DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Police case registered over deliberately fire set to a hut

کلر سیداں: پولیس نے جھونپڑی کو جان بوجھ کر آگ لگانے پر مقدمہ درج کرلیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،دسمبر,2023)—کنول شمس نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میرا خاوند بیرون ملک ہوتا ہے۔ فاروق سکنہ مظفر آباد ہماری زمین پر فیملی کے ہمراہ ایک جھونپڑی میں رہتا ہے اور ہماری زمینوں کی رکھواکی بھی کرتا ہے میرادیور رضوان اس کو اکثر تنگ کرتا رہتا ہے۔گزشتہ روز میرا بیٹا احمد الحق شور شرابے کی آواز سن کر محمد فاروق کے ڈیرے پر گیا تو میرا دیور رضوان اقبال فاروق کیساتھ جھگڑا کر رہا تھا اور اسی دوران مشتعل ہو کر رضوان اقبال نے فاروق کی جھونپڑی کو آگ لگا دی جسے ہم نے بجھانے کی کوشش کی تا ہم اس وقت تک جھونپڑی میں موجود کپڑے،8عدد چارپائیاں اور دیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو چکا تھا۔وجہ عناد یہ ہے کہ رضوان اقبال محمد فاروق سے جنگل سے درخت کٹواتا تھا جس نے اب درخت کاٹنے سے انکار کر دیا جس پر ملزم نے اس کی جھونپڑی کو آگ لگا دی۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram Ul-Haq Qureshi, December 10, 2023): Kanwal Shams, in her statement while filing a police case, declared that her husband currently resides abroad. Farooq our worker was residing in a hut and looked after our lands. My brother-in-law Rizwan often confronts him, creating frequent tensions.

Yesterday, upon hearing the commotion of my son Ahmed Al-Haq’s dispute with the neighbor, Muhammad Farooq, I rushed to Farooq’s residence. During the heated argument between my son Rizwan Iqbal and Farooq, a fire broke out, initiated by Rizwan Iqbal. We attempted to extinguish it, but by that time, the hut was reduced to ashes, along with clothes, eight pairs of shoes, and other valuable belongings.

The reason for the conflict is that Rizwan Iqbal used to cut trees from the forest, and when Farooq objected to him cutting down a tree, Rizwan refused. This led to the accused setting fire to Farooq’s hut. The police in Kallar Syedan are currently investigating the incident.

طالب علم نے شور مچا کر ذیادتی کی کوشش ناکام بنا دی

Teenage foild being abused after shouting for help

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،دسمبر,2023)—15سالہ طالب علم نے شور مچا کر ذیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔خرم بیگ سکنہ معصوم نگر نے بتایا کہ میرا بیٹا عبداللہ بیگ جو ایک نجی تعلیمی ادارے میں میٹرک کا طالب علم بھی ہے نے پریشانی کے عالم میں مجھے بتایا کہ گزشتہ روز نفاست نامی نوجوان موٹر سائیکل پر آیا اور مجھے ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ بائی پاس پر پل کے نیچے لے جا کر میرے ساتھ ذیادتی کی کوشش کی جو میں نے شور مچا کر ناکام بنا دی جس کے بعد میں وہاں سے پید ل گھر آ رہا تھا کہ نفاست اور اس کے دوست حسن نے مجھے ڈرایا دھمکایا کہ اگر وقوعہ کے بارے میں کسی کو بتایا تو تمہیں جانی نقصان ہو سکتا ہے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم نفاست کو گرفتار کر لیا۔

صوبیدار غلام ربانی کی رہائشگاہ موہڑہ پھڈیال میں سالانہ جشن عید میلاد النبی ﷺکی محفل کا انعقاد کیا گیا

The annual celebration of Eid Milad-ul-Nabi (peace be upon him) was organized at the residence of Subedar Ghulam Rabbani in Mohra Phadial

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،دسمبر,2023)—مسلم لیگ ن کلر سٹی کے سنیئر نائب صدر صوبیدار غلام ربانی کی رہائشگاہ موہڑہ پھڈیال میں سالانہ جشن عید میلاد النبی ﷺکی محفل کا انعقاد کیا گیا۔علامہ نسیم شوکت وراثی نے خطاب اور طیب چشتی،مبشر ہمدانی نے عقیدت کے پھول نچھاور کیئے۔ تقریب میں پیر سید حامد علی شاہ،راجہ ندیم احمد،چوہدری شاہد گجر،چوہدری اخلاق حسین،شیخ حسن سرائیکی،نعمان ظفر بھٹی ایڈووکیٹ،راجہ اسرار ایڈووکیٹ،شاہد جمیل عباسی،نعمان ظفرپٹواری،چوہدری توقیر اسلم،چوہدری نعیم بنارس،عابد حسین زاہدی،شیخ ندیم احمدمحمد سیلم،بابو غالب،بابو ظفر اقبال،فرقان ظفر،عامر بھٹی ایڈووکیٹ،تنویر شیرازی،راجہ محمد اعجاز نے شرکت کی۔

الفت حسین بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of Ulfat Hussain celebrated

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،دسمبر,2023)—پیپلزپارٹی کے رہنما عشرت حسین بھٹی کے بھائی الفت حسین بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں امیدوار این اے 51 آصف شفیق ستی،راجہ غلام قنبر، راجہ خان زمان،محبوب حسین بھٹی، میجرراجہ جاوید،گلفراز کیانی،خان شبیر خان،منیر چشتی و دیگر نے شرکت کی۔

 تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،دسمبر,2023)—مزدور رہنما عبدالصبور بھٹی،چوہدری بابر سہیل،چوہدری یاسر،اعجاز گل،جواد آصف اور عاطف ایوب نے دربار عالیہ مدیکالہ کے سجادہ نشین پیر سید ذوالفقار شاہ گیلانی کے انتقال پر ان کے بیٹوں سید ضامن عباس شاہ اور سید حسن عباس شاہ اور دیگر سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button