DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Action against illegal occupiers of abandoned waqf properties has been intensified
متروکہ وقف املاک کی غیر قانونی قابضین کے خلاف کاروائی تیز ہوگئیں
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،4دسمبر2023)— متروکہ وقف املاک کی غیر قانونی قابضین کے خلاف کاروائی تیز ہوگئیں۔کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی مارکیٹس، دکانات اور مکانات سیل کرنے کے بعد دیگر کو وارننگ جاری۔ متاثرین خوار ہوکر سڑکوں پر سامان لے آئے۔ متاثرین کے گھروں کے چولہے بجھ گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر متروکہ وقف املاک آصف خان نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے آفس کے باہر تحریری بینر آویزاں کرتے ہوئے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان نے جو دکانات /مکانات بوہر بازار میں سیل سربمہر کیئے ہیں۔ اور باقی غیر قانونی قابضین تحصیل کہوٹہ کے خلاف کاروائی جاری ہیں۔ مندرجہ بالا سیل سر بمہر دکانات /مکانات کے لیئے مالک قبضہ بمعہ (PTO)پی،ٹی،او دفتر متروکہ وقف املاک راولپنڈی سے کرایہ داری کے لیئے رجوع کریں۔ بصورت دیگر متروکہ وقف املاک بورڈ رحکومت پاکستا ن مندرجہ بالا سیل سر بمہر دکانات /مکانات کو شیڈول نیلام عام کرے گا۔ مطلع رہیں۔ دریں اثناء بعض متاثرین نے شدید احتجاج کوتے ہوئیے بتایا کہ ہمارے پاس نیلامی جائیداد کے ثبوت موجود ہیں۔ ہم نے نیلامی میں یہ دکانات خرید کیں تھیں۔ جبکہ بعض متاثرین نے کاغذات ملکیت دکھاتے ہوئے کہا کہ محکمہ متروکہ املاک ہمارے کاغذات کو نہیں مان رہا۔ اور ہم 50سالوں سے زائد عرصہ سے یہاں باقاعدہ کاروبار کراور رہائش پذیر ہیں۔ اب ہمیں غلط ثابت کیا جا رہا ہے۔ ہمارے روزگار بند اور بچے،اہلخانہ بھوک سے نڈھال ہیں۔ کاروبار ختم کرکے ہم سڑکوں پر بیٹھے ہیں۔ وزیر اعظم،وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر اور اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔
Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, December 4, 2023)— Action against illegal occupants of abandoned waqf properties has been intensified.
After sealing the valuable markets, shops, and houses worth crores of rupees, a warning is issued to others. The victims brought goods to the streets in desperation. On this occasion, Deputy Ad-Minister Abandoned Waqf Property Asif Khan displayed a written banner outside the office of Assistant Commissioner Kahuta and said that the shops/houses in Bohar Bazar have been sealed by the Abandoned Waqf Property Board, Government of Pakistan, and action is ongoing against the remaining illegal occupants of Tehsil Kahuta. For the above sale head Shops/Houses with Owner Occupancy (PTO) P,T,O Office Abandoned Waqf Property Rawalpindi for Tenancy. Otherwise, the Abandoned Waqf Property Board, Government of Pakistan will conduct a scheduled public auction of the above-mentioned sale and purchase of shops/houses. Meanwhile, some victims protested strongly and said that we have evidence of the auctioned property. We bought these shops in the auction. Some victims showed ownership documents and said that the Abandoned Property Department was not accepting our documents and we have been doing regular business and living here for more than 50 years. Now we are being proven wrong. Our jobs are closed and our children and families are starving. After closing the business, we are sitting on the streets. The Prime Minister, Punjab Chief Minister, Commissioner, and senior officials take notice.
