کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،26نومبر2023)سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان کی ”کہوٹہ لاء کالج“ میں بطور مہمان خصوصی آمد۔ تقریب کی صدارت ممتاز مذہبی سکالر سابق صدر اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سجادہ نشین بگہار شریف پیر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن چیئر مین کہوٹہ لاء کالج نے کی جبکہ سی ای او کہوٹہ لاء کالج صاحبزادہ عزیر ہاشم نے ویلکم کیا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر بابر اعوان نے اس موقع پر کہوٹہ لاء کالج کی جانب سے دیئے گئے موضوع ”آئین پاکستا ن پر اسلامی قانونی فکر کے اثرات“ پر تفصیلی لیکچر بھی دیا۔ جبکہ لیکچر کے اہتمام پر ڈائس پر آکر ڈاکٹر بابر اعوان نے موضوع کے حوالے سے کہوٹہ لاء کالج کے طلباء و طالبات کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ اس موقع پر میزبان صاحبزادہ عزیر ہاشم نے اپنے خطاب میں کہا کہ نظام مصطفی کی تحریک میں 1970کی دہائی میں گرفتاری پیش کی۔ اور اپنی نوجوانی سے لیکر آج تک دینی نظام سے محبت میں قائم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہوٹہ کے سنگلاخ علاقہ ہوتھلہ میں جنم لیا اور صرف اپنی قابلیت پر اللہ تعالی نے ڈاکٹر بابر اعوان کو ان ایوانوں تک پہنچایا جن کو لوگ خیال میں دیکھتے اور سنتے ہیں۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر بابر اعوان نے اپنے خطاب میں کہوٹہ لاء کالج کی بلند و بالا شاندار اور خوبصورت عمارت، ہاسٹل، جامع مسجد اور وسیع وعریض گراؤنڈ و لائبری کی شاندار الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز مذہبی سکالر سابق صدر اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سجادہ نشین بگہار شریف پیر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن اور سی ای او کہوٹہ لاء کالج صاحبزادہ عزیر ہاشم کی زیر قیادت یہ ادارہ عنقریب یونیورسٹی ہو گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر بابر اعوان نے فلاحی ریاستوں، پارلیمنٹری سسٹم مکسڈ گورننس سسٹم، حدود آرڈیننس،رول آف لاء، ورلڈ آئین اور مختلف آرٹیکلز کا حوالہ دے کر موضوع کے حوالے سے طلباء و طلبات کو لیکچر دیا۔ اور کہا کہ کسی بندے کے لیئے سچ نہیں بولنا بلکہ صرف اللہ کے لیئے سچ بولنا ہے۔ انہوں نے طلباء و طالبات اور اساتذہ سے کہا کہ پاکستا ن بارے حالات سے مایوس نہ ہوں۔ رول آف کے لیئے کوشاں ہوں۔ آپ نے ”گرنا نہیں ہے“۔ اس موقع پر تقریب میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ راجہ ایم ستا ر اللہ، صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ سردار عمران ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری راجہ فیصل، ممتا زماہر تعلیم سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ امجد اقبال، رہنما ء جماعت اسلامی راجہ تنویر احمد،ڈاکٹر محمد عارف قریشی، ملک منیر اعوان،ابرار عباسی، اجتبیٰ ستی، ہیڈماسٹر (ر) ناظم قمر، ممبر ضلع امن کمیٹی قاری عثمان عثمانی، پروفیسر ڈاکٹر عابد قریشی، شاہر و ادیب جاوید عباسی، راجہ رفاقت جنجوعہ، راجہ تیمو ر اختر،جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچر یونین ضلع راولپنڈی،عاصی جنجوعہ، حامد لطیف ستی اور کہوٹہ لاء کالج کے اساتذہ، وکلاء اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں ممتاز مذہبی سکالر سابق صدر اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سجادہ نشین بگہار شریف پیر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن چیئر مین کہوٹہ لاء کالج اور سی ای او کہوٹہ لاء کالج صاحبزادہ عزیر ہاشم نے مہمان خصوصی ڈاکٹر بابر اعوان کو کہوٹہ لاء کالج آمد پر سوینیئر پیش کیا۔
Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, November 26, 2023) Former Federal Minister for Law, Dr. Babar Awan, made a special guest appearance at “Kahuta College,” leading a ceremony presided over by eminent religious scholar and former President of the Islamic University Islamabad, Sajjada Nasheen Baghar Sharif, Peer Dr. Sajid Ur Rehman, Chairman Kahuta College. C.O. Kahuta College welcomed Peer Azeer Hashim welcomed the guest
Dr. Babar Awan, the special guest, delivered a detailed lecture on the topic “Impact of Islamic Legal Thought on the Constitution of Pakistan” at the occasion. Following the lecture, Dr. Babar Awan engaged with questions from the students of Kahuta College regarding the subject.
