کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,06،دسمبر,2023)— الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں نے لاکھوں روپے کی لاگت سے امراض کی تشخیص کی جدید مشین کیمسٹری اینلائزرتحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں کو عطیہ کر دی،جس کا باضابطہ افتتاح آج بروز بدھ دن گیارہ بجے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ہو گا۔ یہ مشین ایک ایسا آلہ ہے جو جسمانی رطوبتوں میں ایک مخصوص کیمیائی ساخت کی پیمائش کرنے کے لیے فوٹو الیکٹرک رنگ میٹرک اصول کا استعمال کرتا ہے۔ یہ ایک قسم کی خون کی کیمسٹری تجزیہ کرنے والی مشین ہے، جو ڈاکٹروں کو خون میں موجود کیمیائی مادوں کے مواد کا پتہ لگا کر گردوں کے افعال، جگر کے کام، خون میں شوگر اور لپڈ، الیکٹرولائٹ، جمنے وغیرہ کی تشخیص میں مدد کرتی ہے،کیمسٹری تجزیہ کرنے والی مشین ڈاکٹروں کی تشخیص اور علاج کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔یاد رہے کہ اس طرح کی مشین ضلع راولپنڈی کے کسی بھی تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں موجود نہیں ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 6, 2023) – Al Khidmat Foundation Kallar Syedan has generously contributed a state-of-the-art Chemistry Analyzer machine, worth lakhs of rupees, to the Headquarter Hospital in Kallar Syedan. The official inauguration of this valuable machine is scheduled for Wednesday at 11 AM in the THQ Hospital Kallar Syedan.
This machine utilizes the principles of photometric spectroscopy to measure a specific chemical composition in bodily fluids. It serves as a type of blood chemistry analyzer, assisting doctors in identifying chemical substances in the blood related to organ functions, blood sugar and lipids levels, electrolytes, and more. The Chemistry Analyzer plays a crucial role in facilitating doctors’ diagnosis and treatment.
It is noteworthy that this type of machine is not currently available at any Tehsil Headquarter Hospital in Rawalpindi district.”
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی کی ریکارڈ کارکردگی پر دو اعزازات
Two awards for record performance of Punjab Highway Patrol Post Chauk Pindori
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,06،دسمبر,2023)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی کی ریکارڈ کارکردگی پر دو اعزازات۔تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی(کلرسیداں) نے ماہ نومبر میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر راولپنڈی رینج میں اول قرار پائی۔پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی کے عبدالصغیر اے ایس ائی کو آفیسر آف دی منتھ قرار دیا گیا۔ماہ نومبر میں پوری راولپنڈی رینج میں پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی نے سب سے زیادہ اسلحہ منشیات بدوں نمبر موٹر سائیکلوں گاڑیوں و دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مقدمات درج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل تھانہ جات کیا۔جس کے بعد ایس ایس پی راولپنڈی ریجن راولپنڈی جناب محمد بن اشرف نے اچھی کارکردگی پر پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی کو پوری رینج میں اول پوزیشن دی اور پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی کی بیٹ روات کلر سیداں روڈ کو کرائم فری ایریا بنانے پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی چوہدری عامر علی اور محرران عاطف حسین شاہ ارتضی حسین، راجہ عاصم کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ اچھی کارکردگی کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
ماہ نومبر کے دوران ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کی گئی کارروائی میں 1579 گاڑیوں کے ای لائن چالان
E-line challan of 1579 vehicles in the action taken against traffic irregularities during the month of November
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,06،دسمبر,2023)—ڈی ایس پی ٹریفک رورل ملک اظہر محمود اعوان کی زیر نگرانی انچارج سٹی ٹریفک وارڈن انسپکٹر راجہ عامر رحمان اور بیٹ انچارج عادل منیر نے ماہ نومبر کے دوران ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کی گئی کارروائی میں 1579 گاڑیوں کے ای لائن چالان مرتب کر کے ان سے 742900روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروادی ہے۔انہوں نے یہ کاروائی ون وے کی خلاف ورزی،بدون لائسنس،دھواں دینے والی گاڑیوں،کم عمر ڈرائیوروں اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کی ہے۔انہوں نے کم عمر موٹر سائیکل سواروں کیخلاف 65ایف آئی آرز بھی درج کی ہیں اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ادھر ڈی ایس پی ٹریفک ملک اظہر اعوان نے گزشتہ دو ہفتوں کے روات کلر روڈ پر ناکہ بندی کر کے مسافروں سے زائد کرایہ کی وصولی،اوورلوڈنگ اور بدتمیز ی کرنے پر بھی درجنوں مسافر گاڑیوں کے چالان بھی کئے ہیں۔