کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18،دسمبر,2023)—ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت کرنے پر مسلح ملزمان نے پاک فوج کے 28 سالہ نوجوان موٹرسائیکل سوار عابد حسین کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد اس کی اہلیہ سے طلائی زیورات موبائل چھین لیئے اور اسی کے موٹرسائیکل پرفرار ہو گئے یہ واقعہ اتوار پیر کی درمیانی شب اس وقت پیش آیا جب عابد حسین سکنہ دھمیال بھاٹہ اپنے سسرال آیا ہوا تھا وہ رات کا کھانا کھا کر اپنی موٹرسائیکل پر اپنی اہلیہ اور بچی کے ہمراہ گھر واپس جا رھا تھا کہ بشندوٹ کے قریب راستے میں کھڑے کچھ مسلح افراد نے اسے روک کر لوٹنے کی کوشش کی اس نے مزاحمت کی تو ڈاکووں نے فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس کے بعد اس کی اہلیہ سے طلائی زیورات اور موبائل چھیننے کے علاوہ مقتول کے موٹرسائیکل پر فرار ہوگئےایس ایچ اوکلر سیداں سبطین الحسنین بھی موقع پر پہنچ گئے نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں منتقل کر دیا گیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 18, December 2023)- After armed suspects shot dead a 28-year-old motorcycle rider of the Pakistan Army, Abid Hussain, and his wife after resisting in a robbery incident. The gold ornaments were stolen along with a mobile phone and they escaped on his motorcycle. This incident happened in the middle of Sunday and Monday night when Abid Hussain of Dhamiyal Bhatta had come to his in-law’s house. On his way back on a motorcycle along with his wife and daughter, some armed men standing on the road near Bishondot stopped him and tried to rob him and he resisted. The bandits shot him dead and then took away gold ornaments and mobile phones from his wife. In addition to snatching, the deceased escaped on his motorcycle, SHO Kallar Syedan Sabtain Al Husnain also reached the spot and the body was shifted to Tehsil Headquarters Hospital Kallar Syeddan.
برطانیہ میں مقیم راجہ قمر مسعود ان کے بھائیوں راجہ طارق،راجہ ارشد نےسات کنال سے زائد اراضی محلہ اکبری ڈہوک بنگیال روڈ چوآخالصہ کے قبرستان کے لئے وقف
Raja Qamar Masood residing in UK and his brothers Raja Tariq, Raja Arshad donate seven kanals of land for the cemetery of Mohalla Akbari on Dhok Bangyal Road Choa Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18،دسمبر,2023)—پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور برطانیہ میں مقیم راجہ قمر مسعود ان کے بھائیوں راجہ طارق،راجہ ارشد نے اپنے والدین اور عزیز مرحومین کے ایصال کے لئے اپنی زرعی زمین میں سات کنال سے زائد اراضی محلہ اکبری ڈہوک بنگیال روڈ چوآخالصہ کے قبرستان کے لئے وقف کرتے ہوئے اس کے اطراف میں راستہ بھی دیا ہے ان کی جانب سے یہاں باؤنڈری وال،گیٹ اور ایک کمرہ بنا کر دیا جائے گا۔راجہ قمر مسعود نے بتایا کہ اس قبرستان سے تمام چوآ خالصہ والے مستفید ہوں گئے۔۔اہلیان چوآ خالصہ نے خاندان کے مرحومین کے لئے مغفرت کی دعا کے ساتھ تمام خاندان کی صحت اور کامیابی کے لئے دعا کے ساتھ آنے والی نسلوں کے لئے بھی دعا کی ہے۔
نوبی کھناہدہ کے رہائشی عابد علی کی والدہ مرحومہ کی اجتماعی نمازجنازہ محلہ اکبری چوآخالصہ کے قبرستان میں ادا کی گئی
The mother of Abid Ali passed away in Khandah
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18،دسمبر,2023)—سیف ساونڈ اینڈ مووی میکر چوآخالصہ کے اونر ملک عظمت محمود کی والدہ اور جنوبی کھناہدہ کے رہائشی عابد علی کی والدہ مرحومہ کی اجتماعی نمازجنازہ محلہ اکبری چوآخالصہ کے قبرستان میں ادا کی گئی جس میں معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 میں مسلم لیگ ن کی نامزدگی سے قبل کلرسیداں سے ن لیگ کے تین امیدواروں اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان مشاورت