چھنی بازار، مین بازار میں آئے روز بد ترین ٹریفک بلا ک رہنا معمول بن گیا
Being in the worst traffic jam in Chani Bazar and Main Bazar has become a routine
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،4دسمبر2023)— کہوٹہ شہر چھنی بازار، مین بازار میں آئے روز بد ترین ٹریفک بلا ک رہنا معمول بن گیا۔ انتظامیہ اور عملہ کی غفلت و لاپرواہی اور عدم توجہ کے باعث پیدل چلنا محال ہو گیا۔ دکانداروں،خریداروں کا شدید احتجاج۔ اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔
بحریہ فاؤنڈیشن کالج کہوٹہ کے زیر اہتمام ”انٹر سپورٹس گالا 2023زون
“مقابلے کرائے گئے
“Inter Sports Gala 2023 Zone” organized by Bahria Foundation College Kahuta
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،4دسمبر2023)— بحریہ فاؤنڈیشن کالج کہوٹہ کے زیر اہتمام ”انٹر سپورٹس گالا 2023زون
002“مقابلے کرائے گئے۔ مہمان خصوصی پراجیکٹ ڈائریکٹر کہوٹہ لاء کالج پروفیسر عبدالغفار عباسی، کمانڈر خاور، میڈم سادیہ بابر ایجوکیشن کنسلٹنٹ اور پرنسپل مسز روبیہ سہیل نے کامیاب طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیئے۔اس موقع پر رسہ کشی، جیولن تھرو، دوڑ کے مقابلے اور رنگا رنگ مختلف مقابلوں اور پروگرامز میں بحریہ کالجز ساگری، سیٹلائٹ ٹاؤن، چو آخالصہ، ویسٹریج، پشاور روڈ، دھمیال،، ٹیکسلاء اور کہوٹہ کے طلباء و طالبات نے اپنے اپنے اداروں کی نمائندگی کی اور شاندار کھیلوں کے مظاہرے کیئے۔ سپورٹس گالا تقریب میں سابق وائس چیئرمین بلدیہ کہوٹہ ملک غلام مرتضیٰ، تاجر رہنما ملک شوکت مہان، سابق کونسلر راجہ شاہد اجمل، صدر دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ عمران ضمیر اور دیگر طلباء و طالبات ان کے والدین شہریوں معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پراجیکٹ ڈائریکٹر کہوٹہ لاء کالج پروفیسر عبدالغفار عباسی نے اپنے خطاب میں کھیلوں کا بڑا ایونٹ منعقد کرنے اور شاندار کارکردگی پر مسز روبینہ سہیل پرنسپل کی کار کردگی کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ او ر کہا کہ مسز روبینہ سہیل نے کہوٹہ میں کھیلوں کے فروغ کے لیئے میگا ایونٹ منعقد کر کے احسن اقدام کیا۔ ان کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔ آخر میں مسز روبینہ سہیل پرنسپل نے مہمان خصوصی کو خصوصی یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔
آزاد کشمیر کے معروف مذہبی سکالر پیر سیف اللہ بنارس کا دورہ کہوٹہ
Visit of Pir Saifullah Banaras, a well-known religious scholar of Azad Kashmir, to Kahuta
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4دسمبر2023)
آزاد کشمیر کے معروف مذہبی سکالر پیر سیف اللہ بنارس کا دورہ کہوٹہ،کہوٹہ کے علمائے کرام سے ملاقاتیں،اسرائیل کا فلسطین پر حملے کی مذمت،انہوں نے اپنے دورے کے موقع پر مولانا قاری آمین، مولانا قاری عثمان عثمانی سے ملاقات کیں اور کہوٹہ کے برزگ صحافی حاجی اصغر کیانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی فوری مدد کیلئے مسلم دنیا اپنا اثرورسوخ استعمال کرے مسلم دنیا زبانی جمع خرچ سے بڑھ کر اسرائیل کے قدم روکنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں وگرنہ یہ اژدھا دیگر مسلمان ریاستوں کو بھی نگل لے گاکہ غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں ہسپتالوں، سکولوں اور پناہ گزین کیمپوں پر وحشیانہ بمباری انسانیت کیخلاف جرائم ہیں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کو عالمی انصاف کی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے مسلمان ممالک کے حکمران بے حسی کا رویہ چھوڑ کر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کیلئے آگے بڑھیں۔ اسرائیلی ناجائز ریاست سے سفارتی اور کاروباری رابطے ختم کیے جائیں وہ دن دور نہیں جب مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس سمیت انبیائے کرام کی سرزمین فلسطین غاصب صہیونی ناجائز ریاست کے چنگل سے آزاد ہوگی۔
سابق صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ بابو خورشید ستی کی کاوشوں سے منظور ہونے والی 5کروڑ کی گرانٹ سے زیر تعمیر جمیتعرباہیٹھ روڈ آخری مراحل میں
The Jamiter Bainth Road under construction with a grant of 5 crores approved by the efforts of former PTI President Tehsil Kahuta Babu Khursheed Satti is in the final stages
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4دسمبر2023)
