینے میں مکمل ناکام مسائل لیکر جانے والے سائلین کو کبھی روات جانے کا اور کبھی راولپنڈی جانے کا کہہ کر اپنی جان چھڑوا دی جاتی ہے غریب لوگ رل گئے محکمہ واپڈا کے ملازمین رشوت لیے بغیر کوئی کام نہیں کرتے ان خیالات کا اظہار راجہ شاہد اجمل نائب صدر پریس کلب کہوٹہ، شہروز رسول ایڈووکیٹ اور عوام علاقہ نے ایک سروے رپورٹ میں کہا انہوں نے وزیر اعلی پنجاب وزیر اعظم پاکستان، ایس سی واپڈا سے مطالبہ کیا کہ اس کرپٹ ایس ڈی او عمران اشرف کو فوری تبدیل کیا جائے اور فرض شناس آفیسر کو تعینات کیا جائے بصورت دیگر عوام شدید احتجاج کرنے ہر مجبور ہونگے

راجہ فرحت (مرحوم)میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقا

Raja Farhat (deceased) Memorial Football Tournament held

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20دسمبر2023)
راجہ فرحت (مرحوم)میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد، امیدوار ایم این اے و ایم پی اے راجہ ندیم احمدکی بطور مہمان خصوصی شرکت،گراؤئنڈ آمدپر منتظمین کی طرف سے راجہ ندیم احمدکا پر تباک استقبال،ہار مالا ڈالے اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں اس موقع پر چوہدری شاہد گجر،راجہ محمد شفیق،چوہدری شہزاد مغل ودیگرسیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی، راجہ ندیم احمدامیدوار ایم این اے و ایم پی اے نے جیتنے والی ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیا تقریب میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے۔ کھیلنے سے دماغ تر وتازہ ہوتا ہے اور ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو اُبھارتا ہے جو کوئی اور چیز نہیں اُبھار سکتی انہوں نے کہا کہ کھیل کود سے انسان میں فرماں برداری، تحمل مزاجی، صبر، انتظام اور قوتِ برداشت بڑھتی ہے۔ انسان اتفاقِ رائے سے کام کرنا اور ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنا سیکھ جاتا ہے۔ اور اس میں دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے اسے شکست دینے کے جذبات پیدا ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ کھیل سے انسان کا دماغ تیز ہوتاہے اور صحیح کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جسم کے اعضاء طاقتور اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔ انسان کی طبیعت بھی ہشاش بشاش رہتی ہے۔ کھیلنے سے انسان کا جسم بالکل فِٹ رہتا ہے اور بیماریاں بھی دور رہتی ہیں۔ کیونکہ کھیل ورزش کی ہی ایک قسم ہے اور بیماریوں کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا کرتی ہے۔

راجہ عدیل جنجوعہ آف ممیام راجگان کی رہائشگا ہ پر عید میلاد النبیﷺ

Eid Milad-ul-Nabi at the residence of Raja Adeel Janjua of Mamyam

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20دسمبر2023)
راجہ عدیل جنجوعہ آف ممیام راجگان کی رہائشگا ہ پر عید میلاد النبیﷺ کی خوبصورت محفل، حاجی راجہ شاہپال،راجہ عمران جنجوعہ، راجہ حیدر جنجوعہ،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعدادمیں افراد کی شرکت،اس موقع پر مقررنین نے اپنے خطا ب میں کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کا یوم ولادت باسعادت بھی ایک ایسا ہی عظیم دن ہے جس پر اِظہارِ تشکر اور اِظہارِ مسرت ہوتا آرہا ہے اور اسے یوم عید کے طور پر منانے کی روایت قائم ہے، اور اس کی اصل قرآن و حدیث میں موجود ہیانہوں نے کہا کہ سرورِ کائنات ﷺ کی ذاتِ ستودہ صفات نے اِس خاک دان کا مقدر بدل ڈالا، انسانی تہذیب و تمدن کے بے جان جسم میں وہ روح پھونک دی جس سے تاریخ انسانی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔ محسنِ اِنسانیت ﷺ کے وجودِ اَقدس میں حسن وجمالِ ایزدی کے جملہ مظاہر اپنی تمام تر دل آویزیوں اور رعنائیوں کے ساتھ یوں جلوہ گر ہوئے کہ تمام حسینانِ عالم کے سراپے ماند پڑ گئیآخر میں تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے دعا کی گئی اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا

سابق کونسلر راجہ پرویز اختر وفات پا گے

Former Councilor Raja Pervaiz Akhtar passed away

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20دسمبر2023)
سابق کونسلر راجہ پرویز اختر وفات پا گے نماز ے جنازہ میں راجہ محمد ظفر الحق سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، راجہ پرویز اخترکی نمازے جنازہ حضرت سخی سبزواری ؒ کے قبر ستان میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق، سابق ایم پی اے راجہ محمد علی، سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد امیدوار برائے قومی و صوبائی اسمبلی،سابق ایس ایس پی سردار طیفور اختر،راجہ طارق عظیم امیدوار برائے قومی اسمبلی،معروف لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب، بریسٹر راجہ احمد صغیر،سابق ممبران ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ،عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ،قاضی اخلاق احمد کھٹڑ، قاضی عبدا لقیوم، حاجی ملک عبد الرؤف،سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،سابق چیئرمین سجاد ستی، وائس چیئرمین مرزا مسعود بٹالہ، ٹھیکیدار راجہ ساجد ہوتھلہ،حاجی ملک منیر اعوان،راجہ عامر عظیم، ٹھیکیدار قمر عباسی، ٹھیکیدار راجہ جلیل لونہ،صدرپریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، سرپر ست اعلیٰ سعید چوہان،جنرل سیکرٹری اصغر کیانی،ناہب صدر راجہ شاہد اجمل، سیکرٹری اطلاعات ندیم سرفرازچوہان، چوہدری خضران اے مال کہوٹہ،راجہ سعد مظہر ایڈووکیٹ،راجہ عبداللہ ابراہیم ایڈووکیٹ،ارسلان کیانی ایڈووکیٹ،مرزا نور مغل کالج کالونی،صحافی کبیراحمد جنجوعہ کہوٹہ سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button