مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8دسمبر2023) پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ پنیالی کے قریب ڈکیتی کی واردات،نامعلوم ڈکیت اسلحہ کی نوک پرٹھیکیدارراجہ طالب کے بیٹے سے موبائل نقدی،اے ٹی ایم کارڈ، لائسنس وغیرہ لے کر فرار ہوگئے،آئے روزڈکیتی کی وارداتوں پر اہلیان علاقہ کا شدید احتجاج، روڈ بلا ک کر دی، ایس ایچ او بشارت عباسی کا ایک ہفتے میں ملزمان گرفتار کرنے کی یقین دھانی پرسابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامرمظہر،سابق وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبدالحمید مغل کی کوششوں سے احتجاج ختم ہوا اور مظاہر ین نے روڈ کو کھولا،پولیس تھانہ کہوٹہ نے زیر دفعہ 392کے تحت مقدمہ درج کر لیا،ٹھیکیدارراجہ طالب کے بیٹے نے ڈکیتی بارے متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ تین نوجوان مسلح پسٹل تھے اور پوٹھوہاری زبان بول رہے تھے۔پولیس کے برقت نہ پہنچنے پر مقامی افراد نے روڈ بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا،جس سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی۔واقعہ کی اطلاع پر سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامرمظہر،سابق وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبدالحمید مغل اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ بشارت عباسی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ایس ایچ او بشارت عباسی نے راجہ عامر مظہر، طالب حسین اوردیگر کو یقین دہانی کرائی کہ ایک ہفتہ کے اندراندر ڈکیتوں کو گرفتار کیا جائے گا جس پر احتجاج ختم کردیا گیااس موقع پر سردار منیب سدوزئی،سید رجب شاہ،راجہ عبادت، راجہ اظہر،راجہ عمران ایڈوکیٹ، سردار واجد اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 8 December 2023) In the incident of robbery near Pinyali area of Kahuta police station, the unknown robber escaped with the mobile cash, ATM card, license, etc. from the son of Raja Talib on gunpoint. After SHO Basharat Abbasi’s assurance of arresting the accused within a week, the protest ended with the efforts of ex-chairman UC Hothla Raja Amir Mazhar, ex-vice chairman UC Dakhali Abdul Hameed Mughal. When the police did not arrive, the local people started protesting by blocking the road, due to which long queues of vehicles were formed. On the information of the incident, former chairman UC Hothla Raja Amir Mazhar, former vice chairman UC Dakhali Abdul Hameed Mughal, and SHO of Kahuta police station Basharat Abbasi reached the spot with a heavy contingent. Basharat Abbasi assured Raja Amir Mazhar, Talib Hussain, and others that the dacoits would be arrested within a week, on which the protest was ended.
جتنے کام میں نے کرائے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی,راجہ صغیر احمد
As many works as I have done, there is no example of this in the past, Raja Sagheer Ahmed
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8دسمبر2023) سابق MPAراجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ دورمیں جتنے ترقیاتی کام کرائے ہیں وہ ایک بڑا ریکارڈ ہے جتنے کام میں نے کرائے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی موقع ملاتو عوام کا دوبارہ خادم بن کر دوبارہ خدمت کروں گا،عوام اپنے حلقے کے مسائل کو دیکھتے ہوئے اپنے ووٹ کا صیح استعمال کریں تاکہ حلقے میں ترقیاتی کاموں کا ٹوٹا ہوا رشتہ دوبارہ شروع ہو سکے،ا ن خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمدنے اپنے ایک بیان میں کیاا نہوں نے کہا کہ الیکشن 2013میں آزاد الیکشن لڑا ہار گیا 2018میں آزاد الیکشن لڑا جیت گیا،2022میں ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا جیت گیا،حلقے کی ایک ایک یونین کونسل اور یونین کونسل کے ایک ایک گاؤں اور اپنے حلقے کی عوام کو اچھی طرع جانتا ہوں انہوں نے جتنے ترقیاتی کام میں نے اپنے دور میں کرائے ہیں ان کی سابقہ دور میں مثال نہیں ملتی آمدہ الیکشن2024کے لیے ن لیگ کا ٹکٹ اپلائی کیا ہے الیکشن میں بھر پور حصہ لوں گا عوام کے تعاون سے الیکشن جیت کر ترقیاتی کاموں کا سلسلہ دوبارہ شروع کروں گا۔
اسلام آباد میں شروع ہونیوالی ورلڈ جونیئرتائیکوانڈو چیمپئن شپ میں تحصیل کہوٹہ کے کھلاڑیوں کو بھی مواقع فراہم کئے جائیں گئے
In the World Junior Taekwondo Championship that started in Islamabad, opportunities were also provided to the players of Tehsil Kahuta
کہو ٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر ،8دسمبر2023)— صدرپاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل(ر)وسیم احمدجنجوعہ نے کہا ہے کہ18 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہونیوالی ورلڈ جونیئرتائیکوانڈو چیمپئن شپ میں تحصیل کہوٹہ کے کھلاڑیوں کو بھی مواقع فراہم کئے جائیں گئے۔ وہ ورلڈ تائیکوانڈو کیئرپروگرام کے سلسلے میں ارم ماڈل سکول اینڈ کالج کہوٹہ میں کھلاڑیوں کو سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب سے پرنسپل ارم ماڈل سکول اینڈ کالج کہوٹہ مسزارم سکندر جنجوعہ نے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تحصیل کہوٹہ میں تائیکوانڈو کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا۔صحت مند معاشرے کے قیام کے لیئے کھیلیں انتہائی مفید ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے والدین نے کہا کہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا خوش آئند اقدام ہے۔ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ کی انتظامیہ اور مسز ارم سکندر جنجوعہ نے تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں اور طلباء و طالبات میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ورلڈ لیول کا پروگرام کہوٹہ لا کر انقلابی اقدام کیا۔علاقہ کے لیئے انکی خدمات ناقابل فراموش اور لائق تحسین ہیں۔اس موقع پر طلبا و طالبات نے تائیکوانڈو میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔تقریب کے آخر میں صدرپاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کرنل (ر) وسیم احمدجنجوعہ اور پرنسپل ارم ماڈل سکول اینڈ کالج کہوٹہ مسز ارم سکندر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