DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: “Punjab Food Authority Takes Action: 3600 Kilograms of Hazardous Meat Seized”

پنجاب فوڈ اتھارٹی کاروائی/ 3600کلو (90 من) مضر صحت گوشت تلف۔

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،دسمبر,2023)—جڑواں شہروں کے باسی ہزاروں کلو مضر صحت گوشت کھانے سے بال بال بچ گے۔سرگودھا سے اسلام آباد راولپنڈی سپلائی ہونے والا 3600 کلو مضر صحت گوشت پکڑا گیا ۔موٹروے ایم 2 سالم انٹرچینج کے قریب تھانہ پھلروان کی حدود میں محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور تھانہ پھلروان پولیس کی مشترکہ بڑی کاروائی۔کاروائی میں ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا شہباز اور ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں ، محکمہ لائیو سٹاک اور ایس ایچ او پھلروان امتیاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حصہ لیا اور کاروائی کے دوران غیر قانونی سلاٹر ہاؤس سے 90 من مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا گیا یہاں سے مضر صحت گوشت پرائیویٹ غیر قانونی سلاٹر ہاؤس سے روانہ کی بنیاد پر راولپنڈی/ اسلام آباد سپلائی کیا جاتا تھا اور اسے واشنگ سرف لگا کر سٹور کیا جاتا تھا۔اہل علاقہ کے مطابق ملزمان کے خلاف پہلے بھی متعدد کاروائیاں ہو چکی ہیں مگر کافی اثرورسوخ ہونے کی وجہ سے سب کاروائیاں بے فائدہ ثابت ہوئی ہیں۔

Rawat (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 14, 2023) – Residents of twin cities narrowly escaped a health crisis as 3600 kilograms of unsafe meat destined for Islamabad and Rawalpindi from Sargodha was intercepted. A significant operation took place near the Motorway M-2 Salam Interchange, within the jurisdiction of Phularwan Police Station, conducted jointly by the Punjab Food Authority and Phularwan Police.

The operation, led by Deputy Director Punjab Food Authority Sargodha Shabaz and Additional Deputy Director Punjab Food Authority, saw the collaboration of Food Safety teams, the Department of Livestock, and SHO Phularwan during the raid. The enforcement team confiscated 90 maunds (3600 kilograms) of hazardous meat from an illegal slaughterhouse, rendering it unfit for consumption. The tainted meat, previously supplied from a private illegal slaughterhouse, was being transported to Rawalpindi/Islamabad and stored after a superficial wash.

According to local sources, this is not the first time that actions have been taken against the accused. However, previous efforts did not yield substantial results due to the covert nature of the operations.

پنجاب کی صحافی برادری کے لیے بڑا جھٹکا،لاہور ہائیکورٹ نے زیر حراست ملزمان کے میڈیا انٹرویوز پر پابندی لگادی

“Punjab Journalists Stunned: Lahore High Court Imposes Ban on Media Interviews of Detained Suspects”

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،دسمبر,2023)—پنجاب کی صحافی برادری کے لیے بڑا جھٹکا،لاہور ہائیکورٹ نے زیر حراست ملزمان کے میڈیا انٹرویوز پر پابندی لگادی۔صحافیوں پر شہریوں کی گاڑی روک کر ان سے شناختی کارڈ وغیرہ مانگنے پر بھی پابندی لگادی ٹریفک والوں کے ساتھ کھڑے ہو کر، منہ میں مائیک گھسا کر انٹرویو کیے جاتے ہیں، بند ہونے چاہئیں، لاہور ہائیکورٹ۔کوئی صحافی کسی کو زبردستی بات کرنے پر کیسے مجبور کر سکتا ہے؟ لاہور ہائیکورٹ ہر شخص جو کیمرہ اور مائیک لے کر چل پڑے اسے صحافی نہیں کہا جا سکتا، لاہور ہائیکورٹ

افغانستان سے جدید امریکی اسلحہ پاکستان اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

An attempt to smuggle modern American weapons from Afghanistan to Pakistan foiled

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،دسمبر,2023)—افغانستان سے جدید امریکی اسلحہ پاکستان اسمگل کرنیکی کوشش ناکام,جدید امریکی ہتھیار دوران چیکنگ پیاز سے بھری بوریوں سے برآمد کیے گئے,افغان ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا,برآمد اسلحے میں جدید امریکی ساختہ ایم فور، کلاشنکوف، میگزین اور مختلف نوعیت کی ہزاروں گولیاں شامل,پکڑے گئے ہتھیاروں میں امریکی رائفل گرینیڈ، نائٹ وژن سائٹس اور لیزربیم بھی شامل

Show More

Related Articles

Back to top button