DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Hasan Shah road leading to Dera Mushtaq Shah, Kharang Syedan area of Kahuta badly damaged

کہوٹہ کے علاقہ کھرانگ سیداں ڈیرہ مشتاق شاہ کی طرف جانے والے حسن شاہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21نومبر2023)
کہوٹہ کے علاقہ کھرانگ سیداں ڈیرہ مشتاق شاہ کی طرف جانے والے حسن شاہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ضلعی و تحصیل انتظامیہ اس کا نوٹس لینے کی اپیل۔تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دکھالی کے گاؤں کھرانگ سیداں ڈیرہ مشتاق شاہ کی عوام موجودہ جدید دور میں بھی بنیادی مسائل سے دوچارگاؤں کی طرف جانے والے واحد روڈ حسن شاہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے یہ روڈ علاقے کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی نے اپنی ذاتی جیب سے یہ روڈ بنائی ہے اس کے بعد کسی نے بھی اس کی طرف توجہ نہیں دی اہلیان علاقہ نے مذکورہ روڈ کی از سر نو تعمیر کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 21 November 2023)
The district and tehsil administration of Hasan Shah Road leading to Kharang Syedan Dera Mushtaq Shah of Kahuta area is in disrepair, appealing to the district and tehsil administration to take notice of it. The only road leading to Dera Mushtaq Shah due to basic problems is Hasan Shah Road which which is dilapidated. This road is a well-known social figure of the area, Agha Syed Mushtaq Hussain Naqvi, who built this road from his own pocket, after no one paid attention to it. The residents of the area have demanded the reconstruction of the said road.

آٹھ فروری کو عوام ترازو پر مہر لگا کر یہ ثابت کر دیں گے کہ وہ روائتی سیاستدانوں سے بیزار ہیں۔

On February 8, people will stamp the scales to prove that they are fed up with traditional politicians

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21نومبر2023)
امیر جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ کی ابرار عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام بار بار دھوکہ دینے والوں کے فریب میں نہیں آئیں گے،آٹھ فروری کو عوام ترازو پر مہر لگا کر یہ ثابت کر دیں گے کہ وہ روائتی سیاستدانوں سے بیزار ہیں۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی گزشتہ 77سالوں سے خدمت کی سیاست کر رہی ہے۔ عوام نے ساری جماعتوں کو آزما لیا ہے اب عوام یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے مسائل کا حل دیانتدار قیادت کے انتخاب میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی نے یہ ثابت کیا ہے کہ ان کے پاس دیانتدار اور تعلیم یافتہ قیادت موجود ہے۔،جو پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں نے ہمیشہ شرافت اور مسائل کے تدارک کی سیاست کی ہے انشاء اللہ جلد ملک میں اسلامی نظام نافد ہو گا۔

حلقہ این اے اکاون سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ بلال یامین ستی کو دیا جائے

The PML-N ticket should be given to Bilal Yamin Satti from NA-51 constituency

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21نومبر2023)
کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وکاروباری شخصیت اشتیاق احمد ستی آف کنیسر ستیاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ این اے اکاون سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ بلال یامین ستی کو دیا جائے، ن لیگ کے ٹکٹ کا اصل حقدار بلال یامین ستی ہیں،ہم تمام کارکنان پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آمدہ جنرل الیکشن میں ن لیگ کا ٹکٹ بلا ل یامین ستی کو دے کر حلقے کے ہزاروں کارکنوں، ورکروں کے جذبات کی ترجمانی کریں، ن لیگ کا چھوٹے سے لے کر بوڑھے شخص تک تمام کارکنان کسی پیرا شوٹر کو قبول نہیں کریں اس لیے قیادت ایسا فیصلہ کریں جس سے ن لیگی کارکنان کی حوصلہ افزائی ہو انہوں نے کہا کہ ہم قیادت کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ حلقے کی عوام عظیم باپ کے بیٹے بلال یامین ستی کے ساتھ ہے قیادت نے ان کو اگت ٹکٹ دیا تو وہ سیٹ با آسانی جیت سکتے ہیں انہوں نے اپنے بلدیاتی دور میں جہاں اپنی یوسی میں نڑھ میں جہاں کروڑو روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں وہاں پر ہی انہوں نے تحصیل بھر کی دیگر یوسی میں بھی اپنے قائدین کی وساطت سے کام کرائے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سابق صوبائی وزیر کرنل محمد یامین ستی(مرحوم)،سابق ایم پی اے منیرہ یامین ستی (مرحومہ) کے بھائی اور سابق ایم پی اے ثوبیہ انور ستی کے ماموں سابق چیئرمین و ناظم بلال یامین ستی اپنے حلقے کی عوام کے مسائل کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور ان کو حل کر انے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں بلال یامین ستی اپنے والد محترم کی کے دور سے سیاست سے گہری وابستگی ہے وہ حلقہ این اے ستاون اپنا ایک سیاسی حلقہ احباب رکھتے ہیں پارٹی کی اعلیٰ قیادت ٹکٹ کے حوالے سے منصفانہ فیصلہ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن حلقہ این اے اکاون کا ٹکٹ بلال یامین ستی کو دے کر ن لیگ کے کارکنوں، ورکروں کی دلی خواہش کو پورا کیا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button