DailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJk: Minister for Mangala Dam and Housing Authority Azad Kashmir Ch Qasim Majeed press conference at Chakswari Press Club.

وزیر امور منگلا ڈیم و ہاؤسنگ اتھارٹی آزادکشمیر چودھری قاسم مجید چکسواری پریس کلب کے دورے کے دوران صحافیوں سے خطاب

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,07,دسمبر,2023) — وزیر امور منگلا ڈیم و ہاؤسنگ اتھارٹی آزادکشمیر چودھری قاسم مجید نے کہا ہے کہ آج سے دوسا ل قبل جب میں نے سیاست کے میدان میں قدم رکھا تو میرے مخالفین دعوے کر رہے تھے کہ قاسم مجید الیکشن نہیں جیت سکے گا۔ اللہ نے مجھے عزت دی اور میں الیکشن جیت گیا اور دو سال تک اپوزیشن میں رہا۔ دو سال بعد اللہ کے فضل وکرم سے میں وزیر بھی بن گیا۔ ہم انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتے لیکن جب ہم اپوزیشن میں رہے تو ہمارے حلقہ کے ساتھ امتیازی سلوک برتا گیا جس کی سب سے بڑی مثال رٹھوعہ ہریام پل ہے۔یہ پل ضلع میرپور کا نہیں بلکہ ڈویژن میرپور کا مسئلہ ہے لیکن پانچ سال مسلم لیگ ن کے اور دو سال پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اس پل پر کوئی کام نہ ہو سکا۔ آج سے ایک سال قبل وزیر اعظم تنویر الیاس اسلام گڑھ تشریف لائے اور اعلان کیا کہ پل بنائیں گے لیکن اس پر کوئی کام نہ ہو سکا۔ ان شاء اللہ دسمبر میں رٹھوعہ ہریام پل پر کام شروع ہو جائے گا۔میں نے اپنے حلقہ میں 32.8کلومیٹر سڑکیں دی ہیں اس کے علاوہ جو لوکل سڑکیں بنی ہیں وہ علیحدہ ہیں۔اس علاقہ کا سب سے بڑ امسئلہ بہت جلد حل کریں گے۔ شعبہء تعلیم میں انقلابی تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں۔میں میڈیا سے امید رکھتا ہوں کہ آپ ہمارے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے اور تعمیری تنقید کے ذریعہ ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے۔میڈیا اور سیاست ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ ہم چاہتے ہیں کہ نان فنکشنل سکولوں کو بند کیا جائے اور ان کاسٹاف قریب ترین سکولوں میں منتقل کیا جائے تا کہ ہمارے تعلیمی اخراجات بچ سکیں۔ آن ڈیوٹی سسٹم ختم کریں گے اور اساتذہ کو ان کی اصل جائے تعیناتی پر بھیجیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ میرا محکمہ بظاہر تو چھوٹا سا نظر آتا ہے لیکن یہ بہت بڑا درد سر بھی ہے۔ ہم نے اضافی کنبہ جات کو بھی منظور کروا لیا ہے۔نیو ٹاؤنز اینڈ نیو سٹی کی آمدن بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ہم خالی عمارتوں کو کرایہ پر دیں گے تا کہ لوگ نیو ٹاؤنز میں آ جا سکیں۔انھوں نے مزید کہا کہ بہت جلد ڈائیکس کی منظور ی کروائیں گے تا کہ ان پر دوبارہ کام شروع ہو سکے۔چکسواری پریس کلب کے پلاٹ پر آپ عمارت کا کام شروع کریں میں دس لاکھ روپے دوں گا۔ باقی دوستوں سے بھی تعاون کروائیں گے۔ آپ کی عمارت نہایت ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے چکسواری پریس کلب کے دورے کے دوران صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے گورنمنٹ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چکسواری اورچودھری عبدالکریم گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چکسواری کادورہ کیا اداروں کے حل طلب مسائل سنے اورحل کی یقین دہائی کرائی۔ کالجز کے ماحول اور ڈسپلن کی تعریف کی اور تدریسی سٹاف کی کمی کو پورا کر کے بی ایس سی کی کلاسز چلانے کا اعلان بھی کیا۔ انھوں نے چکسواری پریس کلب کے صحافیوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہاکہ چکسواری پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کی ہے اور مسائل کی نشاندہی کی ہے۔ اس موقع پر سابق میڈیا ایڈوائزر یاسر ممتاز چودھری قائم مقام،چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری حاجی تاسب حسین چودھری چیئرمین یونین کونسل پنیام چودھری بشیر پرواز،پی آر او چودھری طلعت سرکار،صدر چکسواری پریس کلب اللہ دتہ بسمل،سینئر نائب صدر محمد اسحاق خواجہ،سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی،نائب صدر تاج جالب،سرپرست اعلیٰ محمد اقبا ل خواجہ،سابق سینئر نائب صدر عابد حسین چودھری چئیرمین سپریم کونسل محمد رفیق بھٹی،عدیل رفیق بھٹی،چودھری پیر نوازش علی،چودھری امان منظور اور دیگر بھی موجود تھے۔صدر چکسواری پریس کلب اللہ دتہ بسمل نے چکسواری پریس کلب کے عہدیداروں واراکین کے ہمراہ مہمان گرامی اور دیگر احباب کا پریس کلب کے دفتر آمدپر شاندار استقبال کیا۔