Prominent figures present at the event included Supreme Court Advocate Raja Imtiaz Allah, President Bar Association Kahuta Sardar Imran Advocate, General Secretary Raja Faisal, Former District Education Officer Raja Amjad Iqbal, Jamaat-e-Islami leader Raja Tanveer Ahmed, Dr. Muhammad Arif Qureshi, Malik Munir Awan, Abrar Abbasi, Ijtaba Satti, Headmaster (Retired) Nazim Qamar, District Peace Committee Member Qari Usman Usmani, Professor Dr. Abid Qureshi, and Adib Javed Abbasi, Raja Rafiq Janjua, Raja Taimoor Akhtar, General Secretary Punjab Teacher Union District Rawalpindi, Asif Janjua, Hameed Latif Satti, and teachers, lawyers, and intellectuals from all schools of thought at Kahuta College.
The event concluded with Peer Dr. Sajid Rehman, Chairman Kahuta College, and C.O. Kahuta College Azeer Hashim presenting a souvenir to the special guest, Dr. Babar Awan, for his visit to Kahuta College.
پہلے ظہیر عاصی میموریل فٹ بال چمپیئن شپ کا افتتاح
Inauguration of the first Zaheer Asi Memorial Football Championship
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،26نومبر2023) پہلے ظہیر عاصی میموریل فٹ بال چمپیئن شپ کا افتتاح صدر پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے کیا۔ افتتاحی میچ میں گنگال ایف سی اور کے آر ایل واپڈا کے مابین کھیلا گیا۔ گنگال ایف سی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5-1سے جیت لیا۔ ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی اور تحصیل سپورٹس آفیسر کہوٹہ شفقت نیازی، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فضل الرحمن، سی ای او مخدوم بلال، سب انجینیئر حبیب اللہ شہزاد، احمد سعید قریشی، لجپال فٹ بال کلب ملک زبیر، قاری عثمان عثمانی، عتیق عباسی، کول، مہران سعید، انیس عباسی، کاشف عباسی کے تعاون سے کہوٹہ میں گراؤنڈ دوبارہ آباد ہو گئے۔ شہریوں کا زبردست خراج تحسین۔ مہمان خصوصی صدر پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، احمد سعید قریشی اور قاری عثمان عثمانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرحوم ظہیر عاصی کی کھیلوں کے لیئے خدمات کو شاندار الفاظ میں کراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔ اس موقع پر شہریوں نے کہوٹہ میں نئے سپورٹس آفیسر شفقت نیاز ی کی تعیناتی کے ساتھ ہی کھیلوں میں بھرپور دلچسپی اور تعاون فراہم کرنے پر میونسپل کمیٹی کہوٹہ، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ،ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں مرحوم ظہیر عاصی کے صاحبزادوں عمیر ظہیر اورطاہر ظہیر نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔ دوسرا میچ آج بروز اتوار پوٹھواررائل کلب کہوٹہ اور اسلام آباد فوکس کلب کے مابین دن 3بجے کھیلا جائے گا۔آخر میں کھلاڑیوں اور مہمانوں و شرکاء معززین علاقہ کے لیئے انتظامہ کیجانب سے پر تکلف ریفر یشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا۔
راجہ سرفراز خان کی وفات ہمارے ساتھ غمگساری کرنے والوں کا شکریہ
