DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: “Raja Muhammad Ali Steps into the Arena for Provincial Assembly Election, Shahid Khaqan Abbasi Declines Ticket Request”
راجہ محمد علی بھی صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے لیئے میدان میں آگئے, شاہد خاقان عباسی نے ٹکٹ کی درخواست نہ دی
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،29نومبر2023) —-سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کے آبائی حلقہ این اے 51اور پی پی07سے قومی و صوبائی اسمبلی کے مسلم لیگی امیدواران سے انٹر ویو لیئے گئے۔ شاہد خاقان عباسی نے ٹکٹ کی درخواست نہ دی جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 07سے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی بھی صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے لیئے میدان میں آگئے اور انٹر ویو بھی دیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 کے لیئے راجہ محمد علی،بلال یا مین ستی، حافظ عثمان عباسی، شاہد ریاض ستی، شوکت بھٹی،راجہ ندیم، راجہ طلال جبکہ کہوٹہ اور کلر سیداں کی تحصیلوں پر مشتمل صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 07سے راجہ محمد علی، راجہ صغیر احمد،، شوکت بھٹی، راجہ طلال، ڈاکٹر عارف قریشی، چوہدری صداقت، راجہ ندیم نے اپنے انٹرویودیئے۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب، طاہرہ اورنگزیب، شوکت جنجوعہ، ملک ابرار، پرویز رشید، عطاء تارڑ اور عمر فاروق پر مشتمل بورڈ نے امیدواروں سے انٹر ویو لیئے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے موجودہ الیکشن کے عمل کا حصہ نہ بننے کے اعلان سے حلقہ میں سیاسی صورتحال یکسر بدل کر رہ گئی ہے۔
“Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, November 29, 2023) – In the constituency of Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi interviews were conducted with PML candidates for National Assembly constituency NA-51 and Provincial Assembly constituency PP-7. Shahid Khaqan Abbasi declined the ticket request, while for Provincial Assembly constituency PP-07, former MPA Raja Muhammad Ali stepped into the electoral arena and participated in the interview.
For National Assembly constituency NA-51, the PML candidates interviewed included Raja Muhammad Ali, Bilal Yamin Satti, Hafiz Usman Abbasi, Shahid Riaz Satti, Shaukat Bhatti, Raja Nadeem, and Raja Talal. Meanwhile, for Provincial Assembly constituency PP-7, covering the tehsils of Kallar Syedan and Kahuta, Raja Muhammad Ali, Raja Sagheer Ahmed, Shaukat Bhatti, Raja Talal, Dr. Arif Qureshi, Chaudhry Sadaqat, and Raja Nadim were interviewed.
On this occasion, a board comprising former federal minister Maryam Aurangzeb, Tahira Aurangzeb, Shaukat Janjua, Malik Ibrar, Pervez Rashid, Ata Tarar, and Omar Farooq conducted interviews with the candidates. The announcement of former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi not participating in the current election process has significantly altered the political landscape in the constituency.”
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کا چھاپہ ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پر اعجاز شادی
ہال ترکھیاں کو 50000ہزار روپے جرمانہ
Assistant Commissioner Kahuta raided Ejaz Shadi hall for violating One Dish, fined 50,000 rupees
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،29نومبر2023) —- اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کا چھاپہ ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پر اعجاز شادی
ہال ترکھیاں کو 50000ہزار روپے جرمانہ جبکہ ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی تجاوزات پر کہوٹہ شہر کے دکانداروں کو ہزارون روپے جرمانہ کسی سفا ر ش اور دباؤ کو خاطر میں نہیں لاؤ ں گا عوامی فاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فضل الرحمن نے گزشتہ روز اچانک چھاپہ مار کر ون ڈش کی خلاف ورزی پر اعجاز شادی ہال ترکھیاں کو پچاس ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ مہنگے داموں،من مانے ریٹس اور ناجائز
