DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: More than 10 children seriously injured in a collision between a bus and a school Suzuki van at Aari Syedan

آڑی سیداں کے مقام پر بس اور سکول سزوکی وین میں تصادم 10 سے زائد بچے شدید زخمی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22نومبر2023)آڑی سیداں کے مقام پر بس اور سکول سزوکی وین میں تصادم 10 سے زائد بچے شدید زخمی,رسکیو 1122 اور پرائیویٹ ایمبولنس فوری موقع پر پہنچی اور بچوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا.شدید زخمی بچے/بچیوں اور ڈرائیور کو ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا.زرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا.حادثے پر اہل علاقہ نے روڈ بند کر کے شدید احتجاج کیا جس کی وجہ سے کئی گھنٹے روڑ بند رہی جس کو بعد میں ٹریفک پولیس نے کھلوا دیا۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 22 November 2023) A bus and a school Suzuki van collided at Aari Syedan, more than 10 children were seriously injured, Rescue 1122 and a private ambulance immediately reached the spot and shifted the children to Tehsil Headquarters Hospital, Kahuta. The severely injured children and the driver were referred to Rawalpindi after first aid. According to sources, the accident occurred due to high speed. The local people protested by blocking the road due to which much traffic was blocked for hours, which was later cleared by the traffic police.

بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے عوام کیلئے زندگی گزارنا محال ہو رہا ہے

Due to the increasing prices of electricity and gas, it is becoming impossible for people to live

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22نومبر2023)
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ اکمل عزیز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے عوام کیلئے زندگی گزارنا محال ہو رہا ہے،حکومت تنخواہ دار اور غریب طبقات کیلئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کم از کم ساٹھ فیصد تک کمی کر کے ان کی قیمتوں کو ادھر ہی بریک لگا دے۔ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کے سولہ مہینوں میں لوگوں کی آمدن میں کمی جبکہ مہنگائی میں ایک ہزار گنا اضافہ ہو اہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے ان مستحق طبقات کیلئے خصوصی کارڈز جاری کئے جائیں جن کے ذریعے وہ اوپن مارکیٹوں سے کم نرخوں پر اشیائے ضروریہ خید سکیں اور ایسے لوگوں کے لئے بجلی،گیس اور پانی کے بلوں میں بھی خصوصی رعایت ہونی چاہیے۔

سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی راجہ سرفراز خان جنجوعہ کی دعائے چہلم

Dua e Chelum observed for Former Member District Council Rawalpindi Late Raja Sarfaraz Khan Janjua

