روات:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،دسمبر,2023)—نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ 14 بلین روپے کی لاگت سے ددہوچھہ ڈیم دو برس میں مکمل کرکے راولپنڈی میں پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی،ماضی میں اس اہم منصوبے کو نظرانداز کیا جاتا رھا۔ انہوں نے جمعہ کی شام کلرسیداں روات روڈ کے قریب واقع زیر تعمیر ددہوچھہ ڈیم کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ڈیم راولپنڈی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جسے بہت جلد مکمل ہوجانا چاہیے تھا لیکن اب ایف ڈبلیو او کا محکمہ تیزی سے اس پر کام کر رہا ہے جسے دو سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر چودہ بلین روپے کی لاگت آئے گی جس سے راولپنڈی کو روزانہ پینتیس ملین گیلن پانی فراہم کیا جائے گا انہوں نے ددہوچھہ ڈیم پر خصوصی توجہ دینے پر چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی تعریف کی۔انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ،ہستالوں کی بحالی اور ددہوچھہ ڈیم کے باسیوں کے دیرینہ مطالبات تھے جو حل ہونے جا رہے ہیں۔اس سے راولپنڈی ضلع کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے مقامی لوگوں کو جدید اور تیزرفتار سفر کی سہولتیں میسر ائیں گی
Rawat: (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 02, December, 2023)- Caretaker Chief Minister Punjab Mohsin Naqvi has said that Dadocha Dam should be completed in two years at a cost of 14 billion rupees and water supply should be started in Rawalpindi. However, this important project was neglected in the past. He spoke to the media on the occasion of visiting the under-construction Dadocha Dam located near Kallar Syedan Rawat Road on Friday evening. He said that this dam is the biggest project of Rawalpindi which should have been completed very soon but now WO Department is working on it fast which will be completed in two years. He said that the cost of this project would be fourteen billion rupees, which will provide thirty-five million gallons of water to Rawalpindi daily. He said that the residents of Rawalpindi Ring Road, the restoration of hospitals, and Dadhochha Dam had long-standing demands that are going to be resolved.