DailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: The 3rd death anniversary of Sufi Muhammad Rashid Ahmed, the founder of Chakswari Press Club was observed with great devotion and respect.

ممتاز صحافی چکسواری پریس کلب کے بانی صدر صوفی محمدرشیداحمدمرحوم کی تیسری برسی انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,12,دسمبر,2023) —آزادکشمیر کے ممتاز صحافی چکسواری پریس کلب کے بانی صدر صوفی محمدرشیداحمدمرحوم کی تیسری برسی انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ ان کی رہائش گاہ فیض پورشریف میں منائی گئی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے سالانہ ختم شریف کااہتما م کیاگیاایصال ثوا ب کی محفل کے موقع پرقرآن خوانی فاتحہ خوانی محفل نعت اوردعائیہ تقریب کااہتمام کیاگیا ایصال ثواب کی محفل کے اہتمام انتظام وانصرام کی سعادت صوفی محمدرشیداحمدمرحوم کے فرزندان چودھری عذیر علی چودھری احمدعلی چودھری محمدعلی چودھری معظم علی سابق نائب صدر چکسواری پریس کلب اورچودھری اسرار علی نے کیا دعائیہ تقریب میں سی یوجے ضلع میرپور کے صدر راجہ نثار احمدخان چکسواری پریس کلب کے صدراللہ دتہ بسمل سابق صدر افراز محمودراجہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل چودھر ی ثاقب ظفر سابق سیکرٹری نشرواشاعت نویدیونس چودھری کونسلر چودھری شعبان راجہ ابرار نثار راجہ ذیشان مروت ڈاکٹرکرامت علی سلہریا بابو چودھری الفت حسین راجہ صداقت علی حاجی چودھری گل نواز چک حاجی چودھری صوفی محمدریاض حاجی چودھری محمدراسب سیدوسیم حسین شاہ مولوی اسرار احمدخان چودھری عبدالغفور چودھری رمیض آمین سمیت دیگرشخصیات نے شرکت کی۔ یونین کونسل فیض پورشریف کے معروف نعت خوان ناصر اقبال مدنی نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا

Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill, 12, December, 2023) — The third death anniversary of Sufi Muhammad Rashid Ahmed, founder and president of Chakswari Press Club, a prominent journalist of Azad Kashmir, was observed with great devotion and respect at his late Faizpur Sharif residence.

The annual Khatam Sharif was organized for the soul of Isal-Sawab . Ahmad Ali Chaudhary Muhammad Ali Chaudhary Moazzam Ali Former Vice President Chakswari Press Club and Chaudhry Israr Ali prayed in the ceremony, Mirpur President Raja Nisar Ahmad Khan Chakswari Press Club President Allah Ditta Bismill Former President Afraz Mehmood Raja Deputy Secretary General Chaudhry Saqib Zaffar Former Secretary Broadcasting Chowdhury Councilor Chaudhry Shaban Raja Ibrar Nisar Raja Zeeshan Marwat Dr. Karamat Ali Silharia Babu Chaudhry Ulfat Hussain Raja Sadaqat Ali Haji Chaudhry Gul Nawaz Chak Haji Chaudhry Sufi Muhammad Riyaz Haji Chaudhry Muhammad Rasab Hussain Shah Maulvi Israr Ahmad Khan Chaudhry Abdul Ghafoor Chaudhry Rameez Amin and other personalities participated. Renowned Naat Khan Nasir Iqbal Madni of Union Council Faizpur Sharif had the honor of presenting Hadiya Naat.

پلاک کے مقام پر فلسطینی مسلمانوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ۔

