AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: At the end of December, the work on Rathoa Hariyam bridge will start, Mangala Dam Housing Authority Azad Kashmir

دسمبر کے اختتام پر رٹھوعہ ہریام پل پر کام شروع ہو جائے گا۔ منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی آزادکشمیر

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,26,نومبر,2023) — چودھری قاسم مجید وزیر امور منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی آزادکشمیر نے کہا ہے کہ اس دسمبر کے اختتام پر رٹھوعہ ہریام پل پر کام شروع ہو جائے گا۔ اللہ کا شکر ہے کہ یہ سعادت بھی پاکستان پیپلز پارٹی کو ہی حاصل ہے کہ جہاں 2016میں کام چھوڑا تھا وہاں سے آگے ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی۔اب سات سال بعد اللہ نے مجھے موقع دیا ہے کہ رٹھوعہ ہریام پل پر کام شروع ہونے جا رہا ہے۔جو لوگ ہم پر تنقید کرتے رہے ہیں اور اب بھی ہمیں ہی تمام مسائل کا ذمہ دار سمجھتے ہیں ان سے میرا سوال ہے کہ پانچ سال نون لیگ کی حکومت کے اور اب دو سال پی ٹی آئی کے بھی لگا لئے لیکن رٹھوعہ ہریام پل مکمل نہ ہو سکا۔ ہم نے کبھی انتقامی سیاست نہیں کی اور نہ ہی انتقامی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ انھوں نے چوٹے چھوٹے ملازمین کے تبادلے کئے ہیں۔ میرے ووٹروں کے تبادلے واپس نہیں ہونے دئیے۔ چودھری قاسم مجید نے کہا کہ اس وقت بجلی کے ریٹ کا جو سب سے بڑا مسئلہ چل رہا ہے وہ مسئلہ اس شخص کا پیدا کیا گیا ہے جسے کچھ ماہ پہلے چکسواری میں کھانے کھلائے جاتے رہے۔سردار عبدالقیوم خان نیازی نے چند ارب روپے کے واٹر یوزز چارجر کے حصول کیلئے ہمیں گروی رکھوایا۔ 2002 کے معاہدے کوکس نے ریوائز کیا؟اس معاہدے میں موصوف وزیر اعظم نے یہ تسلیم کیا تھا کہ بجلی کے ٹیرف کا فیصلہ نیپرا کرے گا اور وہی معاہدہ ہمارے لئے درد سر بنا ہوا ہے۔ ہم نے اس معاہدے کو ریوائز کیا ہے۔ ہم ٹیرف کو اکتوبر 2022پر واپس لے گئے ہیں۔چودھری قاسم مجید نے کہا کہ ہم نے اپنے سیاسی مخالفین کے گھروں کی سڑکیں بنوائیں ہیں۔ میں نے ووٹروں کے حق کو تسلیم کیا ہے۔ یہ سیاست دان سیزن لگانے کیلئے آتے ہیں۔ ابھی ان کا موسم نہیں ہے۔جب موسم آئے گا تو تین ماہ کیلئے واپس آ جائیں گے۔ چودھری قاسم مجید نے کہا کہ میں نے اپنے حلقہ میں اب تک ستر کلومیٹر سے زائد سڑکیں بنائی ہیں۔بجلی کی ورکشاپ چودھری عبدالمجید نے دی تھی جس پر یہ عمل درآمد نہ کروا سکے۔ اگر یہ اتنے ہی قابل تھے تو سات سال میں ورکشاپ بنوا لیتے۔مجھے لولی لنگڑی تحصیل دے کر چلے گئے ہیں۔آج مجھے دوبارہ محنت کرنا پڑ رہی ہے۔ تمام محکمہ چکسواری لائیں گے اور بڑے میگا پراجیکٹ دیں گے۔ محترمہ نبیلہ ایوب معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ میں نے سابق وزیر اعظم چودھری عبدالمجید کے ساتھ بھی کام کیا ہے اور میرے چھوٹے بھائی قاسم مجید کا اپنا سٹائیل ہے۔ یقین جانئیے چودھری عبدالمجید ریاست کے تمام عوام کی سوچ رکھ کر چلے تھے اور انھوں نے بہترین پراجیکٹ دئیے لیکن اس وقت میرا بھائی چودھری قاسم مجید جس طرح کام کر رہا ہے اس طرح آزاد کشمیر کا کوئی بھی ایم ایل اے کام نہیں کر رہا۔چکسواری میرا گھر ہے اور میں چکسواری کے عوام کی ہی خدمت کروں گی۔جو فنڈز مجھے ملیں گے وہ میں چکسواری ہی خرچ کروں گی۔ اس سے قبل بھی ملنے والے فنڈز چکسواری کی مختلف یونین کونسلز میں ہی لگائے ہیں۔تقریب سے ڈویژنل سیکرٹری جنرل میرپور چودھری عبدالرحمان ایڈووکیٹ،ڈسٹرکٹ کونسلر چودھری سعود اقبال،چئیرمین یونین کونسل پنیام،قائم مقام چئیرمین حاجی تاسب حسین چودھری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے حلقہ میں برق رفتاری سے ہونے والے ترقیاتی کاموں پر چودھری قاسم مجید کا شکریہ ادا کیا اور مبارکباد پیش کی۔ چودھری عبدالرحمان نے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میرا انتخاب درست ثابت ہوا اور چودھری قاسم مجید نے الیکشن جیت کر حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے انبار لگا دئیے۔تقریب میں سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ گلفرا ز خان،چکسواری پریس کلب صدر اللہ دتہ بسمل،چودھری حاجی اورنگذیب،چئیرمین یونین کونسل پنڈ خورد اسرار خالق چودھری،لقمان لیاقت، چودری طلعت سرکار پی آر او وزیر امور منگلا ڈیم،کونسلر محمد ساجد نظامی،چودھری عبدالرشید،چودری بابر خان،میاں آفتاب شاہ،عابد حسین بھٹی،کونسلر زبیر احمد ایڈووکیٹ،میاں ثاقب عارف،حمزہ رزاق،رضوان جان،کونسلر سفیان ایوب،نوید چودھری،سابق ایڈمنسٹریٹر حاجی خالد حسین،چودھری صدیق اور دیگر نے شرکت کی۔ نقابت کے فرائض کونسلر پنیام رجب علی چودھری نے سر انجام دئیے۔

Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill, 26, November 2023) — Chaudhry Qasim Majeed, Minister for Mangala Dam Housing Authority Azad Kashmir has said that the work on Rathoa Hariyam Bridge will start at the end of this December. Thanks to Allah, the Pakistan People’s Party is also blessed with the fact that not even a single brick has been laid beyond the place where the work was left in 2016. Now after seven years, Allah has given me the opportunity to start the work on Rathua Hariyam Bridge. I have a question for those who have been criticizing us and still consider us responsible for all the problems. The bridge could not be completed. We have never done revenge politics and neither do we believe in revenge politics. They have exchanged small employees. My voter exchanges were not returned. Chaudhry Qasim Majeed said that the biggest problem of the electricity rate that is going on at the moment is the problem of the person who was fed food in Chakswari a few months ago.

Show More

Related Articles

Back to top button