کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،نومبر,2023)—پی ٹی آئی کے رہنما و مقامی تاجر راجہ عاصم ریاض نے اپنی مدد آپ کے تحت کلرسیداں و گردونواح میں پنجاب ہائی وے کی ملکیتی روات کلرسیداں روڈ کی اپنی مدد آپ کے تحت مرمت شروع کردی جس کے لیئے انہوں نے ازخود ریٹ سیمنٹ اور مستری کا بندوبست کیا اپنی گاڑی میں روشنی کا بندوبست بھی کیا اور خود بھی مستری کے ساتھ ساتھ مرمت کا کام بھی کیا انہوں نے سڑک کے گہرے گڑھوں میں ریت سیمنٹ ڈالنے کا کام شروع کردیا مقامی حلقوں نے ان کی اس کاوش کو بیحد سراہا ہے
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 25, November 2023)- PTI leader and local businessman Raja Asim Riaz, has started to repair, from his own pocket Rawat Kallar Syedan Road owned by Punjab Highway in Kallar Syedan and its surroundings. He started repairs, for which he arranged sand cement, and mason, he also arranged lighting in his car, and he himself also did repair work along with mason. The work has also started. The local circles have greatly appreciated their efforts.
پارٹی کارکنان الیکشن کے لئے تیار ہیں سیاسی مخالفین کے ہر منفی پروپیگنڈے کو عوامی حمایت سے ناکام بنائیں گے,محمد شاہد
Party workers are ready for the election and will defeat every negative propaganda of political opponents with public support, Mohammad Shahid, PPP
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،نومبر,2023)— پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے کے پی کے کے طوفانی دوروں اور کامیاب عوامی اجتماعات سے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں سندھ کے بعد کے پی کے کی عوام کی اکثریت نے بلاول بھٹو زرداری کی صاف شفاف قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرکے مفاد پرستوں ، نیب زدہ ، اور ملک سے بھاگنے والوں پر کھل کر نفرت کا اظہار کر دیا ہے 8 فروری کا سورج پیپلزپارٹی کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا بلاول بھٹو زرداری ملک کے غیور عوام اور نوجوانوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں پارٹی کارکنان الیکشن کے لئے تیار ہیں سیاسی مخالفین کے ہر منفی پروپیگنڈے کو عوامی حمایت سے ناکام بنائیں گے ملک میں انشآاللہ جلد عوامی راج قائم ہو کر رہے ہو گا ۔
سدہ کمال سے سہوٹ بگیال و بدھال تک سوئی گیس کی فراہمی مسلم لیگ ن کا کارنامہ ہے ,شاہد گجر
The supply of needle gas from Sadda Kamal to Sahot Bagyal and Badhal is the achievement of PML-N, Shahid Gujjar
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،نومبر,2023)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وائس چییرمین شاہد گجر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مسائل پر توجہ دی ہے سدہ کمال سے سہوٹ بگیال و بدھال تک سوئی گیس کی فراہمی مسلم لیگ ن کا کارنامہ ہے جس پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،حافظ عثمان عباسی اور راجہ طلال خلیل مبارکباد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنوہا بڑا گاؤں،بانڈی مرزیاں،ڈھیری اور ڈہوک سدہن میں سوئی گیس کے کام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا اس موقع پر راجہ سفیر، قاضی منظور حسین،طارق سدہن بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ موہڑہ دھیال کے کام کو مکمل کرنے کے لیئے ٹیم پہنچ چکی ہے جو کل سے کام شروع کرے گی اگلے تین چار ایام میں موہڑہ وینس میں بھی کام شروع کیا جا رھا یے ستھوانی میں بھی گیس کا کام جاری ہے۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،نومبر,2023)— پی ٹی ائی کے رہنما سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے ہری پور جا کر سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان کی وفات پر لواحقین سے ملاقات کی اور گوہر ایوب کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی بھی کی۔