Demonstration in favor of Palestinian at Plaq

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,12,دسمبر,2023) —پلاک کے مقام پر فلسطینی مسلمانوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ۔ برطانیہ سے آئی ہوئی دو بہنوں نے پلاک میں تاریخ رقم کر دی۔ آزاد کشمیر کے 45لاکھ کشمیریوں میں سے دو بہنوں نے ہمت کی اور گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نماز جمعہ کے بعد پلاک اڈا کے مقام پر ڈاکٹر ریحانہ علی اور ڈاکٹر یاسمین علی نے مقامی افراد کے ساتھ مل کرنہتے فلسطینی مسلمانوں،بچوں اور عورتوں کے قتل پر عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کی کوشش کی۔ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ریحانہ علی نے کہا کہ پوری دنیا میں آٹھ ارب انسان بستے ہیں اور ہم مسلمان دو ارب کے قریب ہیں۔لیکن ہم دو ارب مسلمان اپنے فلسطینی بھائیوں کے حق میں آواز نہیں اٹھا سکتے۔اسرائیل سترہ سال گزر جانے کے باوجود حماس کو ختم نہیں کر سکا۔ اگر دنیا بھر کے مسلمان ممالک فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہو جائیں تو ان کو آزادی مل سکتی ہے۔ اگر برطانیہ اور امریکہ اسرائیل کی مدد کر سکتے ہیں تو مسلمان ممالک اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کیوں نہیں کھڑے ہو سکتے۔ عام لوگ کہتے ہیں کہ ہم جنگ نہیں کر سکتے ہمارے اختیار میں کچھ نپہیں۔میں بتاتی ہوں کہ آپ کیا کر سکتے ہیں اگر ہم دو ارب مسلمان صرف یہودیوں کی پراڈکٹس کا بائیکاٹ کر دیں تو یقینا اسرائیل فلسطینیوں کاحق تسلیم کر لے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم لوگ اسرائیلی مصنوعات خرید کر لا علمی میں ان کی مدد کر رہے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ بائیکاٹ ہی ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے ہم اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔اسرائیلی فوج امریکہ اور برطانیہ کے بغیر کچھ نہیں کر سکتی۔ اسرائیل بھاری ہتھیاروں اور دنیا کی بڑی اور جدید ترین فوج کے ساتھ بھی حماس کو قابو نہیں کر سکا۔ اب یہ ممکن نہیں کہ ہم فلسطین کی صرف روپیہ پیسہ سے مدد کر سکتے بلکہ ہماری پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور ہماری فوج چند منٹوں میں اسرائیل کو ناکوں چنے چبوا سکتے ہیں۔ہم کشمیریوں کو فلسطینی مسلمانوں کا ساتھ اس لئے بھی دینا چاہیے کہ ہم لوگ بھی مظلوم ہیں اور آزاد ی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ آج فلسطین کی باری ہے تو کل ہماری باری بھی آ سکتی ہے۔ ہمارے سیاست ہم سے ووٹ لینے آتے ہیں لیکن مسئلہ فلسطین پر خاموش ہیں۔ ان کو اسرائیل کی دہشت کردی کی کھل کر مخالفت کرنی چاہیے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم عورتیں ہو کر میدان میں نکل آئی ہیں آپ سب سے گزارش ہے کہ جتنا آپ سے ہو سکتا ہے فلسطینی مسلمانوں کا ساتھ دیں۔ اگر کچھ بھی نہیں کر سکتے تو اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں خواتین گھروں میں ایسی اشیاء کا بائیکاٹ کریں جومرد لے کر آتے ہیں اور وہ اسرائیلی مصنوعات ہیں۔انھوں نے احتجاج کرنے والے عوام کے سامنے ایک قرار داد پیش کی جس میں انھوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ امریکہ اور برطانیہ اسرائیل کے حمایتی ہیں اس لئے ان کے سفارت خانے بند کئے جائیں۔برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔امریکہ اور برطانیہ میں اعلیٰ سطح پر احتجاج کیا جا ئے اور اسرائیل کیلئے ان کی حمایت کی کھلے عام مذمت کی جائے۔اس بات کا اعادہ کیا جائے کہ اسرائیل کو فلسطین میں وجود کا کوئی حق نہیں۔تدیق کریں کہا اسرائیل ایک دہشت گرد ادارہ ہے۔ترکی،شام،ایران، عراق،کویت اور دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں تا کہ فوجی دستے اکٹھے کر کے فلسطین کو آزادی دلائی جا سکے۔پاکستان کو واحد ایٹمی طاقت اس لئے نہیں بنایا گیا تھا کہ وہ اسلامی ممالک میں غیر مسلم طاقتوں کے مظالم کو برداشت کرے گا اور تماشا دیکھے گا۔اس قرار داد پر دستخط کرنے کی مہم شروع کر دی گئی ہے جس کا آغاز پلاک سے احتجاجی مظاہرہ کر کے کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد چکسواری اور دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button