DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: “Protest against New Metro City BSAM Developers at Every Level Against Collecting Billions And Giving Files Instead of Providing Plots”
نیو میٹروسٹی بی ایس ایم ڈویلپر گوجرخان کے شہریوں کو پلاٹ دینے کی بجائے فائلیں دے کر کھربوں روپے جمع کرنے والوں کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کریں گے

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام, راجہ طارق ایوب ، 28, نومبر 2023) – ڈویلپمنٹ چارجز کے نام پر شہریوں کی جیبیں خالی نہیں کرنے دینگے نیو میٹروسٹی بی ایس ایم ڈویلپر گوجرخان کے شہریوں کو پلاٹ دینے کی بجائے فائلیں دے کر کھربوں روپے جمع کرنے والوں کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کریں گے یکم دسمبر تک میٹروسٹی بی ایس ایم نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو قانون کا دروازہ کھٹکھٹایا اور سوسائیٹی کے دفاتر کا گھیراو کیا جائے گا ایک دو سڑکیں بنآ کر چند درخت لگا کر ڈویلپمنٹ چارجز کس حٹیت سے مانگ رہے ہیں عوام اب انکے جھانسہ میں نہیں آئیں گے ان خیالات کا اظہار گوجرخان بار ایسوسی ایشن کے سینئر وکلاء عمر اسد اللہ،راجہ شاہد عباس کیانی ، مرزا ادریس ،راجہ سعید ایڈووکیٹ، کاروباری شخصیت خواجہ اسلم اور مرکزی انجمن تاجراں کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مرزا تیمور وارثی، راجہ خالد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انھوں نے میٹروسٹی انتظامیہ پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ آر ڈی اے کی ملی بھگت سے انھوں نے بغیر این او سی حاصل کر کے لوٹ مار کا بازار گرم کیے رکھا جبکہ ممبران کو پلاٹ دو سالہ اقساط پر پلان دینے کے باوجود سال کے اندر انہوں نے اپنے خواتین سٹاف کے ذریعے بلیک میل ہراساں کرتے ہوئے رقوم وصول کرنے کے باوجود سوسائٹی کے اندر کوئی عملی کام نہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ممبران کے لیے ایکوائر کی گی جگہ کا زیادہ تر حصہ شاملات اور قبضے کا ہے جسکی بابت متعدد کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں ڈیلرز اور انکی چکنی چپڑی باتوں کا سب سے زیادہ شکار اوورسیز پاکستانی ہوئے ہیں جہنوں نے اقساط کی رقوم بھی یکمشت ادا کر دیں مگر پلاٹس کا،قبضہ نہ مل سکا الٹا ڈویلپمنٹ چارجز کے نام پر تمام ممبران سے مزید رقوم نکالنے کی ٹھان لی جس سے فائلیں لین والے ذہنی طور پر اذیت کا شکار ہیں جبکہ متواسط طبقہ جہنوں نے خواتین کے زیورات وغیرہ انہوں نے مزید کہا کہ گوجرخان میں بننے والی دیگر ہاوسنگ سوسائٹی والے بھی اگر ڈویلپمنٹ چارچز کے نام پر لوٹ مار کریں گے تو انکے خلاف بھی بھرپور احتجاج کیا جائے گا میٹروسٹی انتظامیہ کو یہ باور کروانا ہے کہ انھوں نے جو یکم دسمبر کی ڈویلپمنٹ چارچز کی ڈیڈ لائن دی ہے وہ فوری اس کال کو واپس لیں ہم بھی انکو یکم دسمبر تک کا ٹائم دے رہے اسکے بعد ہم پرامن احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ انکے دفتروں کا بھی محاصرہ کریں گے ایڈووکیٹ عمر اسد اللہ نے مزید کہا کہ گوجرخان میں کوئی بھی ہاوسنگ سو سائٹی ڈویلپمنٹ چارجز کے نام پر لوٹ مار کرے گی تو اسکا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور متاثرین کے انصاف کے حصول کی خاطر ہر فورم پر آواز بلند کریں گے جسکے لیے قانونی چارہ جوئی کے لیے وکلاء کی چاررکنی کمیٹی تشکیل دے دی گی ہے۔
Gujar Khan (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub, 28, November 2023) –New Metro City BSAM Developers in Gujar Khan are set to protest at all levels against collecting billions instead of providing plots to city residents. If the decision is not revoked by December 1, legal action will be taken, and the society’s offices will be surrounded.
Senior lawyers of Gujar Khan Bar Association, including Omar Asadullah, Raja Shahid Abbas Kiyani, Mirza Idris, Raja Saeed Advocate, business personality Khawaja Islam, and Additional General Secretary of the Central Traders Association, Mirza Taimur Waris, and Raja Khalid, addressed a press conference expressing their concerns. They accused the Metro City administration of embezzlement without obtaining an NOC, creating chaos through their female staff to extort funds, and not taking any practical steps within the society.
The lawyers claimed that a significant portion of the acquired land for the Acquirer’s Place is included in the societies and possession is being demanded in a manner detrimental to the interests of the members. The most affected by the dealers’ smooth talk are overseas Pakistanis, who have already paid two years’ worth of installments but have not received possession. The lawyers warned that if the society does not return the additional amounts collected in the name of development charges from all members, they will face mental harassment from those filing complaints.
The middle class, who have invested their savings in this project, said they would not fall for these tactics anymore. The lawyers mentioned that if other housing societies in Gujar Khan resort to embezzlement in the name of development charges, they will protest against them as well. They urged the Metro City administration to reconsider their decision by December 1. If not, peaceful protests will be carried out, and their offices will be surrounded. The lawyers emphasized that a legal committee would be formed to pursue legal action for the justice of the affected individuals.”
سینئر صحافی چوہدری محمد اخلاق کے صاحبزادے چوہدری حماد کے دعوت ولیمہ کی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت
A large number of political and social figures participated in the Walima ceremony of Chaudhry Hamad, the son of senior journalist Chaudhry Muhammad Akhlaq




