کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،دسمبر,2023)—پنجاب ہائی وے کے سب انجینئر مرزا محمد یاسین کو ایس ڈی او کے عہدے پر ترقی دے کر پنجاب ہائی وے سب ڈویژن راولپنڈی نمبر 2 کا ایس ڈی او تعنیات کر دیا گیا۔انہوں نے زیرتعمیر کلر دھانگلی روڈ کا دورہ کیا اور اب تک کے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں سے کنوہا کے قریب تک کارپٹ کردی گئی ہے موہڑہ پھڈیال،شکر نال اور بنک چوک میں آئندہ چند ایام میں کارپٹ ڈال دی جائے گی۔اس کے علاوہ چوآخالصہ تک سڑک کو کارپٹ کے لیئے تیار کر دیا ہے چوآخالصہ میں نیا پل بھی تعمیر کریں گے جبکہ شاہ خاکی سے سرصوبہ شاہ چوآروڈ تک کارپٹ کا کام جاری ہے ہم بہت جلد اس سڑک کو مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جس سے نہ صرف شرقی کلرسیداں بلکہ آزادکشمیر کے اضلاع میرپور،بھمبر اور کوٹلی کے راولپنڈی اسلام آباد رابطوں کو مزید بہتر اور تیز رفتار کر دیا جائے گا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 14, December, 2023)- Punjab Highway Sub-Engineer Mirza Muhammad Yasin has been promoted to the post of SDO, Punjab Highway Sub-Division Rawalpindi No. 2 as SDO. He visited the under-construction Kallar Dhuangali Road and expressed satisfaction with the work done so far, saying that carpeting has been done from Kallar Syedan to near Kanoha. Apart from this, the road up to Choa Khalsa has been prepared for carpeting, and a new bridge will also be constructed in Choa Khalsa, while the carpeting work is going on from Shah Khaki to Sir Soobah Shah Choa road. We will be able to complete this road very soon, which will improve and speed up the Rawalpindi-Islamabad connections of not only the Eastern Kallar Syedan but also the Mirpur, Bhimbar and Kotli districts of Azad Kashmir.
مقامی پٹرول پمپ کے مالک مرزا سہیل اطلس بیگ کی خالہ محترمہ انتقال کر گئیں
The aunt of local petrol pump owner Mirza Sohail Atlas Baig passed away in Jaswala
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،دسمبر,2023)—مقامی پٹرول پمپ کے مالک مرزا سہیل اطلس بیگ کی خالہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ گاؤں جسوالہ میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی،مولانا احسان اللہ چکیالوی،جاوید اقبال،راجہ ندیم احمد،راجہ شوکت وارثی،چوہدری محمد اعظم،شیخ حسن ریاض،زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،ڈاکٹر مسعود،صوبیدار غلام ربانی،فرحت محمود کیانی،چوہدری توقیر اسلم،مسعود احمد بھٹی،ملک جمیل عادل،تنویر شیرازی،صوبیدار ظفراقبال بیگ،مرزا مظفر اقبال،چوہدری محمد حنیف،چوہدری عزیز، شیخ سلیمان شمسی،عمران مشتاق،ملک ندیم،ابرار بھٹی،راجہ ذوالفقار ساجد،ذیشان مسعود اور دیگر نے شرکت کی۔