کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،دسمبر,2023)—الیکشن کمیشن نے ضلع مری سمیت کلرسیداں اور کہوٹہ تحصیلوں پر مشتمل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 کو برقرار رکھا ہے جو ضلع مری کی تحصیلوں مری اور کوٹلی ستیاں اور ضلع راولپنڈی کی تحصیلوں کلرسیداں اور کہوٹہ پر مشتمل ہے جبکہ ضلع مری پر مشتمل پی پی 6 اور تحصیل کہوٹہ اور کلرسیداں پر مشتمل صوبائی حلقہ پی پی 7 قائم کیا گیا ہے ایک سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی انتخاب لڑنے سے معذوری ظاہر کر چکے ہیں تو دوسرے وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف کا بھی حلقہ این اے 52 تبدیل کر دیا گیا اس سے کلرسیداں کے قانون گو حلقہ چوآخالصہ کو الگ کرکے راولپنڈی کے قانون گو حلقہ ساگری کو شامل کیا گیا ہے اس طرح دونوں سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی اور راجہ پرویزاشرف امدہ انتخابات میں کلرسیداں سے امیدوار نہیں ہوں گے۔
Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 02, December 2023)-The Election Commission has retained National Assembly Constituency NA-51 comprising of Murree district including Kallar Syedan and Kahuta tehsils, which consists of Murree and Kotli Sattian tehsils of Murree district and Kallar Syedan and Kahuta tehsils of Rawalpindi district. While PP-6 consisting of Murree district and PP-7 consisting of Tehsil Kahuta and Kallar Syedan have been established, Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi has shown his inability to contest the election. With this, the Choa Khalsa Constituency of Kallar Syedan has been separated and Sagri Constituency of Rawalpindi has been added, thus both the former Prime Ministers Shahid Khaqan Abbasi and Raja Pervez Ashraf will not be candidates from Kallar Syedan in the upcoming elections.
پولیس نے اغواء کرنے کی دھمکیاں دینے پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
The police have registered a case against the accused for threatening to kidnap
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،دسمبر,2023)—کلرسیداں پولیس نے اغواء کرنے کی دھمکیاں دینے پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔عابد حسین سکنہ نلہ مسلماناں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں میڈم غلام زہرہ کے مکان میں رہائش پذیر ہوں جنہوں نے اپنے مکانات و دیگر اراضی کی دیکھ بھال کی ذمہ داری مجھ پر عائد کر رکھی ہیگزشتہ روز میرے مالکان کے رشتہ دار مظہر حسین مسلح پسٹل،محمد حنیف مسلح پسٹل،سلیم مسلح ڈنڈا،غلام عباس مسلح ڈنڈا اور تین اشخاص نامعلوم بغیر اجازت میرے گھر کے اندر داخل ہو گئے اور میرے بیوی بچوں پر اسلحہ تان کر انہیں زدوکوب کرنے کی کوشش کی جس سے میرے بیوی بچے خوف زدہ ہو گئے۔ملزمان نے دھمکیاں دیں کہ اگر تم نے غلام زہرہ کے گھر کی ملازمت نہ چھوڑی تو تمہیں تمہاری فیملی سمیت اغواء کروا دیں گے۔
موبائل فون کا ٹاور دکھانے کے بہانے سات افراد نے ایک شخص کو اغواء کر لیا۔
