DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: “Deadly Clash Erupts Over Marriage Approval Dispute, Leaving to 3 Dead and 6 Injured, Including Bride’s Brother, in village Wariyama

روات کے گاؤں وریاماں میں پسند کی شادی کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں لڑکی کے بھائی سمیت 3 افراد قتل اور 6 زخمی

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01،دسمبر,2023)—روات کے گاؤں وریاماں میں پسند کی شادی کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں لڑکی کے بھائی سمیت 3 افراد قتل اور 6 زخمی ہوگئے پولیس نے واقعہ میں ملوث دونوں گروپوں کے 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق حسنین نامی نوجوان نے محمد جمیل کی بیٹی سے پسند کی شادی کر لی تھی جس پر فریقین میں چپقلش چل رہی تھی گزشتہ روز حسنین نے اپنے بھائیوں ارسلان اور عدنان کے ہمراہ فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں لڑکی کے دو بھائیوں عمیر اور عامر کے علاوہ طارق محمود اور حسنین اور زخمی ھو گئے زخمیوں کو فوری طور پر بگا شیخاں کے مقامی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لڑکی کے بھائی عامر شہزاد، احتشام اور طارق محمود سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ادھر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر، ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر، اے ایس پی صدرسرکل نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغرکا کہنا تھاکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ چھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں ایک فریق کے عمیر اور زبیر اور دوسرے فریق کے ارسلان،حسنین،عبدالحمید اور علی شان شامل ہیں۔

Rawat, Pakistan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, December 1, 2023) — A heated dispute over love marriage proposal in the village of Waryamā in Rawat led to a violent armed clash between two groups, resulting in 3 fatalities and 6 injuries, including the brother of the bride. Police have taken custody of six individuals from both groups involved.

According to police sources, Hassan, a young man, had recently married the daughter of Muhammad Jameel, sparking tensions between rival factions. Yesterday, Hassan, accompanied by his brothers Arslan and Adnan, opened fire, resulting in the tragic deaths of three individuals, including the brothers of the bride, Umair and Aamir, along with Tariq Mahmood and Hassanain. The injured, including Aamer Shahzad, Ihtisham, and Tariq Mahmood, were immediately transferred to local hospitals.

SSP Syed Khalid Hamdani directed the immediate response, and SS Operations Flight Lieutenant (Retd) Hafiz Kamran Asghar, SSP Saddar Muhammad Nabeel Khokhar, and SSP Circle arrived at the scene. Flight Lieutenant (Retd) Hafiz Kamran Asghar stated that evidence has been collected from the incident, and investigations are underway. Teams have been formed to ensure the swift arrest of those involved in the incident. Six individuals have been taken into custody, including Umair and Zubair from one group and Arslan, Hassanain, Abdul Hameed, and Ali Shan from the other group.”

Show More

Related Articles

Back to top button