Thank you to those who mourned the death of Raja Sarfraz Khan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26نومبر2023) رنیال کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیت امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل رنیال راجہ ابوبکر چنگیز نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ میرے چچا راجہ سرفراز خان کی وفات ہمارے ساتھ غمگساری کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے چچا، سابق ناظم یونین کونسل رنیال راجہ چنگیز خان، راجہ خلیل،راجہ شیرباز مرحوم، راجہ عظمت نواز، راجہ احمد یار پپو کے بھائی اور عادل سرفراز راجہ کے والد راجہ سرفراز خان مرحوم سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی پانچ نومبر کو وفات پا گئے تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ و خوانی کے لیے وفاقی وزیر غلام سرور، سید سلطان عالم شلبانڈی شریف، سینیٹر چوہدری تنویر، نائب ناظم ضلع راولپنڈی افضل کھوکھر، تحصیل ناظم راجہ حامد نواز، کرنل سردار شعیب ممتاز، کرنل ممتاز نصر اللہ چٹھہ، شفیق خان ایم پی اے، کرنل افضل کیانی، برگیڈیر راشد، چوہدری بنارس سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی، کامران اسلم سابقہ ایم پی اے، راجہ صغیر ایم پی اے، راجہ ارشد ایم پی اے، چودری ایاز ایم پی اے، راجہ رضوان معید امیدوار ایم پی اے، سید حیدر شاہ امیدوار ایم پی اے، ایاز ریاض خان بالڑہ امیدوار ایم پی اے، اسفند یار راجہ امیدوار ایم پی اے، چوہدری ظہیر امیدوار ایم این اے پریزیڈنٹ پاکستان پیپلز پارٹی، سبتی شاہ بخاری امیدوار ایم این اے، آصف شفیق ستی امیدوار ایم این اے، عامر فدا پراچہ ایم ڈی بیت المال، ملک خالد نواز بوبی وائس پیرریزیڈنٹ پنجاب پیپلز پارٹی، محسن ایوب خان امیدوار برائی ایم پی اے، راجہ عبدالرؤف، حاجی ظفر اقبال ممبر کینٹ بورڈ، چودری افتخار ممبر کینٹ بورڈ، راجہ جہانداد ممبر کینٹ بورڈ، بابو محمد ادریس ممبر کینٹ بورڈ، ملک عمران ممبر کینٹ بورڈ، ملک منصور افسر ممبر کینٹ بورڈ، خالد جدون ممبر کینٹ بورڈ، چوہدری خرم شہزاد ممبر کینٹ بورڈ، راجہ ملازم ممبر ضلع کونسل راولپنڈی، چودری تنویر (ناظم)، بابر بھٹی (ناظم)، چودری عرفان (ناظم)، حاجی اعظم (ناظم)، شاہد اقبال راجہ (ناظم)، راجہ فیاض (ناظم)، چوہدری بابر (ناظم)، ملک تنویر (ناظم)، راجہ الطاف قادر (ناظم) وقار ڈار (ناظم)، راجہ الطاف ڈپٹی مہر، راجہ ساجد کریم (ناظم)، راجہ معین سلطان (ناظم)، راجہ ثاقب ایوب، راجہ اورنگزیب (ناظم)، منظور مغل ایڈوکیٹ (ناظم)، راجہ طارق (سابقہ ناظم)، ملک افتخار (ناظم)، تاشا بھائی (ناظم)، راجہ عشرت نائب ناظم، ملک جہانگیر (سابقہ ناظم)، چوہدری الیاس (سابقہ ناظم)، عمران الیاس (ناظم)، چوہدری ریاست (سابقہ ناظم)، راجہ کامران وکی (سابقہ ناظم)، چودری اعجاز انور (سابقہ ناظم)، ملک نیاز (ناظم)، چوہدری گل نواز نائب ناظم، راجہ خاور جنرل کونسلر، راجہ اعجاز جنرل کونسلر، جہانگیر بھٹی جنرل کونسلر، جاوید اقبال بھٹی جنرل کونسلر، سید آغا راحیل شاہ، بابا اعجاز شاہ ٹیکسلا، سید ثاقب شاہ آستانہ عالیہ غازی امام، سید ریاض حسین شاہ آستانہ عالیہ باوا کرم حسین شاہ، قاضی وحید آستانہ عالیہ مورت شریف، دوست محمد خان، ملک شوکت اعوان آف بگا شیخاں، راجہ ولید کونسلر، چوہدری اسلم کونسلر، چوہدری سہیل کونسلر، نمبردار لعل بھٹی کونسلر، راجہ آصف کونسلر، اختر بھٹی کونسلر، راجہ نقیب کونسلر، ناصر بھٹی کونسلر، سعید یوسف ایڈوکیٹ، فخر شاہ ایڈوکیٹ، راجہ شاہد ایڈوکیٹ، راجہ سعد مظہر ایڈوکیٹ، راجہ مدثر شہزاد ایڈوکیٹ، عثمان شوکت ایڈوکیٹ، راجہ اسرار ایڈوکیٹ، راجہ شکیل کونسلر، اجمل رضا