DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: “Two Months to Election, Political Activities Yet to Kick Off in NA-51 and PP-7 Constituencies”

الیکشن کو دو ماہ رہ گئے ہیں این اے 51 اور پی پی سیون میں سیاسی سرگرمیاں تا حال شروع نہ ہو سکیں

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28نومبر2023)
الیکشن کو دو ماہ رہ گئے ہیں این اے 51 اور پی پی سیون میں سیاسی سرگرمیاں تا حال شروع نہ ہو سکیں نہ ہی کسی جماعت کا کوئی واضع امیدوار سامنے آیا درخواستیں تو کئی لوگوں نے جمع کروائی ہیں مگر تاحال کسی امیدوار نے عملی طور پر انتخابی مہم شروع نہیں کی نہ ہی پی پی اور نہ ہی پی ٹی آئی کے حلقہ پی پی سیون اور این این اکیاون کے امیدوار سامنے آئے جبکہ مسلم لیگ ن جو کہ کئی سالوں سے اس حلقے میں دھڑے بندی کا شکار ہے اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے الیکشن نہ لڑنے کے اعلان سے حالات مید پیچیدہ ہوں گے یوں تو انکی جگہ حافظ عثمان عباسی،راجہ ندیم احمد، شاہد ریاض ستی، بلال یامین ستی سمیت دیگر کئی افراد نے درخواستیں دی ہیں مگر مسلم لیگ ن کے اعلی حلقوں میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ میاں نواز شریف اس حلقے سے خود الیکشن لڑیں گے یا مریم اورنگزیب کو لڑائیں گے بہرحال ابھی تک کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا جبکہ پی پی سیون میں سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، ڈاکٹر محمد عارف قریشی، راجہ ندیم احمد، چوہدری صداقت حسین اور دیگر نے درخواستیں دے رکھی ہیں جبکہ چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق جو میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی ہیں وہ بھی ان دنوں نمایاں نظر آتے ہیں اب دیکھتے ہیں راجہ محمد علی کو پی پی سیون، این اے 51 کا ٹکٹ ملتا ہے یا انکو سنیٹر بنایا جاتا ہے سابق ایم این اے غلام مرتضی ستی، اور کرنل شبیر اعوان کے علاوہ راجہ طارق محمود مرتضی بھی پی ٹی آئی کے امیدوار ہو سکتے ہیں جبکہ صداقت علی عباسی نے اگر سیاست کی تو ہو سکتا ہے استحکام پاکستان پارٹی میں شاہد چلے جائیں جماعت اسلامی کے راجہ تنویر احمد جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے کرنل وسیم احمد جنجوعہ بھی متحرک ہیں جبکہ راجہ طارق عظیم بھی قومی اسمبلی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

Mator: (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, November 28, 2023) — Two months away from the elections, political activities are yet to gain momentum in NA-51 and PP-7. No prominent candidate has emerged from any party so far, though several individuals have submitted their applications. However, none of the candidates has initiated an electoral campaign.

In PP-7 and NA-51, neither PPP nor PTI has announced candidates and the same holds true for PML-N. Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi’s decision not to contest elections has left the situation complex. There are rumors circulating in the upper echelons of PML-N that Nawaz Sharif himself may contest from this constituency, or alternatively, Maryam and Aurangzeb may take up the challenge. However, any statement at this point would be premature.

In PP-7, former MPA Raja Sagheer Ahmed, Dr. Muhammad Arif Qureshi, Raja Nadeem Ahmed, Chaudhry Sadaqat Hussain, and others have submitted their applications. In contrast, in NA-51, former MNA Raja Mohammad Tariq, Dr. Muhammad Arif Qureshi, Raja Nadeem Ahmed, Chaudhry Sadaqat Hussain, and others have expressed their interest. Meanwhile, the Chairman of PML-N Raja Muhammad Zaffar-ul-Haq, a close associate of Nawaz Sharif, has become visible in recent days.

It remains to be seen whether Raja Muhammad Ali gets the ticket for PP-7 and NA-51, or if he is nominated as a senator. Besides, former MNA Ghulam Murtaza Satti and Colonel Shabir Awan could also be potential candidates for PTI. On the other hand, Sadaqat Ali Abbasi, if entering politics, might find a place in the establishment of the Pakistan Party. The fate of Jamaat-e-Islami, Raja Tanveer Ahmed in TLP, and Colonel Waseem Ahmed Janjua in TLP is also uncertain, while Raja Tariq Azim has already announced his candidacy for the National Assembly.”

مولانا قاری عثمان عثمانی کے زیر انتظام جامع مسجد مکی کہوٹہ میں دینی معلومات کے لیے سیرت سٹڈی سرکل کا اہتمام

“Maulana Qari Usman Usmani Organizes Seerat Study Circle at Jamia Masjid Maki for Religious Education”

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28نومبر2023)
ممتاز عالم دین ممبر ضلعی امن کمیٹی مولانا قاری عثمان عثمانی کے زیر انتظام جامع مسجد مکی کہوٹہ میں دینی معلومات کے لیے سیرت سٹڈی سرکل کا اہتمام،سیرت سٹڈی سرکل کی کلاسزز میں کہوٹہ کے تاجرو ں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑھی تعداد میں شرکت،دینی تعلیمات کی گراں قدر خدمات پر ممتاز عالم دین ممبر ضلعی امن کمیٹی مولانا قاری عثمان عثمانی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین،میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وہاں موجود معززین نے کہا کہ قاری عثمان عثمانی اپنے والد مرحوم ممتاز عالم دین قاری حفظ الرحمنؒکے نقش قدم پر چلتے ہوئے دین اسلام کے فروغ کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں ان کے جامع میں سینکڑوں بچے اور بچیاں حفظ و ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم بھی دی جا رہی ہے ہم اہلیان علاقہ قاری حفظ الرحمنؒکی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا گو ہیں اور ممتاز عالم دین ممبر ضلعی امن کمیٹی مولانا قاری عثمان عثمانی کی صحت یابی و دراز عمری کے لیے دعا گو ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button