DailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: A Farewell party organized at Government Boys High School, Dhangri Bala for Elementary Teacher Muhammad Haris Sabir and Ch Muhammad Shehzad.

صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ بوائزہائی سکول ڈھانگری بالا ایلیمنٹڑی ٹیچر محمدحارث صابر اورجونیئرکلر ک چودھری محمدشہزاد کے اعزا ز میں پرخلوص الوداعی پارٹی کااہتمام کیاگیا

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,20,دسمبر,2023) — صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ بوائزہائی سکول ڈھانگری بالا فیض پورشریف کے صدر معلم چودھری محمدسعیدعالم اورسٹاف کی جانب سے ادارے سے تبدیل ہونے والے ایلیمنٹڑی ٹیچر محمدحارث صابر اورجونیئرکلر ک چودھری محمدشہزاد کے اعزا ز میں پرخلوص الوداعی پارٹی کااہتمام کیاگیا اس موقع پرپروقار الوداعی تقریب منعقدہوئی تقریب کی صدارت ادارے کے صدر معلم چودھری محمدسعیدعالم نے کی میونسپل کمیٹی چکسواری کے قائم مقام چیئرمین حاجی چودھری تاسب حسین چودھری محمدبشیرپرواز چیئرمین یونین کونسل پنیام تعلیمی کمیٹی کے صدر خالدمحمودممبران کمیٹی حاجی چودھری محمدسوار خان حاجی چودھری مقصود احمدطاہرحاجی صوفی چودھری محمدریاض اللہ دتہ بسمل سیکرٹری مالیات چودھری خورشیداحمداورادارے کے سٹاف نے شرکت کی ادارے کے مدرس حاجی چودھری محمدیاسین انچارج بزم ادب نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاادارے کے قاری محمداسرار الحق نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی مدرس احمداسرار نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیاتقریب سے صدر تقریب چودھری محمدسعیدعالم حاجی چودھر ی تاسب حسین اللہ دتہ بسمل تقریب کے مہمان چودھری محمدشہزاد محمدحارث صابر ارشدمحمود سینئرسائنس مدرس تبارک حسین مدرس ذوالفقارعلی راجہ پی ای ٹی سمیت دیگرمقررین خطاب کیا مقررین نے تبدیل ہونے والے مدرس حارث صابر اورجونیئرکلرک چودھری محمدشہزاد کوادارے کے لئے دروان ملازمت بہترین خدمات پرخراج تحسین پیش کیا مہمانان گرامی نے ادارے کے صدر معلم اورسٹاف کاپرخلوص پارٹی کااہتمام کرنے پرشکریہ اداکیااورتمام مقررین کے پرخلوص جذبا ت پر ان کاشکریہ اداکیا تقریب کے آخرمیں خیروبرکت کے لئے دعاکرائی گئی قاری محمداسرار الحق نے دعاکرائی۔

Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill, 20, December 2023) — Sufi Muhammad Yaqoob Shaheed Government Boys High School Dhangri Bala Faizpur Sharif, President Teacher Chaudhry Mohammad Saeed Alam and staff organised a farewell for  Elementary Teacher Mohammad Haris Sabir and Junior Clerk Chaudhary M Shezad. The president of the institution, Mualim Chaudhry Muhammad Saeed Alam, presided over the ceremony. The speakers paid tribute to the changed teacher Haris Sabir and Junior Clerk Chaudhary Muhammad Shahzad for their excellent service to the institution. At the end, Qari Muhammad Israrul Haq prayed for blessings.