Seven people kidnapped a person on the pretext of showing a mobile phone tower.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،دسمبر,2023)— موبائل فون کا ٹاور دکھانے کے بہانے سات افراد نے ایک شخص کو اغواء کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔وسیم اکرم نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں عدنان سکنہ سہالہ کھلا بٹ کیساتھ ڈرائیونگ کرتا ہوں۔گزشتہ روز محمد عدنان کو موبائل فون پر کال آئی اور کہا کہ ہم تمہاری زمین واقع سہالہ منہاس میں ٹاور لگانا چاہتے ہیں اور کہا کہ ہمارا ایک پروجیکٹ تل طوطہ (کلر سیداں) میں بھی لگا ہوا ہے جسے آپ کو چیک کروانا ہے جس کے بعد ہم اپنی گاڑی میں تل طوطہ ٹاور کے پاس پہنچ گئے جہاں دو آلٹو کارز اور ایک عدد جی ایل آئی بدون نمبر پلیٹس کھڑی تھیں جن میں سے 7اشخاص برآمد ہوئے جنہوں نے ٹاور کی پیمائش کی اور جب ہم واپس اپنی گاڑی کے بیٹھنے لگے تو ان میں سے تین اشخاص جو مسلح پسٹل تھے نے مجھے روک لیا اور عدنان کو زبردستی جی ایل آئی گاڑی میں بٹھا لیا اور گاڑیاں بھگا لیں۔
ائیسکو سب ڈویزن چوآخالصہ و کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق بروز ہفتہ چوآخالصہ سب ڈویژن کے تمام فیڈرز صبح نو بجے سے دوپہر دوبجے اور کلرسیداں کا فیڈر ابرار فیڈر دن دوبجے تک بند رہے گی
IESCO announced feeder closure timimg in Choa Khalsa and Kallar
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،دسمبر,2023)—ائیسکو سب ڈویزن چوآخالصہ و کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز ہفتہ چوآخالصہ سب ڈویژن کے تمام فیڈرز صبح نو بجے سے دوپہر دوبجے اور کلرسیداں کا فیڈر ابرار فیڈر دن دوبجے تک بند رہے گی اور ان تمام علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔
راجہ عمر فاروق کی جانب سے قبیلہ پکھڑآل جموآل کے معززین اور اعلیٰ راجپوت گوت جموال کی مختلف شاخوں کے اعزاز میں دی
Raja Umar Farooq holds reception for Pakhral guests
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،دسمبر,2023)—پکھڑآل جموآل راجپوت کونسل کے سرپرست اعلیٰ راجہ عمر فاروق کی جانب سے قبیلہ پکھڑآل جموآل کے معززین اور اعلیٰ راجپوت گوت جموال کی مختلف شاخوں کے اعزاز میں دی?ے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق مشیر مفکرٍ پٹھوہار،ممتاز دانشور و کالم نگار راجہ شاہد رشید نے کہا ہے کہ ہندو پاک کے راجپوت قبائل نے بیرونی حملہ آوروں سے مقابلہ کیا پکھڑا ال جموال راجپوتوں کی سربلند اور دبنگ گوت ہے۔ تنظیم کے بانی و صدر راجہ عامر شہزاد،سرپرست اعلیٰ راجہ عمر فاروق، معروف مورخ عابد گُل آف باغ آزاد کشمیر، مورخ ٹھاکر التمش جسروٹیہ آف بکھر،مورخ رانا ذیشان،راجہ محمد اقبال،راجہ فضل حق، راجہ شاہد پکھڑال، راجہ زاہد رشید نمبردار آف درکالی شیرشاہی،راجہ محمد یحییٰ ایڈووکیٹ،راجہ زبیر،راجہ احتشام شاہد،راجہ ظفر،راجہ برکت،راجہ بلال،راجہ عاطف الرحمٰن اور راجہ بلال آف پھانبڑے نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، آخر میں سرپرستٍ اعلیٰ راجہ عمر فاروق نے اس پلیٹ فارم سے خدمتٍ خلق کے کاموں کو سراہا اور آئندہ بھی سماجی بھلائی کے سلسلوں کو آگے بڑھانے کی تائید و تاکید کی۔
اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے تحصیل ہیلتھ کے ہمراہ چوکپنڈوری کا دورہ کیا
Assistant Commissioner Ishtiaqullah Khan Niazi along with Tehsil Health visited Chauk Pindori
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،دسمبر,2023)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے تحصیل ہیلتھ کے ہمراہ چوکپنڈوری کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے ہوٹلوں کی صفائی ستھرائی چیک کی۔اس موقع پر ایک ہوٹل کی چیکنگ کے دوران انہوں نے دیکھا کہ برتن میں پڑے دودھ میں مردہ مکھیاں تیر رہی تھیں جبکہ ہوٹل میں صفائی ستھرائی کی حالت بھی انتہائی ابتر تھی جس پر تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار نے اے سی کی ہدایت مالک کیخلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا۔