سابق صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ بابو خورشید ستی کی کاوشوں سے منظور ہونے والی 5کروڑ کی گرانٹ سے زیر تعمیر جمیتعرباہیٹھ روڈ آخری مراحل میں،فنڈز کی منظوری اورمعیاری کام کرانے پر معززین علاقہ کی طرف سے سابق صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ بابو خورشید ستی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین،بابو خورشید ستی نے جو کام کرائے ہیں ان کی مثال نہیں انہوں نے بغیر منتخب ہوئے کسی سیٹ کے ناں ایم این اے، ناں ایم پی اے، نا ں ہی ناظم ہونے کے باوجود انہوں نے کروڑوں روپے کے کام کرا کر یہ بتا دیاہے کہ کام کرانے کے لیے کسی عہدئے کی نہیں بلکہ جذبے اور مخلص پن کی ضرورت ہوتی ہیں ہم اہلیان علاقہ ان کے مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار احسان الحق ستی،مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء،سہیل ستی، عنائت اللہ ستی،جنید ستی، ندیم ستی سمیت دیگر معززین علاقہ نے اپنے مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اہلیان جمیتعرباہیٹھ کی ؎راجہ خورشید ستی کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارا درینہ مطالبہ پورا کیا ہے ہمارے اس مسلے کے حل سے ہمارے بہت آسانی آئی ہے گھنٹوں کا سفر منٹو ں پر محیط ہو گیا ہے جس پر ہم عظیم سیاسی لیڈر راجہ خورشید ستی کا شکر یہ ادا کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی کو شدید دھچکا،بھٹی اختر کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ کے قافلے میں شمولیت کا اعلان
A severe blow to PTI, hundreds of people under the leadership of Bhatti Akhtar announced to leave PTI and join the party of PML-N.
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4دسمبر2023)
پی ٹی آئی کو شدید دھچکا،بھٹی اختر کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ کے قافلے میں شمولیت کا اعلان،سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کا اعلان آمدہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کا اعلان، راجہ صغیر احمدامیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے بھٹی اختراور ان کے تمام ساتھیوں کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے ان کو ن لیگ میں ویلکم کیا اور ان کے تمام مسائل حل کرنے کا یقین دیلایا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز یونین کونسل گف کے علاقہ چوکپنڈوری نئی آباد ی کے مقام پر بھٹی اخترکی قیادت میں ایک بڑا جلسہ منعقد ہو اجس میں سینکڑوں افراد نے پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان اور راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کا اعلان کیا، راجہ صغیر احمدنے تمام افراد کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس اعتماد کا اظہار مجھ پر کیا ہے انشاء اللہ پورا اتروں گا میں اپنے دور اقتدار میں کروڑوں روپے کے کام مکمل کرائے ہیں انشاء اللہ موقع ملا تو خدمت کا یہ سلسلہ دوبارہ وہی سے شروع ہو گا جہاں پر چھوڑا تھا انہوں نے حلقے کی عوام کو پتہ ہے جتنا عرصہ میں ایم پی اے رہا عوام کا خادم بن کر خدمت کی ہے اور اب بھی عوام کا خادم ہی ہوں۔
حماد علی کیانی ایڈووکیٹ رشتہ ازواج میں منسلک دعوت ولیمہ کی تقریب بڑا اجتماع سیاسی سماجی مذہبی شخصیات کی شرکت
Hamad Ali Kayani Advocate Marriage Celebration, Big Gathering Participation of Political Sociol-Religious Persons
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4دسمبر2023)
معروف قانون دان سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ ذوالفقار محمود کیانی ایڈووکیٹ کے صاحبزادگان فرہاد کیانی اور نوجوان قانون دان حماد علی کیانی ایڈووکیٹ رشتہ ازواج میں منسلک دعوت ولیمہ کی تقریب بڑا اجتماع سیاسی سماجی مذہبی شخصیات وکلاء جج صاحبان صحافیوں دوست احباب عزیز و اقارب نے ہزارون کی تعداد میں شرکت کی راولپنڈی ہائیکورٹ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی، بار ایسو سی ایشن کلرسیداں، بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کے عہدیداران جج صاحبان، سینئر و جونیئر وکلاء کی بڑی تعداد سیاسی سماجی مذہبی شخصیات اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے دعوت ولیمہ میں شرکت کی اور ذوالفقار محمود کیانی ایڈووکیٹ اور انکے صاحبزادگان فرہاد کیانی اور حماد علی کیانی ایڈووکیٹ کو مبارکباد دی اس موقع پر ذوالفقار محمود کیانی ایڈووکیٹ نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