کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04،دسمبر,2023)— جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور سابق رکن قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک جس بھنور میں پھنس چکا ہے اس سے نکالنے میں کاروباری طبقہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے کیونکہ کوئی بھی ملک بیرونی قرضوں سے تادیر نہیں چل سکتا انہوں نے چوہدری ظفر یاسین کے کاروباری مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتیھوئے کہا کہ ملک معاشی طور پر سنگین خطرات سے دوچار ہے اس صورتحال کے وہ لوگ ذمہ دار ہیں جو اس پر حکومتیں کرتے رہے جن کی نااہلیاں اور نالائقیاں کھل کر سامنے آ چکی ہیں اب بھی کوئی آزمائے ہوئے ناکام لوگوں کو ہی روشنی کی کرن سمجھتا ہے تو اس کی سوچ پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت سب کی پہلی ترجیح ملک کو معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہونا چاہیئے ہمارا کاروباری طبقہ اس کے لیئے اپنا کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے انہوں نے اس کے لئے بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے اعتماد کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب تو یہ سمندر پار پاکستانی یہاں ایک پلاٹ لینے سے بھی ڈرتے ہیں کہ اس پر قبضہ ہو جائے گا۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سید عارف شیرازی،عتیق احمد عباسی، سید عزیر حامد،خالد محمود مرزا امیدوار پی پی 10،، سید اسماعیل شاہ صدرانتخابی کمیٹی این اے 53،چوہدری محمد یاسین، انشاملک،ملک محمد عارف،ڈاکٹر طاہر فاروق، محمد وقاص گوندل بھی موجود تھے۔
Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 04, December 2023)- Deputy Amir of Jamaat-e-Islami Pakistan and former member of the National Assembly, Liaquat Baloch, has said that the business community has its way of getting the country out of the vortex it is stuck in. We should play a full role because no country can survive on foreign loans, he said while addressing the opening ceremony of Chaudhry Zaffar Yasin Business Center, that the country is facing serious economic risks and those who are responsible for this are responsible for this situation. Governments whose incompetence and inadequacies have been brought to the fore have continued to rule. He said that at this time, everyone’s priority is The country should be put on its feet economically. Our business community can play a key role in this. Pakistanis are also afraid of taking a plot here that it will be occupied. On this occasion, Jamaat-e-Islami District Ameer Syed Arif Shirazi, Atiq Ahmad Abbasi, Syed Uzair Hamid, Khalid Mahmood Mirza candidate PP 10, Syed Ismail Shah presidential election. Committee NA 53, Chaudhry Muhammad Yasin, Insha Malik, Malik Muhammad Arif, Dr. Tahir Farooq, and Muhammad Waqas Gondal were also present.
حاجی سخاوت حسین 13 برس تک الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں کا حصہ رہنے کے بعد بوجہ ناسازی طبع اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہو گئے
Haji Sakhawat Hussain, after being a part of Al-Khidmat Foundation Color Syedan for 13 years, leaves his responsibilities
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04،دسمبر,2023)—حاجی سخاوت حسین 13 برس تک الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں کا حصہ رہنے کے بعد بوجہ ناسازی طبع اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہو گئے اس سلسلے میں جماعت اسلامی کلرسیداں نے ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جس میں حاجی سخاوت صاحب کو ان کی طویل خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔ اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔ جاوید اقبال امیر جماعت اسلامی کلر سیداں زون،جنرل سیکرٹری مولانا قاسم الحق،حاجی ابرار حسین،محمدتوقیر اعوان نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور سکوٹ میں الخدمت کی ایمبولینس سروس کو کلرسیداں منتقلی کا بھی فیصلہ کیا۔
پولیس نے دوران گشت منشیات فروش بلال احمد سکنہ خانپور کے قبضے سے 1160 گرام چرس برآمد
Police recovered 1160 grams of hashish from the possession of drug dealer Bilal Ahmad of Khanpur during patrolling
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04،دسمبر,2023)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوران گشت منشیات فروش بلال احمد سکنہ خانپور کے قبضے سے 1160 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