کہوٹہ: (پوٹھوار ڈاٹ کام، 15 دسمبر 2023)— تحصیل کوٹلی ستیاں کو ختم کر کے مری میں ضم کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی نے احتجاجی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی صورت تحصیل کوٹلی ستیاں کو مری میں ضم نہیں ہونے دیں گے اور اگر اس مرحلے پر آئے تو قانونی کارروائی کریں گے۔
Kahuta: (Pothwar.com, 15 December 2023)— A Protest rally was held over plans to abolish the Tehsil Kotli Sattian and merge it with Murree.
Ex-MNA Ghulam Murtaza Satti led the protest rally and said that under any circumstances we will not allow Tehsil Kotli Sattian to be merged with Murree and we will take legal action if come to that stage.
میاں محمد نواز شریف کا کیس میں بری ہونا حق سچ کی فتح ہے، ڈاکٹر محمد عارف قریشی
“Mian Muhammad Nawaz Sharif’s acquittal in the case is a triumph of truth, says Dr. Muhammad Arif Qureshi”
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15دسمبر 2023) مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی سیون نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کا کیس میں بری ہونا حق سچ کی فتح ہے،ملک کی عوام کو پتہ چل گیا ہے سچ کیا ہے،من گھڑت مقدموں میں الجھا کر میاں محمد نواز شریف کو عوام سے دور کیا گیا ہے، قائد محترم میاں محمد نواز کی ملک واپسی سے پارٹی کا گراف بہت بڑا ہے انشاء اللہ ن لیگ چاروں صوبوں سمیت وفاق میں بھی حکومت بنائے گئی اور میاں محمد نواز شریف چوتھی بار ملک کے وزیر اعظم منتخب ہونگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے ہی اس سے قبل ملک کو بحرانوں سے نکالا اور اب بھی مشکل حالات میں میاں محمد نواز شریف ہی ملکی معیشیت اور دیگر معاملات کو ٹھیک کریں گے ایٹمی دھماکے ہوں،موٹروے ہوں،سی پیک ہو یا دیگر میگا پروجیکٹ مسلم لیگ نون کے دور میں ہی ہوئے ہیں میاں محمد نواز شریف جومعشیت میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں امید ہے کہ پی ڈی ایم کو ساتھ لے کر جدوجہد کریں گے انہوں نے کہا میں نے ٹکٹ کے حصول کے لیے بورڈ کے سامنے انٹر ویو دیا ہے پوری امید ہے پارٹی ٹکٹ سے گی اگر ٹکٹ ملا تو بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے حلقے کے عوام مجھ پر پورا اعتماد اور پیار اور محبت کرتے ہیں جسکو کبھی فراموش نہیں کر سکتا میری پارٹی اور علاقے کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں موقع ملا تو حلقے کی تقدیر بدلونگا میری تیس سالہ بطور تنظیمی عہدیداران پارٹی سے وابستگی میری وفاداری کا ثبوت ہے صحت تعلیم رفاعی کاموں سمیت سپورٹس اور مذہبی حوالے سے ہمیشہ اپنا اولین فریضہ سمجھ کر خدمات پیش کرتا ہوں مسلم لیگ ن کے دور میں اس سے قبل بھی ترقی ہوئی اور آئندہ بھی ہوگی ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی اعلی قیادت سابق وزیراعظم شاہد خاقا عباسی کے خدشات دور کرنے چاہیے اور شاہد خاقا ن عباسی کو بھی پہلے کی طرح مشکل وقت میں مسلم لیگ نون کو مضبوط کرنا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نون کے لیے میری 35 سالہ خدمات سب کے سامنے ہیں آئندہ اگر پی پی سیون کا ٹکٹ ملا جو میرا حق ہے تو میں انشاء اللہ یہ سیٹ بھاری اکثریت سے جیت سیٹ اپنے قائد کو تحفہ میں دوں گا۔