منافع خوری پر کہوٹہ کے دکانداروں کو بیس ہزار روپے جرمانہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فضل الرحمن نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ناجائز منافع خور اور ون ڈش کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ شہر میں تجاوزات مافیا اور دکاندار اپنا سامان اپنی حدودکے اندر رکھیں۔ بازار میں دکانوں کے باہر موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی پارکنگ منع ہے۔ ون وے خلاف ورزی اور ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔ کسی سفارش اور دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔
راجہ محمد نوید نے حلقہ این اے اکاون سے پی پی کے ٹکٹ کے لیے در خواسے جمع کر اد ی
Raja Mohammad Naveed has applied for PP ticket from NA51 Account Constituency
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29نومبر2023)
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء راجہ محمد نوید نے حلقہ این اے اکاون سے پی پی کے ٹکٹ کے لیے در خواسے جمع کر اد ی،ٹکٹ کا صیح حقدا ر ہوں قومی یقین ہے کہ ٹکٹ مجھے ہی ملے گا، قیادت نے اگر مجھے ٹکٹ دیا تو انشاء اللہ کامیاب ہو کر حلقے کی عوام کے مسائل کروں گا ان خیالات کا اظہار پی پی پی کی معروف سیاسی وسماجی وسماجی شخصیت حلقہ این اے اکاون کے سینئر رہنماء راجہ محمد نویدنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں جیت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوگی ہمیں ووٹ کی پرچی پر اعتماد ہیں پیپلزپارٹی ملک گیر عوامی پارٹی ہے جو ہمیشہ اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کا پیپلزپارٹی یر اعتماد روز روشن کی طرح عیاں ہے پیپلزپارٹی بلا رنگ و نسل عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے،پاکستان پیپلزپارٹی عام انتخابات کے لئے ملک بھر میں موثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں اترے گی، کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کے فیصلے عوام کا اختیار کے فارمولے پر یقین رکھتی ہے، جب عوام کو حقِ حکمرانی ملتا ہے تو گراس روٹ کی سطح تک مسائل حل ہوتے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور ہم نے ہر دور میں عوامی راج کے نفاذ کیلئے کام کیا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر دور میں ملک کو بحرانوں میں سنبھالاہے۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ
Former MPA Colonel Muhammad Shabbir Awan visited various union councils of the constituency
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29نومبر2023)
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کاہمراہ راجہ عباس جنجوعہ میرا مٹور،زمان اعوان سینئر ناہب صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ اورنوجوان سیاسی وکاروباری شخصیت عدیل افضل حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ،مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری،لواحقین سے اظہار تعزیت مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی، کرنل محمد شبیر اعوان نے معروف مائر تعلیم ماسٹر منیرالدین جنجوعہ کے بڑھے بھائی ماسٹر غلام جیلانی کی وفات پراظہار تعزیت کے بعدفاتحہ خوانی کی،میرا مٹور کے مقام پر سیکرٹری راجہ شیراز کی ہمشیرہ محترمہ اور بیٹی کی وفات پراظہار تعزیت کے بعدفاتحہ خوانی کی، بگلہ راجگان کے مقام پر طالب حسین کی والدہ محترمہ کی وفات پراظہار تعزیت کے بعدفاتحہ خوانی کی، میرا مٹور کے مقام پر ممبر راجہ احمد نواز المعروف ممبر کالا کی کزن کی وفات پراظہار تعزیت کے بعدفاتحہ خوانی کی،مٹور کے مقام پر راجہ راؤف کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پراظہار تعزیت کے بعدفاتحہ خوانی کی،بیور بٹلی کے مقام پر محمد الیاس کی وفات پراظہار تعزیت کے بعدفاتحہ خوانی کی، چنور والے عبدالقیوم کی وفات پراظہار تعزیت کے بعدفاتحہ خوانی کی،بٹلی والے یاسر کی والدہ محترمہ کی وفات پراظہار تعزیت کے بعدفاتحہ خوانی کی،جیوڑہ والے ماسٹر اشتیاق جنجوعہ کے والد محترم کی وفات پراظہار تعزیت کے بعدفاتحہ خوانی کی،بلڑیا والے بابو اعظم کے بہنوئی محمد سفیر کی وفات پراظہار تعزیت کے بعدفاتحہ خوانی کی،جھنڈی والے اخلاق احمد کی وفات پر ان کے بھائی اشتیاق احمدسے اظہار تعزیت کے بعدفاتحہ خوانی کی،جھنڈی والے سابق کونسلر حاجی راجہ غلام رسول جنجوعہ کی وفات پراظہار تعزیت کے بعدفاتحہ خوانی کی،جرال آباد والے مطلوب عباسی کی والدہ ماجدہ کی وفات پراظہار تعزیت کے بعدفاتحہ خوانی کی،محمد عبداللہ قریشی اور محمد سیف اللہ قریشی کے والد محترم ماسٹر محمد قریشی کی وفات پراظہار تعزیت کے بعدفاتحہ خوانی کی،معروف روحانی شخصیت حافظ ظہیر حسن کی وفات پراظہار تعزیت کے بعدفاتحہ خوانی کی۔