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,20,دسمبر,2023) — ابائے صحافت صوفی محمد رشید احمد چکسواری کا اثاثہ تھے،انھوں نے تقریباً پچاس سال تک صحافتی خدمات سر ا نجام دیں۔انھوں نے جب صحافت شروع کی تو چکسواری میں صحافی کا مطلب بھی عام لوگوں کو معلوم نہ تھا۔مشکل دور اور وقت میں ثابت قدم رہتے ہوئے صحافت کی۔وہ صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ کالم نگار، ادیب اور تجزیہ نگار بھی تھے۔ان کی زندگی لوگوں کیلئے کھلی کتاب تھی۔لوگ ان کی صحافت کے علاوہ ان کے اخلاق کے بھی گرویدہ تھے۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے بانی صدر چکسوار ی پریس کلب صوفی محمد رشید احمد کی تیسری برسی کے موقع پرچکسواری پریس کلب کے دفتر میں منعقدہ ایصال ثواب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں صدر چکسواری پریس کلب اللہ دتہ بسمل چودھری،سرپرست اعلیٰ محمد اقبال خواجہ، سپریم ہیڈ محمد رفیق بھٹی، سینئر نائب صدر محمد اسحاق خواجہ، نائب صدر محمد تاج جالب، نائب صدر الطاف احمد چودھری، سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی، ڈپٹی سیکرٹری چودھری ثاقب ظفر،سابق میڈیا ایڈوائزر یاسر ممتاز چودھری،سی یو جے ضلع میرپور کے صدر راجہ نثار احمد خان، سابق صدور مرزا محمد نذیر، افراز محمود راجہ، سابق سینئر نائب صدر عابد حسین چودھری، سابق نائب صدر و صاحبزادہ صوفی محمد رشید احمد معظم علی چودھری، عابد حسین مرزا، افضال احمد اور دیگر نے شرکت کی۔ تمام مقررین نے صوفی محمد رشید احمد کی صحافتی معاشرتی خدمات کو سراہا۔ صوفی محمد رشید احمد نے نا مساعد حالات کے باوجود صحافتی خدمات سر انجام دیں اپنے علاقہ کے مسائل کو اجاگر کیا۔ کبھی بھی کسی ظالم کا ساتھ نہ دیا۔ مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوئے۔غیر جانبدار صحافت کی۔ لوگوں کے ساتھ اعلٰی اخلاق کے ساتھ پیش آتے رہے۔ اپنے ساتھ کام کرنے والے ساتھیوں کی رہنمائی کرتے رہے۔ تمام مقررین نے ان کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور انھیں اپنے علاقہ کا اثاثہ قرار دیا۔ مرحوم صوفی محمدرشیداحمد کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے قرآنی خوانی فاتحہ اوردعائے مغفرت کااہتمام کیاگیا جامع مسجدشرقی چکسوار ی کے امام وپرنسپل دارالعلوم اسلامیہ شرقیہ چکسواری مولانا یاسر جامی نے دعاکرائی۔ تقریب میں حاضرین کیلئے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔تقریب کا انعقادصوفی محمدرشید احمدمرحوم کے فرزند معظم علی چودھری سابق نائب صدر چکسوار ی پریس کلب نے کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,20,دسمبر,2023) —چکسواری اور اس کے گرد ونواح میں منگلا ڈیم کی مچھلی کی عدم دستیابی،متاثرین منگلا ڈیم کے ٹاؤن چکسواری میں بھی فارمی مچھلی انتہائی مہنگے داموں فروخت ہونے لگی۔ اس سال محکمہ فشریز نے منگلا ڈیم کا ٹھیکہ کینسل کر دیا تا جس کی وجہ سے منگلا ڈیم سے مچھلی پکڑنے پر پابندی عائد ہے۔محکمہ فشریز کے ملازمین کی مدد سے مچھلی چوری پکڑی جاتی ہے جو پاکستان کے شہروں میں مہنگے داموں فروخت ہوتی ہے لیکن چکسواری اور دیگر شہروں میں منگلا ڈیم کی مچھلی کی فروخت پر پابندی عائد ہے۔مقامی شکاری اگر فروخت کرتا ہوں پایا جائے تو اسے گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ عوام علاقہ نے اس زیادتی پر احتجاج کرتے ہوئے محکمہ فشریز کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ اپنے ملازمین کے ذریعہ مچھلی پکڑے اور ضلع میرپور سمیت چکسواری میں منگلا ڈیم کی تازہ مچھلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ جن لوگوں نے منگلا ڈیم بنانے کیلئے اپنے اسلاف کی قبروں اور اپنے آبائی گھروں کی قربانی دی ان کو بجلی بھی مہنگی دی جا رہی ہے اور منگلا ڈیم کی تازہ مچھلی بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ منگلا ڈیم کے لئے قربانیاں دینے والے ضلع میرپور میں فارمی مچھلی کی فروخت پر پابندی لگائی جاتی لیکن یہاں پر منگلا ڈیم کی مچھلی فروخت کرنے پر پابندی ہے لیکن فارمی مچھلی ڈیم کی مچھلی بنا کر دھڑلے سے بیچی جا رہی ہے۔حکام بالا نوٹس لیں اور عوام کیلئے منگلا ڈیم کی تازہ مچھلی کاحصول آسان ہوسکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,20,دسمبر,2023) — آزاد کشمیر میں بے روزگاری کا تناسب بڑھنے لگا۔جوں جوں بے روزگار ی بڑھ رہی ہے آزاد کشمیر کے ٹیلنٹیڈ نوجوانوں کی بڑی تعداد بیرون ملک جانے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔۔ حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے ہزاروں نوجوان اپنے والدین کی جمع پونجی ڈبونے لگے۔درجنوں نوجوان غیر قانونی طریقہ سے بارڈر کراس کرتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔اگر یہی حال رہا تو ریاست سے ہنر مند اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بیرون ملک چلے جائیں گے اور ریاست کو افرادی قوت سے محروم ہو جائے گی۔ ریاست میں روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ نوجوان بیرون ملک فرار ہونے کو ترجیح نہ دیں اور ایجنٹوں کے ہاتھوں اپنے والدین کی حق حلال کی کمائی ضائع نہ کریں۔تفصیلات کے مطابق ہماری حکومتوں کی کمزور پالیسیوں اور پرائیویٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری نہ کروا سکنے کی وجہ سے ریاست میں بے روزگار بڑھ رہی ہے۔ سرکاری سیکٹر میں مزید ملازمتیں میسر نہ آنے کی وجہ سے نوجوان بیرون ملک فرار ہو رہے ہیں۔انتہائی پڑھے لکھے اور بعض ہنر مند نوجوان بھی ایجنٹوں کے ہتھے چڑھ کر نہ صرف اپنے والدین کی جمع پونجی ضائع کر رہے ہیں بلکہ اپنی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔درجنون نوجوان اپنی جانیں ضائع کر چکے ہیں۔آئے روز نوجوان بیرون ملک اعلیٰ ملازمتوں اور بہتر مستقبل کے خواب لئے ایجنٹوں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں برطانیہ میں ورک پرمٹ ویزوں کے چکروں میں سینکڑوں نوجوانوں اور لڑکیون نے کروڑوں روپے لٹا دئیے ہیں۔ اب برطانیہ میں مختلف مسائل کا شکار ہیں۔آزاد کشمیر حکومت سنجیدگی سے نئی پالیسی بنائے اور ریاست میں روزگار کے مواقع فراہم کرے تا کہ نوجوان لٹنے سے بچ سکیں۔اگر نوجوانون کو نہ روکا گیا تو ریاست افرادی قوت سے بھی ہاتھ دھو سکتی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button