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22نومبر2023)
سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی راجہ سرفراز خان جنجوعہ کی دعائے چہلم، راجگان مکھیالہ راجہ الطاف حسین جنجوعہ، راجہ مشتاق احمد جنجوعہ، راجہ محمد سدھیر جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، تفصیل کے مطابق گذشتہ روزسابق امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل رنیال راجہ ابوبکر چنگیز کے چچا اور سابق ناظم یونین کونسل رنیال راجہ چنگیز خان اور راجہ خلیل کے بھائی راجہ سرفراز خان مرحوم سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی کے ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم کا انعقاد کیا گیاجس میں جنجوعہ راجپوت خاندان کی علمی شخصیات راجگان مکھیالہ راجہ الطاف حسین جنجوعہ، راجہ مشتاق احمد جنجوعہ، راجہ محمد سدھیر جنجوعہ، سابق نائب ناظم ضلع راولپنڈی افضل کھوکھر، تحصیل ناظم راجہ حامد نواز، راجہ معین سلطان (سابقہ ناظم)، راجہ ثاقب ایوب، راجہ اورنگزیب راجڑ (سابقہ ناظم)، سردار ہمایوں ایڈوکیٹ، چوہدری کامران اسلم سابقہ ایم پی اے، احسن مغل، مرشد ڈون، منظور مغل ایڈوکیٹ (سابقہ ناظم)، حاجی ظفر اقبال ممبر کینٹ بورڈ، راجہ طارق (سابقہ ناظم)، چوہدری خرم شہزاد ممبر کینٹ بورڈ، ملک افتخار (سابقہ ناظم)، جازی خان، چوہدری شفقت ایس ایچ او، نزاکت خان جدون ASI, نزاکت خان SI, جاوید خان بنگش، محمود خان بنگش، چودری ناصف گورو، اسرار بنگش، راجہ مظہر، راجہ عبدالرحمان چراغ ایڈوکیٹ، چوہدری عدنان ظہور، ملک جہانگیر (سابقہ ناظم)، چوہدری الیاس (سابقہ ناظم)، ایاز خان بالڑہ، سردار شعیب ممتاز، سید حیدر علی شاہ سابقہ امیدوار برائے ایم پی اے، بابا اعجاز شاہ ٹیکسلا، سید ثاقب شاہ غازی امام، چوہدری ریاست (سابقہ ناظم)، راجہ کامران وکی (سابقہ ناظم)، سعید یوسف ایڈوکیٹ، قاری حامد نقشبندی، قاری مشتاق سلطانی، اشتیاق لک، ملک امریز حیدر، چودری اعجاز انور (سابقہ ناظم)، راجہ مرسلین جنجوعہ، چوہدری شکیل چھچھ، چوہدری گل نواز صاحب نائب ناظم، حاجی اعظم گرداور، چوہدری عادل گجر، چوہدری شاہد نظیر، چوہدری خالد رفیق، سید راحیل شاہ، ملک عمران ممبر کینٹ بورڈ، راجہ خاور جنرل کونسلر، راجہ اعجاز جنرل کونسلر، جہانگیر بھٹی جنرل کونسلر، سید ریاض حسین شاہ، جاوید اقبال بھٹی جنرل کونسلر، ملک شوکت آف بگا شیخاں، ملک عباس اعوان، تاشا بھائی (سابقہ ناظم)، راجہ ولید جرنل کونسلر، چوہدری اسلم جنرل کونسلر، راجہ رضوان معید سابق امیدوار برائے ایم پی اے اور دیگر سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات کثیر تعداد میں شریک محفل ہوئے۔ اس موقع راجگان مکھیالہ راجہ الطاف حسین جنجوعہ، راجہ مشتاق احمد جنجوعہ، راجہ محمد سدھیر جنجوعہ نے اپنے تعزیتی بیا ن میں کہا کہ ہم سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اللّٰہ تعالیٰ سارے خاندان کو اس سانحہ پر صبر کے بدلے اجر جزیل عطا فرمائے اللّٰہ تعالیٰ راجہ سرفراز خان جنجوعہ کے درجات بلند فرمائے اور انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

ماسڑ محمد یعقوب وفات پا گئے ان کی نمازے جنازہ ا ن کے آبائی گاؤں بھون روڈ ڈھوک نلہ میں ادا کیا گیا

Master M Yaqoob passed away in Dhok Nalah

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22نومبر2023)
یونین کونسل ہوتھلہ(نلہ گرمالہ) والے طاہر بھائی کے والدمحترم،جمیل ستی کے دادا جان خطہ کوہسار کی عظیم شخصیت ریٹائرڈ ھیڈ ماسڑ محمد یعقوب وفات پا گئے ان کی نمازے جنازہ ا ن کے آبائی گاؤں بھون روڈ ڈھوک نلہ میں ادا کیا گیا مر حوم کی نمازے جنازہ سجادہ نشین محمد ی روحانی قافلہ بری امام حضور غلام حسنین قادری نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں سابقMNAغلا م مرتضیٰ ستی، سابق MPAکرنل محمد شبیر اعوان،ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شوکت جنجوعہ،سابق تحصیل ناہب ناظم راجہ ریاض پنجاڑ،ڈائریکٹرکالجزشیر احمد ستی، سابق چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، شاہین ستی،راجہ خورشید ستی،سابق ناظم راجہ الطاف حسین، راجہ جاوید احمد جنجوعہ، سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی،راجہ مدد حسین، سید عبید گیلانی آڑی سیداں،نمبر دار ملک فد احسین اعوان،نوجوان سیاسی و کاروباری اویس شفاقت کیانی،راجہ مجیب اللہ ستی ڈاکٹر مناء، جابر کیانی کلیال، انعام کیانی (پنجاب پولیس) نوید ستی کلیال، آفتاب کیانی،عابد کیانی کلیال،راجہ عامر نگیال ایڈوکیٹ،راجہ قدرت اللہ دھمیال راجپوت، سردار ارشد مجید، سید ذوالفرنین شاہ بخاری،راجہ اظہر علیوٹ،خالد ستی سابق انجینئر ہائی وئے، بابو عابدی ستی،ملک حمید اللہ بھون،راجہ ندیم آف جباں راجگان،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button