DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: “Islamabad High Court Rejects Former Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan’s Constituencies NA-53 and PP-10 Delimitations Challenge “

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے حلقے این اے 53 اور پی پی 10 کی حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کی درخواست مسترد کردی

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،دسمبر,2023)—اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے حلقے این اے 53 اور پی پی 10 کی حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔درخواست چوہدری نثار کے قریبی ساتھی شیخ ساجد الرحمن نے دائر کی تھی عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیاں کرتے ہوئے متعدد اعتراضات کو نمٹانا پڑتا ہے، ضروری نہیں کہ الیکشن کمیشن ہر اعتراض کو نمٹاتے ہوئے تفصیلی وجوہات بیان کرے، الیکشن کمیشن کی حلقہ این اے 53 اور پی پی 10 کی حلقہ بندیوں میں کوئی قانونی سقم نہیں ہے لہذہ الیکشن کمیشن کے حلقہ این اے 53 اور پی پی 10 کی حلقہ بندیوں میں عدالتی مداخلت کی ضرورت نہیں،لہذہ این اے 53 اور پی پی 10 کی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

Rawat (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 17, December, 2023) – The Islamabad High Court has rejected former interior minister Chaudhry Nisar Ali Khan’s challenging the delimitation of constituencies NA 53 and PP 10. Islamabad High The Chief Justice of the Court, Amir Farooq, issued a written decision. The petition was filed by Chaudhry Nisar’s close associate Sheikh Sajid Rahman. Explain the detailed reasons while dealing with each objection. There is no legal validity in the constituencies of NA-53 and PP-10 of the Election Commission, so there is a need for judicial intervention in the constituencies of NA-53 and PP-10 of the Election Commission. No, therefore the application against delimitation of NA 53 and PP 10 is rejected.

Show More

Related Articles

Back to top button