DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Chairman Senate Muhammad Sadiq Sanjrani visits residence of Zareen Bhatti in Tayal, Doberan Kallan

کلر سیداں: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی طال، ڈوبراں کلاں میں زرین بھٹی کی رہائش گاہ پر آمد

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18،نومبر,2023)—چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا نجی دورہ کلرسیداں،تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کے مقامی قائدین کی جانب سے ان کا خیرمقدم کیا گیا۔صادق سنجرانی برطانیہ میں مقیم محمد زرین بھٹی کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لیئے کلرسیداں کے قریب ٹیالہ دوبیرن کلاں پہنچے تو وہاں ننھے بچوں نے انہیں گلدستے پیش کیئے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنماوں حافظ سہیل اشرف ملک،چوہدری شفقت محمود،راجہ عثمان مانی،مسلم لیگ ن کے راجہ ندیم احمد،زین العابدین عباس،چوہدری اشتیاق حسین،چوہدری محمد فیاض،چوہدری مزمل حسین،پیپلز پارٹی کے محمد اعجاز بٹ،نصیر اختر بھٹی، عاطف اعجاز بٹ،جے یو آئی کے مولانا احسان اللہ چکیالوی،ٹی ایل پی کے ریٹائرڈ کیپٹن منظور حسین،عوامی مسلم لیگ کے حاجی محمد منیر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے محمد زرین بھٹی کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Kallar Syedan, Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, November 18, 2023 — Chairman Senate Sadiq Sanjrani’s private visit to village Tayala, where he received a warm reception from local leaders of various political and religious groups. Sadiq Sanjrani, arrived in village Tayala, Doberan Kallan at the residence of Mohammad Zareen Bhatti of Southall, UK, to express condolences on the demise of the respected mother.

Upon his arrival, children presented him with flower bouquets, and leaders from different political parties extended a cordial welcome. The notable figures present included Hafiz Sohail Ashraf Malik of the Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI), Chaudhry Shafqat Mahmood, Raja Usman Mani, Raja Nadeem Ahmed of the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N), Zain ul Abidin Abbas, Chaudhry Ishtiaq Hussain, Chaudhry Muhammad Fiaz, Chaudhry Muzamil Hussain, Muhammad Ijaz Butt of the Pakistan Peoples Party (PPP), Nasir Akhtar Bhatti, Atif Ijaz Butt, Maulana Ehsanullah Chakialvi of the Jamiat Ulema-e-Islam (JUI), retired Captain Manzoor Hussain of Tehreek-e-Labbaik Pakistan (TLP), and Haji Muhammad Munir of the Awami Muslim League.

The leaders collectively expressed their condolences for the demise of Muhammad Zareen Bhatti’s mother and, while reciting Fatiha, conveyed heartfelt sympathies to the bereaved family.

ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں کے ہائی سکولوں کے کھیلوں کے مقابلے تحصیل کی بجائے ضلعی ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں منعقد کرنے کا شیڈول جاری

“Sports Competitions for High Schools in Rawalpindi District Shifted to District Headquarters”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18،نومبر,2023)سی ای او محکمہ تعلیم کا نادر شاہی فرمان،ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں کے ہائی سکولوں کے کھیلوں کے مقابلے تحصیل کی بجائے ضلعی ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں منعقد کرنے کا شیڈول جاری کیا ہے۔ ماضی میں پچاس برس تک کھیلوں کے یہ مقابلے پہلے تحصیل پھر ضلع اور پھر ڈویژنل سطع پر ہوتے تھے جنہیں اس بار ضلعی ہیڈ کوارٹر تک محدود کر دیا گیا۔ لہذہ تحصیل سطع پر کھیلیں بحال کرنیکا حکم جاری کیا جائے۔

کلرسیداں میں تجاوزات کی بھرمار

Encroachment rampant in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18،نومبر,2023)—کلرسیداں میں تجاوزات کی بھرمار،تمام بازاروں میں دوکانوں کے باہر کھڑے بے ہنگھم موٹرسائیکلوں نے آمدورفت بند کر رکھی ہے۔ دوسری جانب شہر کی واحد شاہراہ پنڈی چوآروڈ تجاوز کنندگان کے رحم وکرم پر ہے۔ اس مرکزی سڑک پر ریڑھی بانوں سوزوکی بردار سبزی فروٹ فروشوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ یہ سڑک کنارے مناسب جگہ ہونے کے باوجود اپنی ریڑھیاں اور گاڑیاں عین سڑک کے اوپر پارک کرتے ہیں۔ انہیں اس قانون شکنی پر سٹی ٹریفک پولیس اور بلدیہ ان کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ان کی سہولت کار بنی ہوئی ہے۔ رکشہ موٹرسائیکل کی ورکشاپیں بھی سڑک کے شولڈر اور فٹ پاتھ پر قائم کرکے قوانین کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ مسافروں کے پیدل چلنے کے لیئے فٹ پاتھ دستیاب ہے نہ ہی گاڑیوں کے بلارکاوٹ گزرنے کے لیئے سڑک دستیاب ہے اور اس ساری قانون شکنی کی اصل ذمہ دار ں لدیہ کلر سیداں اور سٹی ٹریفک پولیس کا عملہ ہے۔ شہریوں نے کمشنر راولپنڈی سے کلرسیداں میں تجاوزات مافیاز کو لگام ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

آئیسکو کلرسیداں کے اعلامیہ

Announcements of IESCO Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18،نومبر,2023)—آئیسکو کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز ہفتہ کمبیلی صادق فیڈر بند ہونے سے صبح نو بجے سے دوپہر دوبجے تک درکالی معموری،درکالی شیرشاہی،ڈریال،پھلینہ،کمبیلی مرزا و ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

ڈرائیور زبیر مختار کے قبضے سے 30بور پسٹل کے 25زندہ روند برآمد

25 live cartridges of 30 bore pistol were recovered from the possession of driver Zubair Mukhtar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18،نومبر,2023)—کلرسیداں پولیس نے رات گئے دوران گشت سوزوکی آلٹو کو روک کر تلاشی لی اور ڈرائیور زبیر مختار سکنہ کلر سیداں کے قبضے سے 30بور پسٹل کے 25زندہ روند برآمد کر لے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔دریں اثناء بیٹ انچارج ٹریفک وارڈنز عادل منیر نے اپنی اور عوام الناس کی جان خطرے میں ڈال کر تیز رفتاری اور لاپروائی کا مظاہر ہ کرنے پرسوزوکی ڈرائیور شہنشاہ کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button