DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: The 20th Annual Ghakhar Talent Award was held in grand style

بیسواںواں سالانہ گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ کا شاندار انعقاد

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6دسمبر2023)
بیسواںواں سالانہ گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ کا شاندار انعقادسابقہ روایات کو پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے زیر اہتمام 20واں سالانہ گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ 2023 کا انعقاد۔ گکھڑ قبیلہ سے خواتین و حضرات اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ نمایاں شخصیات میں جنرل مسعودالرحمان کیانی،سابق ایم پی اے راجہ طارق کیانی، بریگیڈئیر اعجاز قمر کیانی، بریگیڈئیر سلطان شیر افگن کیانی،چئیرمین ضلع کونسل میرپور نوید گوگا کے علاوہ پاکستان آزاد کشمیر اور بیرون ملک سے گکھڑ قبیلہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ تمام مہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال کیا گیا مقررین نے اپنے خطابات میں پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی طرف سے کامیاب ٹیلنٹ ایوارڈ کے انعقاد پر تمام انتظامیہ کو مبارکباد دی اور اپنے بھرپور تعاون کا اظہار رجسٹریشن کمیٹی کی تیار کردہ میرٹ لسٹ کے مطابق میٹرک،انٹرمیڈیٹ،گریجویشن اول دوم سوم آنے والے طلبا و طالبات کو نقد انعامات،شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس دیے گئے۔ جبکہ راجہ اللہ داد خان میموریل سکالرشپ برائے میٹرک ایک لاکھ روپیہ بذریعہ راجہ چنگیز سلطان آف شکر پڑیاں، کیپٹن راجہ علی گوہر خان میموریل سکالر شپ برائے انٹر میڈیٹ بذریعہ بریگیڈیئر سلطان شیر افگن کیانی ستارہ جرآت مبلغ ایک لاکھ روپیہ دیا گیا۔ مولوی عبدالغنی میموریل میڈیکل ایجوکیشن اسکالرشپ مبلغ ایک لاکھ روپے بذریعہ جنرل ڈاکٹر مسعودالرحمان کیانی دیے گئے۔تقریب میں راجہ مہتاب خان کو راجہ نادر خان شہید ایوارڈ، بین الاقوامی شہرت یافتہ ہارٹ سپیشلسٹ جنرل ڈاکٹر مسعودالرحمان کیانی کو سلطان مقرب خان ایوارڈ اور ائیر مارشل راجہ شاہد حامد(مرحوم) ستارہ امتیاز ملٹری کو کیگوہر ایوارڈ سے نوازا گیا جو کہ ان کے بیٹے ہارون حامد نے وصول کیا۔ تقریب میں آئیندہ کیلئے مختلف مزید سکالرشپس کا اعلان بھی کیا گیا تقریب کے دوران جن مقررین نے خطاب کیا ان میں نمایاں طور پر جنرل ڈاکٹر مسعودالرحمان کیانی،راجہ طارق کیانی سابق ایم پی اے، مشہور جرنلسٹ سجاد اظہر، سابق سٹیشن کمانڈر راولپنڈی بریگیڈیئر اعجاز قمر کیانی، راجہ ہارون حامد،چئیرمین ضلع کونسل میرپور نوید گوگا، راجہ پرویز اختر کیانی،چکوال گکھڑ فیڈریشن کے سرپرست ڈاکٹر عابد کیانی، جہلم سے راجہ محمود کیانی،گکھڑ فیڈریشن ضلع جہلم ویلی کے صدر محمد عمران کیانی،گکھڑ فیڈریشن کے سرپرست کرنل عتیق الزماں کیانی،مایہ ناز میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر ارم شاکر کیانی،سابق مئیر لوٹن (برطانیہ) وحید اکبر کیانی، اوور سیز کوآرڈینیٹر شکیل حیدر کیانی،وائس چیرمین گکھڑ فیڈریشن محمد تاج کیانی،چیف آرگنائزر کیپٹن فائز اختر کیانی اور چئیرمین پاکستان گکھڑ فیڈریشن کرنل راجہ محمد طارق کمال نے اپنے خطاب میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور انعامات لینے والوں کو مبارکباد پیش کی اور پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے عہدیداران راجہ خالد محمود کیانی،محمد منیر راجہ، کرنل راجہ کاشف سلطان،محمد تاج کیانی،جاوید حسین کیانی،شاہد محمود کیانی،محمد عمر افضل کیانی،زبیر کامران کیانی،راجہ شکیل حیدر کیانی،کیپٹن فائز اختر کیانی اور راجہ تسلیم احمد کیانی کو بھرپور محنت کے ساتھ پروگرام کو تکمیل تک پہنچانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائص سیکرٹری جنرل پاکستان گکھڑ فیڈریشن راجہ تسلیم احمد کیانی نے ادا کیے۔

“Mator: (Pothwar.com, Kabir Ahmad Janjua, December 6, 2023) – The 20th Annual Gakhar Talent Awards Ceremony, organized by the Pakistan Ghakhar Federation, took place, breaking previous traditions. A significant number of men, women, students, and scholars from the Ghakhar tribe participated in the event. Distinguished personalities, including General Masood-ul-Rahman Kiani, former MPA Raja Tariq Kiani, Brigadier Ijaz Qamar Kiani, Brigadier Sultan Sher Afghan Kiani, Chairman District Council Mirpur Naveed Goga, along with many from Pakistan-administered Kashmir and abroad, attended the ceremony.

