Kahuta: Sub Inspector Sardar Ansar Mahmood Appointed At Kahuta Police Station
سب انسپکٹر سردار عنصر محمود تھانہ کہوٹہ میں تعینات
Kabir Ahmed JanjuaDecember 8, 2023
کہوٹہ: (پوٹھوار ڈاٹ کام، 09 دسمبر 2023)— سب انسپکٹر سردار عنصر محمود کو تھانہ کہوٹہ میں ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کا عوام نے خیر مقدم کیا۔
Kahuta: (Pothwar.com, 09 December 2023)— Sub-Inspector Sardar Ansar Mahmood has been Appointed additional SHO at the Kahuta Police Station. His appointment was welcomed by members of the public.
گاؤں کیرل والے بابو زاہد عباسی،طارق عباسی، یاسر عباسی کی والدہ رضائے الہی سے وفات پا گیں
The mother of Babu Zahid Abbasi, Tariq Abbasi, Yasir Abbasi of village Kerail passed away
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9دسمبر2023) یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں کیرل والے بابو زاہد عباسی،طارق عباسی، یاسر عباسی کی والدہ محترمہ اور پٹواری راشد مبارک عباسی کی تائی جان رضائے الہی سے وفات پا گیں ہیں، مرحومہ کی نمازے جنازہ آج مورخہ 9دسمبر2023بروز ہفتہ دن11:30بجے ان کے آبائی گاؤں کیرل میں ادا کیا جائے گا،
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9دسمبر2023) سابق MPA کرنل محمد شبیر اعوان اور چوہدری واحدکا حافظ گلفراز سے اظہار افسوس،گذشتہ روز قبل پی ٹی آئی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات سابق MPA کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری واحد آف پیکاں اور دیگر موضع کلانہ ڈھوک ٹیری والے حافظ گلفراز کی والدہ محترمہ اور حافظ سرفراز کی چچی جان کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی انہوں نے محلہ آڑہ کے مقام پر تظرف ستی کی خالہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9دسمبر2023) راجہ انتخاب عربی کا آصف اقبال ستی کی وفات پر اظہار افسوس، یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں ٹٹھی سیداں والے آصف اقبال ستی جو گذشتہ روز وفات پا گئے تھے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤ ں ٹٹھی سیداں یوسی ہوتھلہ میں ادا کیا گیا آصف اقبال ستی کی وفات پر ان کے قریبی دوست نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ،عمار عربی ستی، ارتطتی عربی ستی،مجتی عربی ستی، امیر عربی ستی حال مقیم سویزرلینڈنے گہرئے غم و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مر حوم کے لواحقین سے ااظہار افسوس اور مر حوم کے ایصال ثواب لیے دعا کی ہے انہوں نے دعا کی ہے ہم مرحوم کی کامل بخشش کے لیے دعا گو ہیں اللہ پاک اپنے پیارے نبی پاک ﷺ کے صدقے مرحوم کی کامل بخشش فرماہیں قبر کی تمام منزلیں آسان فرماہیں،اللہ پاک مرحوم کے تمام لواحقین کو صبر اور صبر پر اجر عظیم عطا فر ماہیں آمین۔