DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Sardar Tariq Masood of village Saroha appointed Chief Justice at Supreme Court of Pakistan
"کلّر سیداں: گاؤں سروہا کے سردار طارق مسعود کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس مقرر کردیا گیا"
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،دسمبر,2023)— ہفتہ کے روز ملک کی اعلی ترین عدالت سپریم کورٹ اف پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھانے والے سردار طارق مسعود کا تعلق کلرسیداں شہر کی ملحقہ بستی سروہا سےہے یہ ملک کے نامور قانون دان سردار محمد اسحاق مرحوم کے بھائی ہیں جنہوں نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ پرائمری سکول سروہا کی ننگی زمین پر بیٹھ کر حاصل کی جس کے بعد انہوں نے میٹرک گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلرسیداں سے کی اور پھر گورنمنٹ کالج کلرسیداں سے انٹر کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا ان کے بھتیجے سردار اعجازاسحاق بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں سردار طارق مسعود کا اپنا بیٹا سردار سعد طارق برطانیہ سے بار ایٹ لا کی تعلیم حاصل کر رھا ہے سردار طارق مسعود اپنے بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں ان کے بڑے بھائی ریٹائرڈ مدرس سردار صلاح الدین احمد کئی فکری اور مزہبی تنظیموں سے گہری وابستگی رکھتے ہیں انہوں نے ہفتہ کے روز اپنے چھوٹے بھائی سردار طارق مسعود کی اسلام اباد میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت کے باوجود آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کے عرس میں شرکت کو ضروری سمجھا۔ سردار طارق مسعود کے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھانے پر کلرسیداں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی باالخصوص ان کے بچپن کے ساتھی اور سکول فیلو انتہائی خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دیئے
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, December 17, 2023) — In a momentous ceremony to be held in Islamabad on Saturday, Sardar Tariq Masood, hailing from the suburban settlement of Saroha in Kallar Syedan, was sworn in as the Deputy Chief Justice of the Supreme Court of Pakistan. A distinguished legal luminary, Sardar Tariq Masood, a sibling of the renowned jurist Sardar Muhammad Ishaq (late), embarked on his educational journey by acquiring primary education at Government Primary School Saroha, situated on barren land. Subsequently, he completed his matriculation from Government Boys High School Kallar Syedan and secured success in the intermediate examination with distinction from Government College Kallar Syedan. His nephew, Sardar Ijaz Ishaq, also follows in his footsteps, currently serving as a judge at the Islamabad High Court. Meanwhile, Sardar Tariq Masood’s son, Sardar Saad Tariq, pursued his education in law in the United Kingdom. Among his siblings, Sardar Tariq Masood is the youngest, while his elder brother, retired professor Sardar Salahuddin Ahmed, maintains deep affiliations with various intellectual and religious organizations. Despite being invited to attend the swearing-in ceremony of his younger brother in Islamabad on Sunday, he also chose to prioritize his presence at the urs in Golra Sharif, adding a special touch to the joyous occasion. The swearing-in ceremony of Chief Justice Sardar Tariq Masood evoked waves of happiness in Kallar Syedan, particularly witnessed through the expressions of joy from his colleagues and fellow school alumni, highlighting the pride and jubilation felt by the local community.
سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 سے الیکشن لڑنے کا اعلان
“Former Assembly Member Colonel Muhammad Shabbir Awan Announces Candidacy for Provincial Assembly Seat PP-7 in upcoming Elections”
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،دسمبر,2023)—سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ بلاتفریق رنگ و نسل مخلوق خدا کی خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھا یہ سلسلے ائندہ بھی جاری رہے گا۔انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ماضی اور حال کھلی کتاب ہے ہمیشہ حق گوہی کی کوشش کی سیاچین ہو یا کلر کہوٹہ کے دیہات کبھی اپنے فرائض سے پہلو تہی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ ضمنی الیکشن میں ستر ہزار ریکارڈ ووٹ لیئے تھے جس میں اب مذید اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وہ 21 دسمبر کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔
پولیس نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے800لیٹر پٹرول قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا
Acting on the information of an informer during the patrol, the police seized 800 liters of petrol and registered a case
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،دسمبر,2023)—کلر سیداں پولیس نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے800لیٹر پٹرول قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق منگال بائی پاس کی جانب سے سوزوکی لوڈرجانب دوبیرن روڈ آئی جسے مشکوک جانتے ہوئے روک کر چیک کیا گیا تو گاڑی کے اندر چار عدد ڈرم پٹرول سے بھرے ہوئے پائے گئے۔مزید پڑتال کرنے پر سوزوکی ڈرائیور عبدالرحمان ضلع مانسہرہ نے بتایا کہ وہ یہ پٹرول سہالہ ڈپو سے لایا ہے جبکہ سیکنڈ سیٹ پر بیٹھے امتیاز خان نامی ایجنسی کامالک کھلے عام پٹرول لے جانے کی بابت اوگرا یا کسی منظور شدہ اتھارٹی سے کوئی اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔دریں اثناء تھانہ کلر سیداں پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران وسیم الطاف کے قبضے سے 150گرام چرس برآمد کر کے الگ مقدمہ درج کر لیا۔
آئیسکو حکام کی کھلی کچہری میں معاملہ اٹھانے پرگاؤں پنڈ میرگالہ میں بجلی کا نیا پول لگانے کے ساتھ ساتھ 100KV ٹرانسفارمر کو بھی نصب کر کے مسئلے کو حل کردیا
After raising the matter in the open court of IESCO officials, the problem was solved by installing a new electricity pole in Mirgala village and also installing a 100KV transformer
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،دسمبر,2023)— آئیسکو حکام کی کھلی کچہری میں معاملہ اٹھانے پرگاؤں پنڈ میرگالہ میں بجلی کا نیا پول لگانے کے ساتھ ساتھ 100KV ٹرانسفارمر کو بھی نصب کر کے مسئلے کو حل کردیا گیا۔ مقامی صحافی حبیب الرحمٰن قریشی نے پنڈ میرگالہ اور نواحی آبادیوں کو درپیش بجلی کے کم وولٹیج کا مسئلہ اٹھایا تھا۔
مقامی صحافی شیخ قمر اسلام عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے
Local journalist Shaikh Qamar Islam returned home after performing Umrah
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،دسمبر,2023)—مقامی صحافی شیخ قمر اسلام عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے اسلام اباد ایئر پورٹ پر صدر یوتھ کونسل کلر سیداں سہیل بٹ، آصف صدیقی، قیصر رشید اور دیگر نے ان کا استقبال کیا
ملک محمد جہانگیر اعوان نے گزشتہ صبح اپنی رھائشگاہ سنمبل سموٹ میں ایک پرتکلف ناشتہ کی دعوت کا انعقاد کیا
Malik Muhammad Jahangir Awan hosted a sumptuous breakfast at his residence, Sambal Smot
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،دسمبر,2023)— سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان کے برطانیہ میں مقیم بھائی ملک محمد جہانگیر اعوان نے گزشتہ صبح اپنی رھائشگاہ سنمبل سموٹ میں ایک پرتکلف ناشتہ کی دعوت کا انعقاد کیا جس میں اکرام الحق قریشی،پرویز کنگ،چوہدری توقیراسلم،گلفام منہاس و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر ملکی اور علاقائی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
راجہ داؤداقبال کی اہلیہ کو گزشتہ روز سکرانہ کے قریب میرا بھٹیاں میں سپرد خاک کر دیا گیا
The wife of Raja Daud Iqbal passed away in Maira Bhattian, Sakrana
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،دسمبر,2023)—مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے صدر راجہ گلستان خان کی بھانجی اور راجہ داؤداقبال کی اہلیہ کو گزشتہ روز سکرانہ کے قریب میرا بھٹیاں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ میں معروف اسکالر پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمان،سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،راجہ محمد نوید،ڈاکٹر وحید،ماسٹر محمد آزاد،راجہ گلستان فرشی،حاجی محمد سعید،ابوبکر نوید ایڈووکیٹ،نمبردار فرحت عباس، شعیب بھٹی،عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ،راجہ سعید عارف، چوہدری غلام شبیر اور دیگر نے شرکت کی۔
ٹکال کے معروف سیاسی کارکن راجہ لیاقت حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے
Raja Liaqut passed away in village Takal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،دسمبر,2023)—یوسی چوآخالصہ کے گاؤں ٹکال کے معروف سیاسی کارکن راجہ لیاقت حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ میں سابق ارکان اسمبلی محمودشوکت بھٹی،کرنل محمد شبیر اعوان،صوبیدار عبدالرزاق،راجہ امجد،ماسٹر راجہ ساجد،راجہ محمود،چیف مہربان،بشیر مغل،شاہد سنگڑال ایڈووکیٹ،چوہدری امتیاز حسین،قاضی نیئر حسین اور دیگر نے شرکت کی۔
حاجی فضل حسین برطانیہ کے قصبے برالے ہل میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
Haji Fazal Huusain of Morra Langariyal passed away in Birmingham
لرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،دسمبر,2023)—موہڑہ لنگڑیال چوآخالصہ کے بابو نورالہی کے بہنوئی حاجی فضل حسین برطانیہ کے قصبے برالے ہل میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ وہیں مقامی قبرستان میں ادا کر دی گئی۔