During their speeches, the dignitaries congratulated the organizing committee on the successful Talent Awards and expressed their wholehearted support. According to the prepared merit list by the registration committee, cash prizes, shields, and certificates were awarded to students in the Matric, Intermediate, and Graduation categories. Raja Allah Dad Khan Memorial Scholarship of one lakh rupees was presented by Raja Changaiz Sultan of Shakar Pariyan, Captain Raja Ali Gohar Khan Memorial Scholarship for Intermediates was awarded by Brigadier Sultan Sher Afghan Kiani Star of Courage.

Maulvi Abdul Ghani Memorial Medical Education Scholarship of one lakh rupees was given by General Dr. Masood-ul-Rahman Kiani. In addition, Raja Mehtab Khan received the Raja Nader Khan Shaheed Award, internationally renowned Heart Specialist General Dr. Masood-ul-Rahman Kiani was honored with the Sultan Maqbool Khan Award, and Air Marshal Raja Shahid Hameed (late) was recognized with the Award, received by his son Haroon Hameed.

Future scholarship announcements were also made during the ceremony. Prominent figures like General Dr. Masood-ul-Rahman Kiani, Raja Tariq Kiani, former MPA, renowned journalist Sajjad Azhar, former Station Commander Rawalpindi Brigadier Ijaz Qamar Kiani, Raja Haroon Hameed, Chairman District Council Mirpur Naveed Goga, Raja Pervez Akhtar Kiani, Chakwal Ghakhar Federation Chief Dr. Abid Kiani, Raja Mahmood Kiani from Jhelum, President of Gakhar Federation District Jhelum Muhammad Imran Kiani, and Colonel Atiq-ul-Zaman Kiani were present at the event.

The organizers expressed gratitude to all participants and extended congratulations to the awardees. Colonel Raja Muhammad Tariq Kamal, Chairman of the Pakistan Ghakhar Federation, acknowledged the dedication of the federation’s representatives, including Raja Khalid Mahmood Kiani, Muhammad Munir Raja, Colonel Raja Kashif Sultan, Muhammad Taj Kiani, Javed Hussain Kiani, Shahid Mahmood Kiani, Muhammad Umar Aftab Kiani, Zabair Kamran Kiani, Raja Shakil Haider Kiani, Captain Faiz Akhtar Kiani, and Raja Tasleem Ahmed Kiani, for successfully completing the program.”

پنیالی سندواں سیداں کے مقام پربیل دوڑ کا مقابلہ

Bull racing competition held at Pinyali Sandwan Sayedan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6دسمبر2023)
پنیالی سندواں سیداں کے مقام پربیل دوڑ کا مقابلہ،سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد،سابق ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی،”شہزادہ پوٹھوہار “سردار منیب سدزوئی کا بطورمہمان خصوصی شرکت، دوڑ جتنے والے بیل مالکان 3عدد موٹر سائیکل انعام دیے گے،بڑھی تعداد میں شائقین کی شرکت،میدان میں پہنچتے ہی سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد،سابق ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی،”شہزادہ پوٹھوہار “سردار منیب سدزوئی کاپر تباک استقبال کیا،اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیل دوڑپوٹھوہار کی ثقافت ہے بیل دوڑ جو اپنی الگ تھلگ اور خاص ثقافت کا حامل ہے خطہ پوٹھوہار کا انگ انگ صوبے کی فطرتی کامانگ رکھتا ہے۔ بیل دوڑ کا انعقاد کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ عوام کو اس امر سے واقف کرایا جائے کہ خطہ پوٹھوہار ایک اکائی ہے اور اپنی الگ شناخت کا حامل ہے انہو ں نے کہا کہ بیل دوڑ پوٹھوہار مقبول کھیل ہے اور کوئی گاوں ایسا نہیں ہے جس گاوں میں بیل کی جوڑیاں نہ ہوں شوقین حضرات نے بڑے بڑے گروپ تشکیل دے رکھے ہیں اور ان کے خوبصورت بیل دیکھ کر خوشی ہوئی ہے اور کامیاب پروگرام کے انعقاد پر منظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اس موقع پر راجہ طاہر ڈوڈ، سید نذابت نقوی، راجہ ممتاز تاجو،راجہ ندیم آف جباں،سردار واجد آف گرمالہ،ملک طاہر بھون، ملک قاسم چشتی،ملک ربانی سمیت دیگر بڑھی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔

راجہ محمد نذیر ایڈووکیٹ آف مٹور بھی میدان میں آ گے این اے 51 مری کہوٹہ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

