DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Aerial view of Junction of Ring Road and GT Road at village Banth and Mallah

بانٹھ کے مقام پر رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ کے ملاپ کے مقام پر فضائی نظارہ

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام،,رپورٹ ملک بلال مشتاق , 20 نومبر 2023) – — بانٹھ کے مقام پر رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ کے ملاپ کےمقام پر بلڈوزر ا کام جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ منصوبے میں جی ٹی روڈ کے ساتھ ملاپ کے مقام موضع بانٹھ، تحصیل گوجرخان پر زمینوں کی ہمواری کا کام جاری ہے حکومت نے دونوں طرف کی زمینوں کے حصول کے لئے عوام کو وارننگ جاری کر دی ہے۔ اگرچہ کسی کو بھی تاحال کسی قسم کی ادائیگی نہیں کی گئی مگر غریب لوگ اپنے مکانات خالی کر کےانھیں ڈھا کر اینٹیں اور دوسرا سامان لے جانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ چونکہ رنگ روڈ بانٹھ کے مقام پر جی ٹی روڈ سے آکر ملتی ہے اس لئے یہاں رائونڈاباٗوٹ کی تعمیر کی جائے گی تاکہ دونوں سڑکوں کو ملایا جا سکے۔اس سلسلے میں کچھ مکانات کو گرائے جانے کے احکامات بھی دئیے گئے ہیں۔اگرچہ یہ سڑک ترقی کے نئے راستے کھولنے میں مددگار ثابت ہو گی مگر اس کے ساتھ ہی خوبصورت دیہات کی ثقافت بھی شہری رنگ ڈھنگ میں ڈھل جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے ویڈیو ملاحظہ کیجئے۔

Gujar Khan (Pothwar.com, Report Malik Bilal Mushtaq, 20 November 2023) – Bulldozer work is in progress at the junction of Ring Road and GT Road at Banth. According to the details, land leveling work is going on at village Banth, Tehsil Gujar Khan, where the land meets the GT Road in the ring road project. Although no one has been paid yet, the poor people are trying to vacate their houses and take away bricks and other goods. Therefore, a roundabout will be constructed here to connect the two roads. Some houses have also been ordered to be demolished. At the same time, the culture of the beautiful villages will also be adapted to the urban landscape. Watch the video for more details.

Show More

Related Articles

Back to top button