بھٹی ایڈوکیٹ، سردار ہمایوں ایڈوکیٹ، اسد عباسی ایڈوکیٹ، مہران اعجاز ایڈوکیٹ، چوہدری شیر افضل ایڈوکیٹ، ملک ساجد اعوان ایڈوکیٹ سابقہ جنرل سیکرٹری راولپنڈی بار، سید جعفر شاہ ایڈووکیٹ، منصور خٹک ایڈوکیٹ، چوہدری انعام ایڈوکیٹ، راجہ گفتار ایڈوکیٹ،چوہدری ساجد قدیر ایڈوکیٹ، سجاد بھٹی ایڈوکیٹ، قاری غلام محمد چشتی، قاری حامد نقشبندی، قاری مشتاق سلطانی، اشتیاق لک، حامد خٹک، ملک امریز حیدر، احسن مغل مرشد ڈون، ضیا خان، قادر خان، معروف جنجوعہ مؤرخ راجہ مشتاق احمد جنجوعہ، راجہ الطاف حسین جنجوعہ، راجہ محمد سدھیر جنجوعہ، مرسلین جنجوعہ، چوہدری شکیل چھچھ، سردار سجاد، سردار بابر، سردار تبسم، راجہ ابراہیم، راجہ حنیف، دلشاد پٹواری، قیصر پٹواری، شوکت پٹواری, ساجد پٹواری، راجہ ریاض، اجازی خان، چوہدری شفقت ایس ایچ او، نزاکت جدون سب انسپکٹر، نزاکت خان سب انسپکٹر، راجہ شاہد سب انسپکٹر، سردار اسرار سب انسپکٹر، شہزاد ظفر صاحب انسپکٹر، چوہدری رجاصب، جابر شاہ، علمبردار شاہ، جاوید بنگش، محمود بنگش، چودری ناصف گورو، راجہ مظہر، راجہ رضا عباسی، راجہ یاسر اسلم، حاجی اعظم گرداور، نمبردار چوہدری عادل گجر، راجہ عاصم رحمان، یونس کھٹڑ، وقار کھٹڑ، ملک محسن، عامر رومیو، چوہدری شاہد نظیر، چوہدری خالد رفیق، شیخ رحیم، امجد خان، اجمل خان، راجہ علی منہاس، چوہدری قمر پنڈ رانجا اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے دعائے مغفرت کی۔اس موقع پر راجہ ابوبکر چنگیز نے اپنے پبلک سیکٹریٹ، ڈیرہ راجہ چنگیز خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں اپنی طرف سے اور اپنے والد راجہ چنگیز خان کی طرف سے اپنے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو دکھ کی اس گھڑی میں ہمارے غم میں برابر کے شریک ہوئے، اور میرے مرحوم چچا کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ ہمارے خاندان نے ہمیشہ سیاست میں آ کر خدمت خلق کو ترجیح دی، ہمیشہ کمزور کا سہارا بنے اور برائی کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی۔ میں نے بھی اپنے خاندان کے مشن کو جاری رکھا ہوا ہے اور میرا ڈیرہ بھی 24 گھنٹے دوستوں اور بھائیوں کے لیے ہمیشہ کھلا ہوا ہے۔
مری کہوٹہ کوٹلی ستیاں کلر کے لوگ آج کے جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں
The people of Murree Kahuta Kotli Sattian Kallar are deprived of basic amenities even in modern times
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26نومبر2023) پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ این اے 51 کے امیدوار راجہ ندیم احمد نے ایک بیان میں کہا کہ میرا مشن اس علاقے کی تعمیر و ترقی ہے انتہائی دکھ ہوتا ہے کہ مری کہوٹہ کوٹلی ستیاں کلر کے لوگ آج کے جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اعلی قیادت سے ملاقات کی اور اس علاقے کی محرومیوں کے حوالے سے آگاہ کیا اگر عوام نے میرا ساتھ دیا اور مسلم لیگ ن نے ٹکٹ تو اس علاقے کے مسائل حل کرونگا مسلم لیگ ن آج بھی اس حلقے میں مضبوط ہے میاں نواز شریف ترقی کا نام ہے ایٹمی دھماکے، موٹروے، سی پیک و دیگر بڑے منصوبے میاں نواز شریف کا کارنامہ ہیں راجہ ندیم احمدنے کہا کہ بطور چیئرمین وناظم اپنے علاقے کی خدمات کر چکا ہوں عوام اعتماد کریں انکے اعتماد پر پورا اترونگااس کے علاوہ اپنی قیادت سے بے شمار کام کرائے ہیں اور موقع ملا تو انشاء اللہ ایک بار پھر عوام کی خدمت کروں گا۔