Consultation between three PML-N candidates and former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi from Kallar Syedan before PML-N’s nomination in National Assembly Constituency NA-51
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18،دسمبر,2023)—قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 میں مسلم لیگ ن کی نامزدگی سے قبل کلرسیداں سے ن لیگ کے تین امیدواروں اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان مشاورت،دوسری نشست آج ہو گی۔تفصیلات کے مطابق این اے 51 میں مسلم لیگ ن کے نامزدگی پر غور کے لیئے ایک اجلاس گزشتہ شب کلرسیداں سے سابق رکن اسمبلی و امیدوار این اے 51 محمود شوکت بھٹی کی رھائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں کلرسیداں سے ہی این اے 51 کے دیگر دو امیدواروں راجہ ندیم احمد اور راجہ طلال خلیل نے شرکت کی۔اجلاس دو گھنٹوں سے زائد جاری رھا جس میں شاہد خاقان عباسی نے کلر سیداں سے کسی بھی لیگی امیدوار کی نامزدگی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورے حلقے میں آبادی اور پول ووٹوں میں کلرسیداں سب سے آگے ہے۔ ماضی میں مری کوٹلی ستیاں،کہوٹہ کو نمائندگی ملتی رہی ہے اس بار یہ نمائندگی کلرسیداں کو دے کر ان کے جائز مطالبے کو پورا کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی کارکن کو ٹکٹ ملنے کی صورت میں بھرپور حمایت کریں گے مگر کسی پیراشوٹر کو قبول نہیں کیا جائے گا ٹکٹ صرف پارٹی کارکن کا حق ہے۔اس موقع پر یہ بھی طے کیا گیا کہ ایک مزید نشست آج بروز پیر منعقد کی جائے جس میں دیگر امیدواروں کو بھی بٹھا کر درپیش صورتحال کا جائزہ لے کر کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے اور داخلی تنازعات کے خاتمے کو ممکن بنایا جائے جن میں مری سے اسامہ سرور اور عتیق سرور کے درمیان جاری کشمکش بھی شامل ہے۔
بلڈوزر لگا کر مٹی چوری کرنے اور ماش کی فصل تباہ کرنے پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج
A case has been registered at the Kallar Syedan police station for stealing soil by using bulldozers and destroying mash crops
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18،دسمبر,2023)—بلڈوزر لگا کر مٹی چوری کرنے اور ماش کی فصل تباہ کرنے پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ڈاکٹر چنگیز اختر نیازی نے مقدمہ درج کروایا کہ میں ڈیرہ خالصہ کا رہائشی ہوں اور خسرہ نمبر 1367پر سرکاری راستہ ہے جس کے متعلق محکمہ مال کلر سیداں رپورٹ بھی دے چکا ہے۔گزشتہ روز کامران نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے بلڈوزکے ذریعے بلیڈ لگا کر میری ملحقہ زمین سے مٹی چوری کر کے سرکاری راستہ بند کر دیا اور منع کرنے پر گالم گلوچ شروع کر دی اور میری کھڑی ماش کی فصل کو بھی تباہ کر دی۔
پولیس نے مبینہ طور پر دو افراد کو تشدد کا نشانہ بنا کر گاڑی میں ڈال کر اغواء کر نے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا
The police have registered a case for allegedly abducting two persons by torturing them in a car
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18،دسمبر,2023)—کلرسیداں پولیس نے مبینہ طور پر دو افراد کو تشدد کا نشانہ بنا کر گاڑی میں ڈال کر اغواء کر نے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔حمزہ ارشد نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ روز میرا والد ارشد بٹ اور ذوالقرنین سرور کے گھر کے قریب پہنچے تو آگے اسد،سلطان محمود، زاہد مغل، واجد بھٹی،شفاعت بھٹی ہمراہ 4/5 افراد کھڑے تھے جنہوں نے میرے والد اور ذوالقرنین کو لاتیں مکے مارنا شروع کر دیں اور دونوں کو زبردستی اٹھا کر ٹیوٹا ہائی ایس میں ڈال کر لے گئے۔
محمد یاسر درخت سے گر کر جاں بحق
Mohammad Yasir died after falling from a tree
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18،دسمبر,2023)—36سالہ شخص درخت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی۔ چوکپنڈوری کے گاؤں گنگھوٹھی کا شادی شدہ محمد یاسر درخت پر چڑھ کر کلہاڑی سے درخت کاٹ رہا تھا کہ اسی دوران اچانک درخت سے نیچے گر گیا جسے تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