DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: “Rawalpindi Development Authority Issues Notices to Owners of Four Illegal Private Housing Schemes”

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے چار غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کو نوٹس جاری کر دیے

روات:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،دسمبر,2023ء)— ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آرڈی اے نے چار غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان ملک ایاز خانزادہ، ملک جنید ایاز، ثاقب تنولی، عابد نواز قریشی، حاجی عبد الوہاب خان، غلام شبیر اور ابرار حسین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
تحصیل ٹیکسلا میں تین غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سکیموں میں ہائی لائف سٹی، پراجیکٹ ایس ایس جے مارکیٹنگ اینڈ پراپرٹی ایڈوائزر موضع نیکو، واہ ہلز موضع گڑہی افغانہ اور چکری روڈ راولپنڈی موضع راجڑمیں امان سکیم شامل ہیں۔ ترجمان آرڈی اے نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی اشتہارات اور مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی کی جائے اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی جائیں۔
مزید برآں، سپانسرز کو بھی متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی غیر منظور شدہ وغیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی مارکیٹنگ فوری طور پر بند کر دیں اور قانون کے مطابق سکیم کا این او سی و منظوری حاصل کرنے کے لیے آر ڈی اے رابطہ کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر عوام الناس کو اپنے مفاد میں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ غیر قانونی اور غیر مجاز ہاؤسنگ سکیموں میں کسی قسم کی سرمایہ کاری سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے آر ڈی اے سے چیک کریں۔ اسے آر ڈی اے ویب سائٹ www.rda.gop.pk پر بھی چیک کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان اور سپانسرز اشتہارات کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں اس سلسلے میں پلاننگ ونگ آر ڈی اے نے سائبر کرائم ونگ اور ایف آئی اے سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے غیر قانونی اور گمراہ کن اشتہارات کے خلاف قانونی کارروائی کریں تاکہ عوام الناس کو ان کے گھپلوں میں مبتلا ہونے سے بچایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ بالا جرائم غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے مالک کی طرف سے کیے گئے ہیں اور پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کے قاعدہ 37 کے تحت بھی قابل ذکر ہیں۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Rawat: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 10, 2023)- Following the directives of Director General Rawalpindi Development Authority (RDA), Mohammad Saif Anwar Jappa, the Metropolitan Planning and Traffic Engineering Directorate (MP&TE) of RDA has issued notices to the owners of four illegal private housing schemes. The recipients of the notices include Malik Ayaz Khanzada, Malik Junaid Ayaz, Saqib Tanoli, Abid Nawaz Qureshi, Haji Abdul Wahab Khan, Ghulam Shabir, and Ibrar Hussain.

In the Tehsil Taxila area, three illegal private housing schemes—High Life City, Project SSJ Marketing and Property Advisors, and Wah Hills—along with Gurdahi Afghan Road in Chakri Road Rawalpindi under Aman Scheme, have been included in the notices. The spokesperson for RDA, stated that the Director General has also instructed the Director MP&TE to take action against illegal advertisements and marketing. FIRs will be registered against the owners of illegal housing schemes as well.

Furthermore, sponsors are cautioned to immediately cease marketing of their unauthorized and illegal housing schemes. They are advised to contact RDA for NOC approval, and failure to do so will result in stringent legal actions against them. The public is urged to refrain from investing in illegal and unauthorized housing schemes.

The spokesperson emphasized that the public should verify with RDA before investing in housing schemes and can also check the information on the RDA website www.rda.gop.pk. The owners of illegal housing schemes and sponsors are misleading the public through advertisements. The Planning Wing of RDA has requested the cybercrime wing and FIA to take legal action against these illegal and misleading advertisements to protect the public from falling into their traps.

The mentioned crimes have been committed by the owners of illegal housing schemes and are also in violation of Rule 37 of the Punjab Development Authorities Private Housing Schemes Rules 2021. Legal action will be taken against them.

Show More

Related Articles

Back to top button