DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Al Khidmat Foundation Donates State-of-the-Art Auto Chemistry Analyzer to THQ Hospital , Inaugurated by Chaudhry Munir Hussain”

الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں نے جدید مشین آٹو کیمسٹری اینلائزرتحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں کو عطیہ کر دی، افتتاح چوہدری منیر حسین نے کیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07،دسمبر,2023)—الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں نے 18 لاکھ سے زائد مالیت کی مختلف امراض کی تشخیص کی جدید مشین آٹو کیمسٹری اینلائزرتحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں کو عطیہ کر دی،جس کا باضابطہ افتتاح بدھ کے روز الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدر چوہدری منیر حسین نے کیا اس موقع پر الخدمت کے ضلعی جنرل سیکرٹری جاوید اختر،جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عتیق احمد عباسی،جاوید اختر،چوہدری ابرار حسین،محمد توقیراعوان،حاجی ریاست حسین،محمد اعجاز بٹ،راجہ محبوب چوہان،حاجی شوکت علی،چوہدری عرفان،چوہدری یونس منہاس،حاجی اخلاق حسین،راجہ محمد فیاض منگال،توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی و دیگر بھی موجود تھے۔چوہدری منیر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن زندگی کے تمام شعبوں میں بلارنگ و نسل و مذہب خدمت کو اپنا فریضہ سمجھتی ہے الخدمت نے ایسی جدید مشین کلر ہسپتال کے سپرد کی ہے جو ضلع راولپنڈی کے کسی بھی ٹی ایچ کیو ہسپتال میں موجود نہیں۔الخدمت فاونڈیشن کے مقامی صدر توقیراعوان نے کہا کہ الخدمت بہت جلد ٹی ایچ کیو ہسپتال میں صاف پانی کی فراہمی کے لیئے فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین نے کہا کہ الخدمت کی جانب سے جو جدید مشین عطیہ کی ہے یہ خون کی کیمسٹری تجزیہ کرنے والی مشین ہے،جو ڈاکٹروں کو خون میں موجود کیمیائی مادوں کے مواد کا پتہ لگا کر گردوں کے افعال، جگر کے کام،خون میں شوگر اور لپڈ، الیکٹرولائٹ،جمنے وغیرہ کی تشخیص میں مدد فراہم کرتی ہے اور اس کے تمام ٹیسٹ بازار کی نسبت اسی فیصد سے بھی کم لاگت پر کیئے جائیں گے۔،اس موقع پر ڈاکٹر سلیم شہزاد گوندل،ڈاکٹر عمیر رانا،ڈاکٹر توقیر مقصود بھی موجود تھے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 7, 2023) — Al Khidmat Foundation in Kallar Syedan has generously contributed a state-of-the-art Auto Chemistry Analyzer, valued at over 18 lakhs, for the diagnosis of various diseases to the Headquarter Hospital in Kallar Syedan. The official inauguration ceremony took place on Wednesday, organized by the district president of Al Khidmat Foundation, Chaudhry Munir Hussain.

The event was attended by local dignitaries, including District General Secretary Javed Akhtar, Jamat-e-Islami’s District General Secretary Maulana Atiq Ahmed Abbasi, Javed Akhtar, Chaudhry Abrar Hussain, Muhammad Tauqir Awan, Haji Riyasat Hussain, Muhammad Ijaz Butt, Raja Mahboob Chohan, Haji Shaukat Ali, Chaudhry Irfan, Chaudhry Yunus Minhas, Haji Akhlaq Hussain, Raja Muhammad Fayaz Mangal, Tauqir Islam, Sheikh Hasan Saraiki, and others.

واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب آج بروز جمعرات صبح دس بجے ہو رہی ہے

The inauguration ceremony of the water filtration plant is taking place today at 10 am on Thursday

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07،دسمبر,2023)—الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے تحصیل جوڈیشل کمپلیکس کلرسیداں میں 18 لاکھ کی لاگت سے قائم واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب آج بروز جمعرات صبح دس بجے ہو رہی ہے جس میں پاکستان بار کونسل کے رکن قلب عباس مہمان خصوصی جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر چوہدری منیر حسین تقریب کی صدارت کریں گے۔

ڈریال میں ملک شکیل اور جمیل کی والدہ انتقال کر گئیں

Malik Shakeel and Jameel’s mother passed away in village Daryal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07،دسمبر,2023)—ملک جمشید اختر کی بیوہ،چچا محمد ذاکر مرحوم کی بھابھی ملک شکیل اور جمیل کی والدہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ جمعرات صبح 10بجے گاوں ڈریال کلر سیداں میں ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. کرپشن زدہ معاژرے میں عطیات سے ھی کم چل سکتا ھے ورنہ ایک سرکاری افسر پر ماھانہ کروڑوں کا خرچہ حکومت کرتی ھے مگر ایک عام مشیں ھسپتال کو نہیں دے سکتی۔نظام کو بدلنے کی ضرورت ھے۔بیوروکریسی کی جگہ لوکل گورنمنٹ اور عوامی نماٰیندے تحصیل اور ضلع کا نظام چلائیں۔

Back to top button