DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: “Former PM Shahid Khaqan Abbasi’s Decision Not to Contest Elections Prompts PML-N’s Mahmood Shaukat Bhatti to Apply for Ticket “
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی الیکشن نہ لڑنے کے اعلان کے بعد کلرسیداں کے محمود شوکٹ بھٹی نے بھی ٹکٹ کے لیئے درخواست مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کو جمع کروا دی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21،نومبر,2023)—قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 مری کہوٹہ کلرسیداں سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے الیکشن نہ لڑنے کے اعلان کے بعد کلرسیداں کے محمود شوکٹ بھٹی نے بھی ٹکٹ کے لیئے درخواست مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کو جمع کروا دی یہ اس سے قبل ضلع کونسل کے رکن رہے 1990 اور 1997 میں یہ حلقہ پی پی 7 سے رکن صوبائی اسمبلی بھی رہے یہ تقریبا بیس برس مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدر بھی رہے ان کا شمار مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے اس نشست پر اب تک صرف کلرسیداں سے چار امیدوار اپنی درخواستیں ٹکٹ کے لیئے مسلم لیگ ن کو جمع کروا چکے ہیں جن میں محمود شوکت بھٹی کے علاوہ راجہ ندیم احمد،شیخ وسیم اکرم اور راجہ طلال خلیل بھی شامل ہیں۔