Chakswari: (Pothwar.com, Allah Dutta Bismill, 07, December 2023) The Minister of Water Resources and Housing Authority, Azad Kashmir, Chaudhry Qasim Majid, announced today that significant developmental initiatives are set to commence in the region. Addressing a gathering, he reflected on his political journey, emphasizing how, despite initial skepticism, he won the elections and served in the opposition for two years before becoming the minister.

Chaudhry Qasim Majid highlighted the longstanding issue of the Rathoa Haryam Bridge, situated in the Mirpur district, which has been neglected by previous governments. He expressed gratitude to Prime Minister Tanvir Ilyas for committing to the bridge’s construction a year ago. The actual work on the Rathoa Haryam Bridge is scheduled to begin in December, according to the minister.

In addition to the bridge, the minister revealed that he has allocated funds for the construction of 32.8 kilometers of roads in his constituency. He pledged to address the region’s challenges promptly and bring revolutionary changes to the education sector. Chaudhry Qasim Majid urged the media to collaborate with the government, expressing hope for constructive criticism that would guide their leadership.

Discussing education reforms, the minister proposed the closure of non-functional schools, with staff relocated to the nearest functional schools to optimize educational expenditures. Furthermore, he announced plans to abolish the duty system, ensuring teachers are appointed based on merit. Despite the seemingly modest appearance of his department, he stressed the significant challenges it faces.

To stimulate economic growth, the minister outlined initiatives to increase the influx of New Towns and New Cities. Vacant buildings will be offered for rent to encourage people to settle in these areas. Additionally, the approval of development plans for Dikes is imminent to restart their operations.

Chaudhry Qasim Majid called for collective efforts to initiate construction work on the Chakswari Press Club plot, contributing Rs. 100,000 himself. He expressed gratitude to the media during his visit, acknowledging the positive journalism and issue highlighting carried out by the Chakswari Press Club.

Notable personalities present at the event included Yassar Mumtaz, former media advisor; Haji Tasab Hussain Chaudhry, Chairman Municipal Committee Chakswari; Bashir Parwaz, Union Council Panyam Chairman; Chaudhry Talat Sarkar, PRO Chakswari; Allah Ditta Bismill, President Chakswari Press Club; Muhammad Ishaq Khwaja, Senior Vice President; Anwar Mahmood Ghazali, Secretary-General; Taj Jaleeb, Vice President; and others.

The President of Chakswari Press Club, Allah Ditta Bismill, welcomed the guests and thanked them for their presence. The event concluded with the President expressing gratitude to the elected officials and attendees for their continued support.

چودھری محمدایوب مرحوم کی پہلی برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

The first anniversary of late Ch Mohammad Ayub was observed with devotion and respect

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,07,دسمبر,2023) — فیض پورشریف کے ممتاز سیاسی سماجی راہنماچودھری محمدیعقوب مرحوم کے فرزند اورچودھری عبدالقیوم چودھری محمدفاروق کے بھائی اورچودھری غضنفراقبال کے خالہ زاد بھائی چودھری محمدایوب مرحوم کی پہلی برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی اس موقع پر خاندان کے جملہ مرحومین کے لئے سالانہ ختم شریف کااہتمام کیاگیاچودھری محمدیعقوب مرحوم اورچودھری محمدایوب مرحوم کی ارواح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی فاتحہ خوانی نعت خوانی اوردعائے مغفرت کااہتمام کیاگیا دعائیہ تقریب میں مرحوم کے عزیز واقارب سیاسی سماجی کاروباری شخصیات اورعوام علاقہ نے شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button