Raja Muhammad Nazir Advocate of Mator will also contest the election from NA-51 Murree Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6دسمبر2023)
این اے 51 کی سیاست میں بڑی تبدیلی معروف وکیل سابق کوآرڈینیٹر ٹو چیرمین پارلیمانی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین و سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈوثرن راجہ محمد نذیر ایڈووکیٹ آف مٹور بھی میدان میں آ گے این اے 51 مری کہوٹہ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ، راجہ نذیر ایڈووکیٹ نے پارٹی ٹکٹ کے لیے بظابطہ درخواست پپپلز سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی، راجہ نذیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور صداقت عباسی نے مشکل وقت میں حلقے کے عوام کو چھوڑا ھے انھوں نے کہا حلقے کہ عوام کو تنہا چھوڑیں گے اور نہ ہی کسی امپورٹیڈ امیدوار کے حوالے کریں گے، راجہ نذیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ درالحکومت کے سنگم میں ھو نے کے باوجود حلقہ این اے 51 کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،پی پی پی رہنماء راجہ نذیر ایڈووکیٹ نے کہا اگر پارٹی نے ان کو ٹکٹ دیا تو علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات ایک کرتے ھوے حلقہ این اے 51 کو ماڈل حلقہ بناہیں گے۔

کہوٹہ اور گردونواح میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ہر دوکاندار کا اپنا ریٹ

Inflation in Kahuta and its surroundings is skyrocketing. Every shopkeeper has his own rate

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6دسمبر2023)
انتظامیہ ستو پی کر سو گئی،عوام دوکانداروں سے لٹنے لگنے، کہوٹہ اور گردونواح میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ہر دوکاندار کا اپنا ریٹ چکن گوشت انڈے دالیں سبزی فروٹ آٹا گھی چینی سبزی فروٹ عوام کی پہنچ سے دور رات کو سوتے صبح جاگتے ہیں تو ریٹ 5 سے 10 روپے بڑھا دیے جاتے ہیں ناجائز منافع خوری ذخیرہ اندوزی اور دو نمبر اشیاء خوردونش ادویات کی فروخت دھڑے سے جاری پٹرول ڈیزل سستا ہونے کے باوجود کرائے کم نہ ہوئے ریٹ لسٹ دیکر ہزاروں روپے وصول کر لیے جاتے ہیں مگر ان پر عمل در آمد نہیں کروایا جاتا ہے انتظامیہ دفترون سے باہر نکلنے سے قاصر ہے جبکہ ہوٹلوں پر باسی کھانے مہنگے داموں فروخت ہوتے ہیں تندوروں پر کم وزن روٹی مہنگے داموں فروخت ہوتی ہے روزانہ چھ سے سات ٹینکر کیمیکل پوڈر ملا دودھ دہی ٹنوں سے حساب سے باہر سے کہوٹہ لا کر فروخت کیا جاتا یے اسی طرح دو نمبر ادویات ٹیکے فروخت ہو رہے ہیں محکمہ صحت کے اہلکاران کی ملی بھگت سے یہ دھندہ عروج پر ہے عوام علاقہ شہریوں نے کمشنر راولپنڈی وزیر اعلی پنجاب سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔

کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور راجہ عمران ضمیرکی ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ سے ملاقات

Colonel (Rtd) Waseem Janjua MPA candidate and Raja Imran Zameer met with Arsalan Asghar Kayani Advocate

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6دسمبر2023)
کرنل (ر) وسیم جنجوعہ امیدوار برائےMPAاور راجہ عمران ضمیرکی ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ سے ملاقات، عمرئے کی ادائیگی پر مبارکبا د،گذشتہ روز ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PP7 کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی نوجوان قانون دان جنرل سیکرٹری ہومین رائٹس کمیٹی ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ آمد عمرہ کی ادائیگی پر ارسلان کیانی کو مبارکباد دی اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی اور راجہ عبدالقدیر بھی موجود تھے۔ ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ نے اپنے معزز مہمانوں کو آب ز م زم اور مدینے پاک کی کھجوریں پیش کیں۔

پی ٹی آئی کارکن تظرف ستی کی خالہ جان وفات پا گیں

PTI activist Tazraf Satti’s aunt passed away

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6دسمبر2023)
پی ٹی آئی کارکن تظرف ستی کی خالہ جان وفات پا گیں،نمازے جنازہ میں سابقMNAغلام مرتضیٰ ستی،راجہ جاوید اختر سمیت بڑھی تعدادمیں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، مرحومہ کا نمازے جنازہ محلہ آڑہ والے قبر ستان میں ادا کیا گیانمازے جنازہ میں سابقMNAغلام مر تضیٰ ستی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون، معروف سیاسی وکاروباری شخصیت راجہ جاوید اختر،ثاقب ستی نڑھ،سہیل ستی، ٹھیکیدار قمر عباسی، عطا محمد عباسی،سابق چیئرمین عنائت اللہ ستی، نوجوان سیاسی شخصیت عدیل افضل،احسان ستی نڑھ، ساجد ستی ڈھوک گلہ،یوتھ ونگ عابد اقبال عباسی، ملک ہارون بنارس،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button